روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،جنوری,2023)—نیو ائیر نائٹ کے موقع پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع پلازہ کی چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والی کلرسیداں کی شادی شدہ خاتون کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پر پلازہ کی آٹھویں منزل سے دھکا کر نیچے گرانے کا الزام۔ روات پولیس نے کمپنی چیئرمین سمیت آٹھ مرد و خواتین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ کلرسیداں کے راجہ ناز نے روات پولیس کو دی گئی درخواست میں ایک کاروباری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین و دیگر انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز آٹھ میں واقع زیر تعمیر پلازہ کی چھت پر31 دسمبر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر منعقدہ فنکشن کے دوران ہمشیرہ مسماۃ ص کو اپنی ہوس کی تسکین نہ ہونے باعث باہمی مشاورت کرکے پلازہ کی آٹھویں منزل سے لفٹ والی خالی جگہ سے دھکا دے کر نیچے گرا دیا،جو شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی۔ انجم ناز نے الزام عائد کیا کہ کمپنی انتظامیہ نے اس واقعہ کو حادثے کا رنگ دیا۔انجم کے مطابق ہمشیرہ مسماۃ ص شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں تھی اور7/8 ماہ سے گروپ آف کمپنیز فیز آٹھ بحریہ ٹاؤن میں استقبالیہ ڈیسک پر ملازمت کررہی تھی۔انجم ناز کے مطابق 31 دسمبر کی شب دو بجے کمپنی چیئرمین اور دیگر نے ملازمہ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی،میں ڈی ایچ کیو راولپنڈی پہنچا تو مردہ خانے میں ہمشیرہ کی نعش پڑی تھی۔ روات پولیس نے جاں بحق خاتون کے بھائی انجم ناز کی مدعیت میں کمپنی انتظامیہ،سٹاف کے آٹھ مرد و خواتین کے خلاف قتل کرنے کے الزامات تحت مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
Rawat ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 09, January 2023)- The case of a married woman of Kallar Syedan, who fell to her death from the roof of a plaza in a private housing society on the occasion of New Year’s night, has taken a new turn.
Rawat police registered a case of murder against eight men and women including the company chairman.
In the application given to the Rawat Police, Raja Naz of Kallar Syedan accused the chairman of a business group of companies and other management of having organized a new years party on the roof of the under-construction plaza in the private housing society phase eight on the occasion of December 31 New Year night.
During the function, after being abused, she was pushed down from the 8th floor of the plaza and died. Anjum Naz alleged that the company management painted the incident as an accident.
According to the Anjum, his sister was married and a mother of four children and had been working at the reception desk in Group of Companies Phase 8, Bahria Town for 7/8 months.
According to Anjum Naz, at 2 o’clock in the night of December 31, the company chairman and others reported that the employee was injured. When I reached DHQ Rawalpindi, the dead body of the sister was lying in the mortuary.
Rawat Police has registered a case against the company management, eight men and women of the company on the charges of killing the woman.