DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Jamiat Ulema-e-Islam and PPP Join in Demonstrations Outside Islamabad While few PML-N leaders turn up

سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر دھرنے میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بعض گنتی کے لوگوں نے محض حاضری کی

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مئی,2023)—سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر دھرنے میں جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وفود کی صورت میں شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن اور اس کی تمام ذیلی تنظیمیں دھرنے سے دانستہ لا تعلق ہیں جبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بعض گنتی کے لوگوں نے محض حاضری کی غرض سے انفرادی حیثیت میں دہرنے میں شرکت کی۔پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کا قافلہ تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کی قیادت میں کلرسیداں سے روانہ ہوا جس میں نصیر اختر بھٹی،محمد فیاض کیانی،ماسٹر غالب حسین،اظہر محمود بھٹی،مرزا عمران،چوہدری دانش غفور،چوہدری محمد ثالث،ماسٹر عبدالجبار،عاطف اعجاز اور دیگر نے شرکت کی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کلرسیداں کے وفد نے بھی مقامی امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،ضیا احمد بشیر کی قیادت میں دھرنے میں شرکت کی۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے پرچم اٹھا رکھے تھے دوسری جانب مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی، مسلم لیگ ن کسان ونگ کلرسٹی کے تمام عہدیداران بلدیہ کلرسیداں کے اٹھارہ لیگی کونسلرز سارا دن کلرسیداں میں اپنے کاروباری اداروں دوکانوں اور گھروں پر موجود رہے اور دھرنے سے عملا لاتعلق رہے۔البتہ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اختر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے آرگنائزر راجہ طلال خلیل،مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری وقاص گجر،پاکستان فلمز سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا سمیت چند افراد نے انفرادی حیثیت میں دہرنے میں شرکت کی۔ اس طرح پی ڈی ایم کے دہرنے میں کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کی کسی بھی تنظیم نے رسمی طور پر بھی شرکت کو ضروری نہ سمجھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 16, 2023)—The Jamiat Ulema-e-Islam and the Pakistan People’s Party participated in the sit-in outside the Supreme Court of Islamabad in the form of delegations, while the Pakistan Muslim League-Nawaz and all its subordinate organizations only a few turned up.

Some individuals associated with the PML-N participated in the sit-in on an individual basis for the sole purpose of attendance.

The Pakistan People’s Party’s caravan from Tehsil Kallar Syedan, led by Tehsil President Muhammad Ijaz Butt, headed to Islamabad and was attended by Nasir Akhtar Bhatti, Muhammad Fiaz Kayani, Master Ghulam Hussain, Azhar Mahmood Bhatti, Mirza Imran, Chaudhry Danish Ghafoor, Chaudhry Muhammad Saleh, Master Abdul Jabbar, Atif Ijaz, and others.

Meanwhile, the Jamiat Ulema-e-Islam delegation from Tehsil Kallar Syedan also participated in the sit-in, led by Local Emir Maulana Ehsanullah Chakyalvi and Zia Ahmad Bashir. Supporters of both political parties carried their respective flags, but the Pakistan Muslim League-Nawaz’s representatives made it clear that they had no connection with the sit-in.

In contrast, PML-N officials, including Sheikh Wasim Akhtar, Senior Vice President of France, Raja Talal Khalil, Organizer of PML-N Youth Wing Rawalpindi, Chaudhry Faisal Hafeez, President of PML-N Farmers Wing Rawalpindi, Chaudhry Waqas Gujjar, President of Tehsil Kallar Syedan, and Muhammad Zarif Raja, a member of the Pakistan Film Censor Board attended,

Throughout the day the PML-N Leaders remained at their businesses, shops, and homes and had no practical connection with the sit-in.

Show More

Related Articles

Back to top button