DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Water Supply Scheme in Kahuta Fails Despite 120 Million Rupees Expenditure

واٹر سپلائی سکیم کہوٹہ شہر کا منصوبہ 12کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود درجنوں محلے اور شہری علاقے سابقہ تحریک انصاف کی حکومت میں جان بوجھ کر نظر انداز کرکے پانی کی سہولت سے شہریوں کو محروم کر دیا گیا

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،16,مارچ،2023) — 40کروڑ کی خطیر گرانٹ سے منظور ہونے والا واٹر سپلائی سکیم کہوٹہ شہر کا منصوبہ 12کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود درجنوں محلے اور شہری علاقے سابقہ تحریک انصاف کی حکومت میں جان بوجھ کر نظر انداز کرکے پانی کی سہولت سے شہریوں کو محروم کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کی نااہل نا تجربے کار ٹیم کی بدولت کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔”چراغ تلے اندھیرا“ کے مصداق ”ظہور باغ“ کہوٹہ شہر کا محلہ پانی کی ٹنکی کے سائے کے نیچے موجود ہونے کے باوجود پانی کی سہولت سے محروم جبکہ سابقہ پی ٹی آئی کے دور میں پانی سورس کے کا کوئی منصوبہ نہ بنایا گیا۔ سورس کے بغیر لائن کا کوئی مقصد نہیں۔35سال قبل کی آبادی کے لیئے اس وقت کا بنایا گیا سورس آج کی بڑی شہری آبادی اور نئے محلوں کے لیئے نا کافی ہے۔ ہر گھر کو کنکشن اور پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔ سابق ویزر اعظم شاہد خاقان عباسی کا عوامی شکایات پر فوری نوٹس محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کہوٹہ پہنچ گئے۔ شاہد خاقان عباسی نے فوری طور پر محروم علاقوں اورسابقہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں نظر انداز کیئے گئے گھروں، محلوں کوسروے کو شامل کرنے کہوٹہ شہر کے ہر گھر کو پانی کی سہولت فراہم کرنے اور نئے سورس بنانے کے لیئے احکامات جاری کردیئے۔ سابقہ تحریک انصاف کے دور کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ واٹر سپلائی کہوٹہ شہر کے لیئے چالیس کروڑ کی گرانٹ کا میگا پراجیکٹ سابقہ تحریک انصاف حکومت کی عدم توجہ اور نااہلی کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ تحریک انصاف نے کہوٹہ کو نظر انداز کر کے شہریوں اور حلقہ بھر کے لوگوں کومایوس کیا۔ شہریوں کو گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ کے لیئے کروڑوں روپے مالیت کی آٹھ عد د نئی موٹر ز، ایک لاکھ 70ہزار فٹ پائپ لائنز، 13عدد فلٹر بیڈ اور میڈیا فلٹرز تبدیل کیئے جا ئیں گے۔ کہوٹہ شہر کے چھوڑے گئے علاقوں کا لج کالونی، درانکوٹ، دھپری، گلہ ایریا، نئی آبادی، گلشن رضا، محلہ چہات، چھنی، آڑہ محلہ، ادوالہ، بلوہا، پرانا تھانہ ایریا،محلہ متاثرین کروٹ،محلہ دل شیر ٹاؤن، عظیم ٹاؤن، ٹنگی،کھیرلہ، کلب لائن، کھنڈیری، بحریہ محلہ،پلنگڑی، نوتو، ظہور باغ کے علاقوں کوازسرنو سروے میں شامل کر کے محروم گھروں اور محلوں علاقوں کو شامل کریں گے۔ چیئرمین واٹر سپلائی اسکیم کہوٹہ و کوآردینٹر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ آزاد کشمیر قاضی عبدالقیوم،سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ نے قدیر لائبریری ہال کہوٹہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران ایس ڈی او ناصر راجہ، سب انجینئر ایم سی کہوٹہ محمد زاہد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واٹر سپلائی سکیم کہوٹہ شہر نئی دھار جاوا واٹر سپلائی سکیم، نئی ٹورسٹ سپارٹ اور مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ کا حصہ ہے۔ جس کے لیئے ایک ارب روپے کی گرانٹ خرچ ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کہوٹہ کے چھوڑے گئے علاقوں کو سروے میں دوبارہ شامل کر کے بحریہ محلہ کہوٹہ اور محلہ چہات، پلنگڑی،نوتو، دھپری، گلہ سمیت دیگر علاقوں و شہری محلوں میں پانی کے نئے ٹینک اور سورس کا بندوبست کیا جائے گا۔ جبکہ بلوہا،گریڈ، دھپری کے علاقہ کے لیئے 50ہزار گیلن کی ٹینکی سے پانی کی سپلائی جلد شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاڑ چوک کہوٹہ میں 30ہزار گیلن کے دو ٹینک،تھانہ کہوٹہ کے نزدیک 10ہزار گیلن کا ٹینک،دھپری سلاٹر ہاؤس کے سامنے 50ہزار گیلن کا ٹینک، جبکہ آڑہ محلہ میں 50ہزار گیلن کے ٹینک سے پانی کی سپلائی جاری ہے۔ اس موقع پر امیدواربرائے صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کے لیئے کو آرڈینیٹر و چیئرمین کمیٹی قاضی عبدالقیوم نے کہوٹہ شہر کے تمام سیاسی جماعتوں،مذہبی رہنماؤں،وکلاء،صحافیوں تاجروں اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کہوٹہ شہر کے محروم علاقوں سمیت واٹر سپلائی سکیم کہوٹہ کے لیئے مزید گرانٹ اور منصوبہ کو ریوائز کرنے کے ساتھ ساتھ جلد تیز رفتاری سے مکمل کریں گے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے خصوصی دلچسپی لے کر شہر یوں پر احسان عظیم کیا جس پر ان کے مشکور ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 16, 2023) –Despite the expenditure of 120 million rupees on the water supply scheme for the city of Kahuta, several neighborhoods and civic areas have been deprived of access to water, as the previous government of the Tehreek-e-Insaf neglected the issue. The water supply project was aimed at providing water facilities to the citizens of Kahuta, but due to mismanagement and negligence, the scheme has failed to deliver on its promises. The residents of the affected areas are now facing a severe water shortage and are left to fend for themselves. Local authorities have been urged to take immediate action to address the issue and ensure that the basic needs of the citizens are met.

ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کوڈپٹی کوآڈینیٹرتحصیل کہوٹہ مقرر

Thakedar Raja Sajid Mehmood of Hothla appointed Deputy Co-Coordinator (CAP) Tehsil Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2023)
ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کوڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)تحصیل کہوٹہ مقررہونے پر چوہدری واحد محمود،ملک ہارون اور انور عباسی کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکنسٹریکٹرایسوسی ایشن پاکستان نے کہوٹہ کی جانی و مانی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ کوتحصیل کہوٹہ کاڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)مقرر کر دیا ٹھکیدار راجہ ساجد محمودکوڈپٹی کوآڈینیٹر(CAP)مقررہونے پرا ن کو معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد محمودآف پیکاں، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار قمر عباسی، ماسٹر انور عباسی، ملک ہارون آف چھنی اعوان،راجہ جلیل احمد آف لونہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ نے کہا کہ میں کنسٹریکٹرایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین انجینئرسید اشفاق حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے یہ زمہ داری سونپی انشاء اللہ میں اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔

پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار حافظ محمد احسان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

Hafiz Muhammad Ehsan, the nominated candidate of Pakistan Rah Haq Party, has submitted his nomination papers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2023)
پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار حافظ محمد احسان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے کلر سیداں سے علمائے کرام ورکرز کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ جلوس کی شکل میں کہوٹہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے اس موقع پر انکے حق میں نعرے بازی کی گئی حافظ محمد احسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر عوام کی جانب سے پیار دیا جا رہا ہے میں کبھی نہیں بھول سکتا جوق درجوق عوام بڑی تعداد میں ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں حلقے سے مثبت نتائج مل رہے ہیں عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں علاقے کی پسمامندگی دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے اگر موقع ملا تو حلقہ PP7 کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا ہماری جماعت اس حلقے میں انقلاب لائے گی عوام علاقہ موقع دیں انکے اعتماد پر پورا اترونگا حافظ محمد احسان نے مزید کہا کہ انتہائی مہم کا آغاز کر دیا ہے عوامی رابطہ مہم جاری ہے انشااللہ 30 اپریل ہماری فتح کا سورج طلوع ہوگا

ڈھنگور سیداں، نڑالہ اور سنگھوٹ سیداں کی سوئی گیس کی منظوری

Approval of Sui gas of Dhangur Syedan, Narala and Sanghot Syedan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2023)
سید صداقت حسین شاہ کی درخواست پرعمل درآمد ڈھنگور سیداں، نڑالہ اور سنگھوٹ سیداں کی سوئی گیس کی منظوری کے بعد (جاب لیٹر) جاری، اہلیان علاقہ کی طرف سے شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ، سید نذابت نقوی اور سید ذوالقرنین شاہ بخاری کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید صداقت حسین شاہ کی خصوصی در خواست پر اور معروف سیاسی وسماجی شخصیات پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ، سید نذابت نقوی اور سید ذوالقرنین شاہ بخاری کی شب و روز کوششوں کاوشوں سے شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے یوسی ہوتھلہ کے گاؤں ڈھنگور سیداں، نڑالہ اور سنگھوٹ سیداں کی سوئی گیس کی منظوری کے بعد (جاب لیٹر) جاری کرادیے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا ڈھنگور سیداں کی سیاسی وسماجی شخصیات سابق کونسلر سید صداقت حسین شاہ،سید رجب حسین شاہ، سید حید ر حسین شاہ،حاجی سرور، حاجی بشارت، محمد اقبال، سنگھوٹ سیداں سے معروف سماجی و مذہبی شخصیات سید مناظر حسین شاہ، سید منیر حسین شاہ،سید انتظار حسین شاہ، سید نوید حسین شاہ،سید نیاز حسین شاہ،سید سلامت حسین شاہ،سید ظہور حسین شاہ،نڑالہ سے مسعود کیانی شیر گروپ،اخلا ق کیانی،شاہد کیانی،فاروق کیانی،اسحاق کیانی،ادیب ستی سمیت دیگر افراد نے شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ، سید نذابت نقوی اور سید ذوالقرنین شاہ بخاری کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button