DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Preparations for Bar Association Kahuta Annual Elections 2023-24 are in full swing
بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات 2023-24 کی تیاریاں عروج پر جوڑ توڑ شروع

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،6جنوری2023)
بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات 2023-24 کی تیاریاں عروج پر جوڑ توڑ شروع اتحادی گروپ راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ اور دوسرے اتحادی گروپ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،سردار سلطان ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع دونوں گروپوں کے امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے اتحادی گروپ راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ سیے صدارت کی نشست پر عقیل حیدری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری خالد ظہیر راجہ، نائب صدر کے لیے راجہ عمران اقبال اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے راجہ ندیم راؤف، زبیر آفتاب ایڈووکیٹ اور راجہ ہاشم تصور ایڈووکیٹ نے کاغزات جمع کروائے جبکہ اتحادی گروپ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور سردار سلطان ایڈووکیٹ سے صدارت کے لیے سردار عمران اکبر ایڈوکیٹ،نائب صدر کے لیے راجہ راشد محمود،جنرل سیکریٹری کے لیے راجہ فیصل نظیر جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے راجہ اخلاق احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ گلفام خان ایڈووکیٹ نے تمام کاغذات وصول کیے اس موقع پر ممبران الیکشن بورڈ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔کس کے سر سجھے کا ایوان عدل کہوٹہ کا تاج فیصلہ14جنوری کو ہوگا




