روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مئی,2023)—ضلع راولپنڈی کے علاقے روات میں واقع نجی ہاؤسنگ سو سائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق قتل کردئیے گیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح راولپنڈی کے علاقے روات کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن) فیز 8 میں 2 ڈاکو ڈکیتی کی غرض سے ایک گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ جس پر گھر کے مالک سیشن جج آزاد کشمیرسردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔سردار امجد اسحاق کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکو ڈکیتی کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ مقتول جج سردار امجد اسحاق کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ، ہورنہ مہرہ سے تھا اور وہ سیشن عدالت میر پورمیں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 31, 2023) — Session Judge Sardar Amjad Ishaq was killed during resistance in a private housing society in Rawat.
According to media reports, on Tuesday morning, two robbers entered a house in Phase 8 of Rawat’s private housing society (Naval Town) with the intention of robbery.
The robbers attempted to intimidate the residents at gunpoint. In response, the house owner, Session Judge Sardar Amjad Ishaq, resisted the robbers, but they opened fire on him, resulting in severe injuries.
Sardar Amjad Ishaq was transported to a nearby hospital in critical condition but could not survive. After the robbery, the assailants easily managed to flee the scene.
The police are conducting further investigations into the incident. It is noteworthy that the deceased judge, Sardar Amjad Ishaq, was associated with Rawalakot, Hurna maira in Azad Kashmir and was rendering his services in the Session Court Mirpur.