DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police case registered against Choa Khalsa former councillor M Zaheer, Zahoor and three others for threatening to kill

محلہ اکبری چوآخالصہ کے سابق کونسلر محمد ظہیر،ظہور اور دیگر تین افراد اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھکمیاں دینےپران کے خلاف مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،جنوری,2023)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے قبرستان میں مرحومہ کی قبر کھودنے والے شہری پر سابقہ رنجش پر محمد ظہیر ،ظہور، سعید وغیرہ کا حملہ،زدوکوب کرنے،اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھکمیاں دینے سابق کونسلر محمد ظہیر،ظہور اور دیگر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔فہیم اقبال سکنہ محلہ اکبری چوآخالصہ نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ 13 دسمبر 2022 کو دیہہ میں چوہدری وقاص گجر کی والدہ کی فوتیدگی کے سلسلے میں ہمراہ سفیر،نعمان، توصیف وغیرہ قبرستان میں موجود تھے کہ اسی اثناء میں محمد ظہیر ،محمد ظہور،محمد سعید،حسن اختر،توصیف احمد سکنائے دیہہ بھی وہاں آگئے۔ محمد ظھیر، ظہور نے آتے ساتھ ہی للکارتے ہوئے کہا کہ تم یہاں کیوں آئے ہو،یہاں سے چلے جاؤ،ساتھ ہی انہوں نے لاتوں،مکوں سمیت اینٹوں سے زدو کوب و تشدد کرنا شروع کردیا۔جو موقع پر موجود دیگر افراد کے سمجھانے کے باوجود باز نہ آئے۔محمد ظہور ،محمد ظہیر دونوں نے اپنی اپنی ڈب سے پسٹل نکالتے ہوئے کہا کلمہ پڑھ لو تھمارا آخری وقت ہے،تم آج کے بعد ہمیشہ کے لیے خاموش ہوجاو گے۔مذکوران نے سیدھے فائر کیے مگر میں خوشی قسمتی سے بچ گیا۔موقع پر دیگر افراد نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو مذکوران نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔اس واقعہ کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، جو موقع پر۔موجود افراد نے اپنی موبائل فونز سے بنائی ہیں۔جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی واقعہ کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔معاملے کی وجہ عناد کچھ عرصہ قبل مذکوران کے بھتیجے عمران جابر اور میرے درمیان لڑائی جھگڑے دوران عمران جابر فوت ہوا تھا،اور میرے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس مقدمے میں ہمارے درمیان راضی نامہ بھی ہوچکا تھا۔راضی نامہ ہوجانے باوجود مذکورہ اشخاص دشمنی اور عناد رکھتے ہیں اور نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ استدعا ہے کہ مذکوران کے خلاف قانونی کاروائئ کی جائے۔کلرسیداں پولیس نے فہیم اختر کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج رجسٹرکرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 07, January 2023)- A case has been registered against ex-councilor Mohammad Zaheer, Zahoor and three others for threatening to kill. Faheem Iqbal of Mohalla Akbari Choa khalsa applied to the Kallar Syedan Police in connection with the death of the mother of Chaudhry Waqas Gujjar on December 13, 2022, in the village. I was present in the cemetery along with the Safeer, Nouman, Tauseef, etc. Meanwhile, Muhammad Zaheer, Muhammad Zahoor, Muhammad Saeed, Hasan Akhtar, Toseef Ahmad of Diha also came there. Mohammad Zaheer, as soon as he came, challenged him and said why have you come here, leave here, at the same time, he started beating him with bricks, including kicks and punches. Muhammad Zahoor and Muhammad Zaheer both took out their pistols and told us to pray, you will be silent forever after today. They fired straight but I luckily escaped On the spot, when other people tried to save, they started firing in the air. There are also videos of this incident, which were made by the people on the spot with their mobile phones. While from the CCTV footage, The incident can also be confirmed. The reason for the matter was enmity. Imran Jaber died during a fight between his nephew Imran Jaber and me, and a case of murder was registered against me. In this case, there has been an agreement between us. Despite the agreement, the mentioned persons have looking to cause harm. It is requested that legal action should be taken against the mentioned people. On the request of Faheem Akhtar, the Kallar Syedan Police registered the incident case number 11/23 under 337H(2), 506ii, 148, 149 and started further investigation.

کوہسار ٹورزم ہائی وے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

A high-level meeting was held to review the speed and quality of work on the Kohsar Tourism Highway

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،جنوری,2023)—کوہسار ٹورزم ہائی وے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم این اے صداقت علی عباسی نے کی جس میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ پنجاب ہائی ویز کے اعلی افسران، نیسپاک کے نمائندگان،محکمہ جنگلات کے افسران اور ایف ڈبلیو اوکے نمائندگان نے شرکت کی، کہوٹہ سے تحریک انصاف کی معروف شخصیت قیوم عباسی صاحب اور کوآرڈینیٹر این اے 57 قدیر احمد عباسی صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ٹورزم ہائی وے کے مختلف پوزیشنز پر کام کے مجموعی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔چوکپنڈوری(کلرسیداں) سے بیور کے 32 کلو میٹر پورشن پر کام کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کا ٹاسک رکھا گیا جس کو ایف ڈبلیو او نے مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کی کوہسار ٹورزم ہائی وے خطے کی تقدیر بدلنے والا میگا پروجیکٹ ہے۔ چوکپنڈوری سے تھوہا خالصہ پورشن پر کارپٹنگ کا معیاری کام دیکھ کر دل کو بہت تسلی ہوئی ہے۔ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تکمیل سے خطے میں روزگار اور کاروبار کا انقلاب آئے گا اور ملک میں سیاحت میں دلچسپی لینے والوں کو ایک بڑا ٹورزم کاریڈور میسر آئے گا۔

میرے بیٹے کے کپڑے اتارے اور بیٹے کے ساتھ زیادتی کی,ساجد حسین سکنہ بھیائی مہر علی

My son was raped and video made viral, Sajid Hussain Sakna Bhaiye Mehr Ali

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،جنوری,2023)—ساجد حسین سکنہ بھیائی مہر علی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عرصہ دس یوم قبل ملک حسیب سکنہ چک مرزا،ڈھوک موہڑہ نامی شخص نے سائل کے بیٹے مسمی عبدالسمیع ساجد کو فون کیا اور کہا کہ میرے پاس اصیل مرغا ہے جو کہ فروخت کرنا ہے تم آؤ اور دیکھ لو، یہ کہ سائل کا بیٹا مذکور کے کہنے پر ڈھوک موہڑہ چلا گیا۔جب عبدالسمیع مذکور کے پاس پہنچا تو وہاں مذکور کیساتھ ملک طیب اور ایک نامعلوم شخص موجود تھا۔مذکور نے میرے بیٹے نے کہا کہ یہاں قریب ہی ہمارا گھر ہے مرغا گھر میں ہے تم آؤ وہاں پر تمہیں دیکھاتے ہیں۔میرا بیٹا ان کیساتھ چل دیا اور چند مسافت طے کرنے کے بعد مذکور کا گھر نہ آیا تو مذکوران عبدالسمیع کو حیلوں بہانوں سے قریبی جنگل کی طرف لے گئے جو کہ سنسان علاقہ تھا اور آس پاس کسی انسان کو وجود نہ تھا۔اسی دوران ملک طیب نے پسٹل نکالا اور سر پر تان لیا اور کہا کہ چپ چاپ اپنے کپڑے اتارو ہمیں ویڈیوں بنانے دو۔میرے بیٹے نے انکاری کی جس پر ملک حسیب نامی شخص نے کسی برقی آلہ کی مدد سے میرے بیٹے کی کمر پر کرنٹ لگایا اور متعدد بار کرنٹ لگانے کی وجہ سے میرا بیٹا بے ہوشی کی حالت میں چلا گیا جس کی وجہ سے مذکوران نے میرے بیٹے کے کپڑے اتارے اور بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ویڈیو بھی بناتے رہے۔زیادتی کی کوشش کرنے ہی لگے تھے کہ اچانک میرے بیٹے کے کانگوں میں موٹر سائیکل کی آواز سنائی دی جس پر میرے بیٹے نے چلانا شروع کر دیا مس پر مذکوران ڈر کی وجہ سے بھاگ گئے۔جب میرا بیٹا ہوش میں آیا اور خود کو بنا لباس پا کر پریشان ہو گیا اور کپڑے پہن کر بھاگ گیا۔ اس کے بعد مذکوران نے میرے بیٹے کو متعدد بار راستہ روکا اور مذکوران نے میرے بیٹے کو دھمکیاں دیں کہ اس واقعہ کے بارے میں کسی سے بات کی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔میرا بیٹا گھبراگیا اور کسی کو نہ بتایا۔مذکوران نے ویڈیو وائٹس ایپ پر وائرل کر دیں اور ویڈیو گردش کرتی ہوئی میرے رشتہ داروں تک جا پہنچی۔لہزہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی۔شاہد خاقان عباسی

The government will complete its term. Shahid Khaqan Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش حالات اور بدترین معیشت کی اصل وجہ عمران خان کی نالائقی پر مبنی چار برس کی ناکام حکومت ہے انہیں جب بھی اقتدار دیا جائے گا یہ ملک کی چولیں ہلا دیں گے انہوں نے جمعہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصولا اتحادی حکومت کو اقتدار نہیں لینا چاہیئے تھے اگر ایسا نہ کیا جاتا تو آج ملک کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا اتحادی جماعتوں نے عمران حکومت کی نااہلی کی گندگی محض ملکی مفاد میں اپنے سر لے لی یہ ملک کی بقا و سالمیت کا مسئلہ تھا اگر عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو خدا جانے آج ملک کہاں ہوتا مگر سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو بچانے کے لیئے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا،انہوں نے کہا کہ وہی ملک اور قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں سیاسی استحکام ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں تو عمران خان نے سالہا سال سے دھرنوں اور احتجاجی سیاست کے ذریعے ملکی ترقی و خوشحالی کا راستہ روک رکھا ہے ان کی خواہش پر انہیں اگر اقتدار دے بھی دیا جائے تو یہ کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہا لیں گے قوم تو پہلے ہی ان کی چار سالہ نالائقی کی بدترین سزا بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو سنبھالنے کے لیئے دن رات کوشاں ہے مگر اسے ہمالیہ جیسے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو آج آٹے چینی اور بدترین مہنگائی کا سامنا ہے تو نوازشریف کو جب پانامہ کے نام پر اقتدار سے محروم کیا گیا اس وقت تو حالات آج سے کہیں بہتر تھے تیزی سے ترقی کرتے ملک کاپہیہ جام کرنے کے لیئے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کیا گیا پہلے دوسرے تیسرے درجے کی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر الیکشن کروائے گئے اور پھر مسلم لیگ کا جیتا ہوا الیکشن چرا کرنااہلوں کو اقتدار میں لایا گیا اور قوم آج اسی عمرانی حکومت کے اثرات بھگت رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی خواہش پر قبل از وقت الیکشن نہیں ہو سکتے حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو کلرسیداں میں انتہائی مصروف دن گزارا،وہ بزرگ مسلم لیگی سابق رکن ضلع کونسل شیخ محمد اکرم کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لیئے ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق کے علاؤہ شیخ عظیم اکرم،شیخ سلیمان شمسی،حاجی ریاست حسین،راجہ طلال خلیل،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،اکمل اسحاق،مسعود احمد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے اس سے قبل شاہد عباسی نے کلرسیداں میں ہی مرزا تنویرالحق سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دوبیرن کلاں میں حاجی غلام رسول کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے گاؤں بھلونی کھناہدہ جاکر اپنے دیرینہ ساتھی ملک آفتاب کی وفات پر فاتحہ خوانی کی بعد ازاں انہوں نے چوآخالصہ جا کر مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری وقاص گجر اور چوہدری ابراراحمد سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button