DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Local newsagent Muhammad Farooq died after falling from the roof of his house

مقامی نیوز ایجنٹ محمد فاروق مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—مقامی نیوز ایجنٹ محمد فاروق مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے محمد فاروق نوتعمیر مکان کی چھت پر پانی ڈالتے ہوئے نیچے گر کر دم توڑ گئے نمازجنازہ بروز اتوار دن اڑھائی بجے ڈھوک عزیزال نزد شاہ باغ میں ادا کی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, 18, December 2022) – Local newsagent Muhammad Farooq died after falling from the roof of his house. He had just completed the construction of the building when the incident happened. namaz e janaza to be held today Sunday Dhok Azizal near Shah Bagh.

کلرسیداں میں سوئی گیس کی نایابی،حکومتی اعلانات کے باوجود کھانے کے اوقات میں چولھے بجھے رہتے ہیں

Lack of gas supply in Kallar Syedan region

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—کلرسیداں میں سوئی گیس کی نایابی،حکومتی اعلانات کے باوجود کھانے کے اوقات میں چولھے بجھے رہتے ہیں۔حکومت نے ناشتہ دن اور رات کے کھانے کے لیئے سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے مگر کلرسیداں میں اس پر سرے سے عمل نہیں ہو رھا کلرسیداں میں رات گئے ساڑھے بارہ بجے سے صبح چار بجے تک گیس مہیا کی جاتی ہے ناشتے دن اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس مسلسل بند رہتی ہے لوگ گھروں میں سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہیں صارفین نے کلرسیداں کو بھی حکومتی اعلان کے مطابق گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس چوک پنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی 2 عدالتی مفرور گرفتار کرلیئے

Chaudhry Aamir Ali Sub-Inspector in charge of Police Chauk Pindori along with his team arrested 2 judicial fugitives during the blockade

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی 2 عدالتی مفرور گرفتار کرلیئے۔ ارسلان احمد عرف ماکھا ولد نزیر احمد قوم اعوان سکنہ محلہ گورنمنٹ بوائز ہای سکول کلر سیداں مقدمہ نمبر 71/19تھانہ کلر سیداں کو مطلوب تھا جس کوحسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔جبکہ دوران گشت وپڑتال چوہدری اجمل مقبول ہیڈ کنسٹیبل نے عامر محمود ولد محمد محبوب قوم مغل سکنہ کلرسیداں کو مقدمہ نمبر25/21 بجرم 285/286 ت پ تھانہ ڈوھمن چکوال کا عدالتی مفرور تھا جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے تھانہ کلرسیداں میں پابند سلاسل کروایا گیا۔

کلربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیئے یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ کے پینل کے ناموں کا اعلان کردیا

Yasir Bashir Raja Advocate has announced the names of his group’s panel for the Kallar Bar Association elections

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—کلربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیئے یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ کے پینل کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق نائب صدر فہیم کیانی،جنرل سیکرٹری کے لیئے راجہ عابد حسین اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیئے ملک رضوان ظہیر امیدوار ہوں گے۔

پاکستان میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے

Elections in Pakistan will be held on time

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)— پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان الٹے سیدھے مطالبات اور سیاست میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے ریاست کو بلیک میل کر رہے ہیں جس کے سبب ان کا سیاست میں مکروہ چہرہ بے نقاب ہو رھا ہے وہ زور لگا لیں پاکستان میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، کسی لاڈلے کی خواہش پر ملک کو بلاوجہ ایک نئی آزمائش میں نہیں جھونکا جا سکتا۔ وہ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں چوہدری دانش غفور کی جانب سے ملیر کے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست دے کر کامیاب ہو نے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی فنانس سیکرٹری حفظہ بخاری، رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ، سابق جیل سپرنٹینڈنٹ شاکر شاہ، سابق ایس پی شاہ نواز خان، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ آصف خان، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن رانا محمد احسان،سعید خاور، شاہ رخ خاور،چوہدری قیصر غفور، ریاض بلوچ،رضاعلی،دل جان مروت، برکت اللہ صدیقی، شفیع محمد سیال اور نعیم اعوان موجود تھے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ملک نامساعد حالات کا شکار ہے اور ایسے میں ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، تحریک انصاف اس نازک وقت میں انارکی پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر کے سری لنکا بنانا چاہتی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عمران خان اور ان کی جماعت کے مذموم عزائم کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں اور انہوں نے اقتدار پرستی اور اپنی ذاتی انا کی وجہ سے قومی مفادات بالائے طاق رکھ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دن رات اداروں کو بدنام کرنے کی مہم ریاست کے لیے خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے،ایسا کرنے کا کوئی ملک دشمن ہی سوچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی قوت ہے جو ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔

نمبردار اسد عزیز ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے

Numberdar Asad Aziz left for UK on a one-month visit

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،دسمبر,2022)—کنوہا سے مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ان کے دوست احباب نے انہیں الوداع کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button