DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; New Motorbike stolen in village Khanadah, Choa Khalsa

کھناہدہ چوآخالصہ کے طالب علم کا نیا موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلیا گیا،

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،جنوری,2023)—کھناہدہ چوآخالصہ کے طالب علم کا نیا موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلیا گیا، نوجوان طالب علم محمد واصف نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس نے اپنا اپلائٹ فار مؤٹر سائیکل سپر سٹار70 اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا تھوڑی دیر بعد باہر گیا تو موٹرسائیکل چوری ہو چکا تھا بغیر لاک کے کھڑا کیا تھا جو کچھ دیر بعد گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ میرا موٹر سائیکل موجود نہ تھا۔مسروقہ مؤٹر سائیکل کی مالیت تقریباً 70 ہزار روپے ہیکلرسیداں پولیس نے محمد واصف کی درخواست پر مؤٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 16, January 2023) – The new motorcycle of a student of Khanadah was stolen from outside his house, the young student Muhammad Wasif requested the Kallar Syedan police that his motorcycle Super Star 70 parked outside his house, after a while he went out and found the motorcycle was stolen. At the request of Mohammad Wasif police registered a case of motorcycle theft worth about 70 thousand rupees.

پولیس نے دوران گشت چکوال کے علاقے سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل کلرسیداں سے برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police recovered the motorcycle stolen from Chakwal area during patrolling in Kallar and registered a case against the accused

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،جنوری,2023)— کلرسیداں پولیس نے دوران گشت چکوال کے علاقے سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل کلرسیداں سے برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار نے پولیس پارٹی کو دیکھ کرموٹر سائیکل کو موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کر کے موٹر سائیکل کی جانچ پڑتال کی گئی تو وہ چوری کا نکلا جس پر پولیس نے ملزم محمد عارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر قیصر کیانی،شمالی پنجاب کے صدر رانا جلیل حسن گادی کا دورہ کلرسیداں

Central Coordinator of PTI Trading Wing Qaiser Kayani, President of North Punjab Rana Jalil Hasan Gadi visited Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،جنوری,2023)—پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر قیصر کیانی،شمالی پنجاب کے صدر رانا جلیل حسن گادی کا دورہ کلرسیداں,تنظیم کے ضلعی جنرل سیکرٹری آصف محمود کیانی اور دیگر کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ تقریب میں ضلعی صدر راجہ سکندر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدد ایم سی ٹریڈرز ونگ علی شاہ تحصیل صدر ٹریڈرز ونگ شہزاد انور تحصیل جنرل سیکرٹری ٹریڈر ونگ کلرسیداں نقاش ظفر مغل و ٹریڈرز ونگ عہدیداران اور تاجران نے بھی شرکت کی۔ضلعی صدر راجہ سکندر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد تاجر برادری سے رابطے مستحکم کر کے انہیں اپنا اور عمران خان کا پیغام پہنچانا ہے ہم ان کیحقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جو انہی کے اشتراک سے ممکن ہے اس موقع پر ل سو سے زیادہ تاجروں نے ٹریڈرز ونگ کی رکنیت حاصل کی۔قیصر کیانی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کر کے عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں اپوزیشن عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہے یہی وجہ ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہی ہے انہیں معلوم ہے کہ عمران خاں قوم کے مقبول ترین لیڈرہیں جن کو شکست دینا ان کے بس کی بات نہیں۔

آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

Tehreek-e-Insaf will win with a huge majority in the upcoming general elections

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،جنوری,2023)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ کپتان نے پی ڈی ایم کو ناکوں چنے چبوا دہئے۔عوام اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔عمران خان کی سیاست کو سمجھنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک عالمی لیڈر ہیں جس کی تمام دنیا معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کی بجائے عوام پر قرضوں کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔حکمران قومی مفاد کیلئے نہیں بلکہ اپنی عیاشیوں اور شہ خرچیوں کیلئے قرض پر قرض حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو خود انحصاری اور کفایت شعاری اپنانے کا درس دینے والے حکمرانوں کا اپنا دامن خوداری سے خالی ہے۔یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی غلامی قبول کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔پنجاب میں اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی۔اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور ان کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اقدام بھی ان کیلئے شرمندگی کا باعث بنا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی ترقی کی جو بنیاد رکھی تھی اس کی منزل کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،جنوری,2023)—پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ قمراسلام منعقد ہوا جس میں روزنامہ نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر محمد طفیل فانی کے خالو چن زیب کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button