DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Eight accused arrested on the charge of vandalism at THQ Hospital sent to Adiala Jail

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار 08ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مارچ,2023)— انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار 08ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔ادھرسرکل انوسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر مظہر اکرام نے دوران تفتیش ملزمان سے دو عدد پسٹلز اور چھ عدد ڈنڈے برآمد کئے ہیں۔جبکہ معززین علاقہ سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کی کوششوں سے لڑائی جھگڑے کے دونوں فریقین میں صلح کروا دی ہے جنہوں نے باہمی طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز میں حملے سے پہنچنے والے لاکھوں کے نقصان کا مداوا کرتے ہوئے نئی مشینری ہسپتال کو خرید کر دے دی ہے۔ فریقین میں صلح کے وقت مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, March 2023)— The Anti-Terrorism Court has transferred 08 accused arrested on the charge of vandalizing THQ Hospital Kallar Syedan to Adiala Jail on judicial remand. Police Officer Inspector Mazhar Ikram recovered two pistols and six batons from the accused during the investigation. While the dignitaries have reconciled the two sides of the fight with the efforts of former members of the local municipality, Haji Akhlaq Hussain. At the time of reconciliation between the parties, former member of the Punjab Assembly of Muslim League-N Raja Sagheer Ahmed was also present, and the accused agreed to pay for the damages.

مواضعات لوسر، میرا بھرتہ،بھمبلی و گردونواح کے علاقے کے باسیوں کی شدید اذیت کا احساس ہے

We feel for the residents of Loser, Maira Bharata, Bhambli and surrounding areas

www.pothwar.com: File photo of Qamar Ul Islam Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مارچ,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر امیدوار حلقہ پی پی 10 انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ مواضعات لوسر، میرا بھرتہ،بھمبلی و گردونواح کے علاقے کے باسیوں کی شدید اذیت کا احساس ہے اور انفرادی و جماعتی حیثیت میں ان کے اس احتجاج میں ان ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت صوبے میں ایک نگران حکومت ہے تو مرکز میں مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے اس کے باوجود اعلی سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا ہے اور آئندہ بھی اس کی پیروی کریں گے۔ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ جس طرح لاہور میں ماحولیات کے تمام تر حفاظتی تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے اسی طرز پر خطیر بجٹ کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو اس شدید تکلیف اور اذیت سے نجات دلائی جائے۔ یہ ایک گھمبیر مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے بہترین منصوبہ بندی، طویل المدتی منصوبہ اور بھاری فنڈز کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی کوششوں کی بھی مذمت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لوسر میں عوام کے جاری احتجاج پر ہمدردانہ غور کرنے کی بجائےکچراکنڈی کے لیے مزید بارہ سو کنال اراضی ایکوائر کرنے کے لیئے خط جاری کردیا

Deputy Commissioner Rawalpindi issued a letter to acquire more twelve hundred kanals of land for dump yard instead of sympathetically considering the ongoing protest of the people

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مارچ,2023)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لوسر میں عوام کے جاری احتجاج پر ہمدردانہ غور کرنے کی بجائے مواضعات لوسر اور میرا بھرتھہ میں سی ڈی اے کی کچراکنڈی کے لیے مزید بارہ سو کنال اراضی ایکوائر کرنے کے لیئے خط جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے ڈمپنگ پوائنٹ کے لیئے لوسر اور میرا بھرتھہ میں سیکشن چار کے تحت مزید بارہ سو کنال اراضی ایکوائر کی جائے جس کے لیئے متعلقہ خسروں کا بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لوسر میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی قائم کچراکنڈی کے خلاف عوام علاقہ نے سڑک کنارے بارہ ایام سے احتجاجی کیمپ قائم کر کے آر ڈبلیو ایم سی کی سپلائی روک رکھی ہے جس کے مطابق کلرسیداں،کہوٹہ،گوجرخان،راولپنڈی کا کچرا روزانہ کی بنیاد پر لوسر منتقل کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے درجن کے لگ بھگ دیہات میں شدید تعفن سے نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔سبزیوں کی کاشت روک دی گئی زیرزمین پانی بدبودار اور ناقابل استعمال ہونے کے باعث علاقے میں موجود باغات اجر چکے ہیں۔شدید عوامی احتجاج پر انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کے ناطے غور کرنے کی بجائے نہ صرف احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس کو مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے رکھی ہے بلکہ اب سی ڈی اے کے لیئے مزید بارہ سو کنال اراضی ڈمپنگ کے لیئے ایکوائر کرنے کا حکم دے کر ہزاروں افراد کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے ان پر نمک چھڑکا ہے جس سے امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ علاقے کے درجنوں دیہات کے لوگوں نے لوسر میں سڑک کنارے احتجاجی کیمپ قائم کر رکھا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مزید بارہ سو کنال اراضی ایکوائر کرنے کا عمل شروع کرکے عوام کو مشتعل کردیا ہے جس سے کسی بھی وقت وہاں امن و امان کا مسئلہ جنم لے سکتا ہے۔متاثرین نے انتظامیہ سے ہوش کے ناخن لینے اور لوسر میں راولپنڈی کی کچراکنڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں کلرسیداں کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت

A large number of party leaders and workers participated in the PTI rally

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مارچ,2023)—مینار پاکستان لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کلرسیداں کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،صوبائی حلقہ پی پی 7 کے تین امیدواروں ہارون کمال ہاشمی،کرنل شبیر اعوان،حافظ سہیل اشرف کے علاؤہ راجہ اظہر اقبال پاکستانی، راجہ امتیاز لنگڑیال،عاصم مختار مغل،راجہ حمید،شیخ فیاض، راجہ ارسلان وینس،راجہ عثمان مانی،عثمان شاہد، قمر ایاز خان،زوہیب اکرام،محسن نوید سیٹھی،راجہ عاصم ریاض،محمد شہزاد،شیخ نزاکت،نبیلہ انعام،عاقب علی،سجاد حسین شاہ اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button