DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Councillor Raja Irfan Sarwar appointed Joint Secretary of PML-N Kissan wing Tehsil Kahuta.

کونسلر راجہ عرفان سرور آف تھوہاکومسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور آف تھوہاکومسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا، قیادت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری،قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے جس توقع کی امید کی گئی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گاتفصیل کے مطابق یونین کونسل مٹور کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور آف تھوہاکو مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیااور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جا ری کرد یا گیا راجہ عرفان سرور نے قائدین کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیاانشاء اللہ ان کی توقع پر پورا اتروں گا راجہ عرفان سرور کو مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر ہونے پر مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد،معروف لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد،سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر احمد، کونسلر راجہ عباس پپو اور دیگر کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 December 2022)
Young political and social personality Councilor Raja Irfan Sarwar of Thoa Khalsa has been appointed as Joint Secretary of Muslim League-N Kisan Wing Tehsil Kahuta, by the top leadership of Muslim League-N and a formal notification has also been issued. Sarwar thanked the leaders and said that I am thankful to my leaders who have expressed their trust in me, and God willing, I will fulfill their expectations. PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed, prominent League leader Chairman Raja Nadeem Ahmed, former Vice Chairman UC Mator Raja Tauqeer Ahmed, Councilor Raja Abbas Pappu, and many other political and social personalities have congratulated him on his appointment.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان کی ملاقات

Chairman Mureed Awan Welfare Society (Registered) Malik Kaleem Hussain Awan met former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان کی ملاقات، مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو،ملک شاہ زیب اعوان بھی موجود تھے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نوجوان سیاسی، سماجی شخصیت چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سنیئر رہنماء سردار ارشد مجید اور عدیل افضل نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے ان کی رہائش گاہ میں جا کر ملاقات کی اس موقع پر حلقے کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان سے مختلف معملات پر گفتگو کی گئی اس موقع پر ملک شاہ زیب اعوان بھی موجود تھے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2022)
ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا ساہیں ساجد کی وفات پر فاتحہ خوانی،یوسی دکھالی کے گاؤں پیکاں والے محمد عرفان جانی اور قمر کے بڑھے بھائی ساہیں محمد ساجد گذشتہ دنوں وفا ت پا گے تھے گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، سردار شاہد اور دیگرافراد نے پیکاں کے مقام پر عرفان جانی کے بھائی ساہیں ساجد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button