DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Roads in ruins in Panjar Chowk It’s been more than a month since the water supply pipeline has broken

پنجاڑ چوک میں سڑکیں کھنڈرات ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا پنجاڑ چوک میں واٹر سپلائی کی پائپ لائن ٹوٹی ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2022)
پنجاڑ چوک میں سڑکیں کھنڈرات ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا پنجاڑ چوک میں واٹر سپلائی کی پائپ لائن ٹوٹی ہے جسکی وجہ سے پورا چوک اور ارد گرد کے علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں گاڑیاں گزرنے کی وجہ سے گندہ پانی دوکانوں کے اندر جا رہا ہے قریب مساجد میں جاتے وقت نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو رہے ہیں وہاں سے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ ارد گرد نالوں پر تجاوزات اور سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بھی نالیوں میں گندہ پانی کھڑا ہے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر بھی پڑے ہیں نہ کوئی نمائندہ نظر آرہا ہے نہ انتظامیہ کوئی ایکشن لے رہی ہے کئی مرتبہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کو اس بارے اطلاع دی مگر کوئی کاروائی نہ ہو سکی جہاں تاجر اور مسافر تکلیف میں ہیں وہاں پورا دن پانی پائپوں سے لیک ہوتا رہتا ہے شہریوں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ توقیر شبیر، ارسلان کیانی و دیگر نے منتحب نمائندوں کمشنر راولپنڈی، اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ اب سڑک کا افتتاح بھی ہوا ہے فوری طور پر نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے سیوریج سسٹم کا بندو بست پائپ لائن کو فوری مرمت کیا جائے مچھلی چوک تا پنجاڑ چوک صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں ورنہ شہری اور تاجر سخت احتجاج کریں گے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 8 December 2022)
Roads in ruins in Panjar Chowk It has been more than a month since the water supply pipeline in Panjar Chowk has broken due to which the entire Chowk and the surrounding areas are showing like a pond. While going to the nearby mosques, the clothes of the worshipers are becoming impure, it has become difficult to pass through there, and due to the encroachment on the drains and the lack of sewage system, dirty water is standing in the drains and there are heaps of garbage everywhere. There is no representative, and neither the administration is taking any action. Many times Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq has been informed about this, but no action could be taken, where the traders and travelers are suffering, and the water is leaking from the pipes all day long.

حکومت کی طرف سے آٹے گھی اور چینی پر سبسڈی دینے کے باوجود عوام ذلیل و کوار ہو رہے ہیں

Despite the government subsidizing flour, ghee and sugar, people are being humiliated

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2022)
حکومت کی طرف سے آٹے گھی اور چینی پر سبسڈی دینے کے باوجود عوام ذلیل و کوار ہو رہے ہیں سرکاری طور پر جو آٹا دیا جاتا ہے وہ انتہائی ناقص ہے اسکے علاوہ مقامی مل و دیگر مل مالکان سرکار کھاتے میں روزانہ سینکڑوں تھیلے آٹا تھوڑے بہت فالتوں پیسے دیکر بلیک کر دیتے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی مہینے میں دو چار مرتبہ آٹا گھی آتا ہے جو کم مقدار میں اور مضر صحت ہوتا ہے پورا دن مر د خواتین بوڑھے ایک تھیلی آٹے دو تین پیکٹ گھی کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے عوام علاقہ شہریوں نے انکو ائری کا مطالبہ کیا

ٹپیالی راجگان تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی سرکاری جنگل نمبر 67 اور 68 میں ڈیرے جما لیے،چند افراد نے لاکھوں لے کر بکروالوں کو زبردستی سرکاری جنگل اور گزارہ میں رکھا ہوا ہے

Bakarwals are forcibly kept in government forest in Tapiyali Rajgaan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2022)
محکمہ گزارہ و جنگلات کی ملی بھگت بکروالوں نے سرکاری پابندی کے باوجودموضع ٹپیالی راجگان تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی سرکاری جنگل نمبر 67 اور 68 میں ڈیرے جما لیے،چند افراد نے لاکھوں لے کر بکروالوں کو زبردستی سرکاری جنگل اور گزارہ میں رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے جنگلات کا بے پناہ نقصان ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار راجہ عبداللہ ابراہیم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ساکن ٹپیالی راجگان تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اختر نامی شخص نے سرکاری جنگل نمبر 67 اور 68 میں بکر الوں کو بسایا ہوا جس کے بارے میں سرکاری پابندی بھی ہے مگر اس نے اور اس کے کچھ قریبی رشتہ داروں نے گاؤں کی اکثریت کی مخالفت کے باوجودان بکر والوں کو بسایا ہوا ہے اس سلسلے میں میں نے اے سی کہوٹہ ایس ڈی ایف او کہوٹہ اور رینج افسر گزارہ کہوٹہ کو اس سلسلے میں بذات خود تحریری درخواستیں دیں اور ڈی ایف او راولپنڈی رضا انور کو ذاتی طور پر ان کے دفتر ملا اور عابد گوندل کنزرویٹر راولپنڈی کو متعدد فون کالیں کیں مگر محکمہ جنگلات کہوٹہ اور محکمہ گزارہ کہوٹہ والوں نے اپنے اپنے فارسٹ گاڈ سہیل اور شوکت کے ذریعے ایک ایک گول مول درخواست تھانہ کہوٹہ میں دے کر ابھی تک فارسٹ ایکٹ کے تحت الزام علہیم کے خلاف کوئی باضابطہ کارروائی نہ کی ہے اس کے علاوہ بھی محسن کہوٹہ برگیڈیئر جاوید ستی ہردلعزیز بھائی عنایت اللہ ستی سے بھی بات ہوئی مگر ان سب کی مخلصانہ کوششوں کے باوجود بکروالوں کو جنگل سے نہ اٹھایا گیا اور ان کو رکھنے والوں کے خلاف بھی کوئی قانونی کارروائی نہ کی گئی اور نہ ہی انھیں جرمانہ کیا گیا ہے حالانکہ بکروالوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ ہے اور بکروال سرکاری جنگل کے مضافات یا قرب و جوار میں بھی ڈیرہ تک نہیں ڈال سکتے موضع ٹپیالی راجگان کے میرے علاوہ 20 کے قریب معززین نے مذکورہ بالا شخص اور بکروالوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں بھی پرسوں درخواست دی ہے محکمہ جنگلات و گزارہ اور اے سی کہوٹہ نے اپنی اپنی سرکاری ڈیوٹی سے شرمناک حد تک پہلوتہی کی ہے اس سلسلے میں دو نوٹیفکیشنز بھی موجود ہیں میری وفاقی اور پنجاب حکومت ڈی سی راولپنڈی وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ راولپنڈی اور متعلقہ محکموں سے اختر وغیرہ اور بکروالوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی گزارش ہے اور سب سے استدعا ہے کہ سرکاری جنگل اور گزارہ ٹپیالی راجگان کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اور بکروالوں کو جنگل سے اٹھایا جائے اور غیر ذمہ دارانہ محکمہ جنگلات اور محکمہ گزارہ کے گاڈ، راکھا اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

گمٹی شریف میں مورخہ 11دسمبربروز اتوار دن گیارہ بجے سے ظہر تک ایک عظیم الشان محفل میلاد البنیﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

A grand celebration of Milad is being organized in Gumti Sharif on Sunday, December 11, from 11 am to noon

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2022)
گمٹی شریف میں مورخہ 11دسمبربروز اتوار دن گیارہ بجے سے ظہر تک ایک عظیم الشان محفل میلاد البنیﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے محفل کی صدارت وخصوصی خطاب صاحبزادہ قاری محمد عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف کا ہو گا جبکہ ملک کے نامور خطیب عزیز الدین کوکب بھی خطاب کریں گے،خصوصی نعت عالمی شہر ت یافتہ نعت خوان سید الطاف حسین کاظمی کی ہو گئی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی سر پر ست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل ہوگے تمام عاشقان مصطفیﷺ سے شرکت کی اپیل کیا جاتی ہے۔

کہوٹہ شہر میں تجاوزات مافیا کا راج لینڈ مافیا نے صوبائی حکومت اورسرکار ی سینکڑوں کنال اراضی محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضے کر لیئے۔

Encroachment of mafia in Kahuta city, Rajland mafia has seized hundreds of kanals of government land with the connivance of the provincial government and the finance department

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 08دسمبر2022) کہوٹہ شہر میں تجاوزات مافیا کا راج لینڈ مافیا نے صوبائی حکومت اورسرکار ی سینکڑوں کنال اراضی محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضے کر لیئے۔ شہرمیں خود ساختہ مہنگائی، خراب سٹریٹ لائٹس، من مانے ریٹس جبکہ ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں کے منافی باسی کھانے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو نے لگے۔با اثر مافیا سے انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ مال کہوٹہ کی ملی بھگت۔
شریف اور غریب دکانداروں، بے چارے ریڑھی والوں پر بھاری جرمانے کر کے انتظامیہ فوٹو سیشن کے بعد بری الزمہ ہوگئی۔ شہر میں گزشتہ سال تجاوزات کے آپریشن کے بعد تجاوز شدہ تھڑے اور سامان دوبارہ دکانداروں نے روڈ کی حدود میں سجا لیا۔ مٹور چوک تا مچھلی چوک اور قدیر بازار تا قریشی اخلاق چوک،چھنی بازار روڈ،تحصیل روڈ، پرانی کچہری روڈ تھانہ روڈ، لائبریری حال روڈ، میلاد چوک تا قریشی اخلاق چوک، جی پی او رروڈ تا مچھلی چوک سمیت شہر کے تمام چوراہوں اور بازاروں میں پیدل چلنا محال ہو گیا۔ شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دھپری تا سلاٹر ہاؤس کہوٹہ سٹریٹ لائٹس عرصہ سے خراب پڑی ہیں۔ دھپری میں متاثرین کروٹ محلہ، پراناتھانہ محلہ دھپری، جامع مسجد طیبہ فیض سلطان موجودہ دور میں واٹرسپلائی، گلیوں،، نالیوں، سٹریٹ لائٹس،صفائی اور گیس سمیت بنیادی سہولیات اور ضروریات سے محروم ہیں۔ متعدد بار منتخب عوامی نمائندوں کو آگاہ کرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی کہوٹہ پر مشتمل علاقہ دھپری کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اسی طرح کہوٹہ شہر کا علاقہ درانکوٹ آج کے جدید دور میں راستے کی سہولت سے محروم ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ ٹنگی روڈ نئی آبادی گلشن رضا کالونی، بلوہا،دھپری، ادوالہ، محلہ گریڈ اسٹیشن اور شہر کے ملحقہ علاقے توجہ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں صوبائی حکومت اور سینٹر ل گورنمنٹ کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر محکمہ مال کہوٹہ کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا نے سرکاری رقبہ کو فروخت کردیا ہے۔ جس کا ریکارڈ محکمہ ریونیوموضع کہوٹہ کے پاس محفوظ ہے مگر با اثر لینڈ مافیا اور کرپٹ و رشوت خور عملہ کی ملی بھگت کی وجہ سے مافیا کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی ٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اسدعا کی ہے۔

کہوٹہ میں تحریک انصاف کے مستعفیٰ ایم این اے صداقت عباسی جعلی افتتاح سے عوام کو گمراہ مت کریں۔

Do not be mislead the public with the fake inauguration of the resigned MNA Sadaqat Abbasi of Tehreek-e-Insaf in Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 1دسمبر2022) کہوٹہ میں تحریک انصاف کے مستعفیٰ ایم این اے صداقت عباسی جعلی افتتاح سے عوام کو گمراہ مت کریں۔ سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے منصوبوں پر جعلی تختیاں لگانے والوں
کو شرم آنی چاہیئے۔ ساڑھے تین سالوں تک عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کے اصلی چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ صداقت عباسی آئندہ الیکشن میں بھری طرح شکست سے دوچار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما راجہ رومان سعید نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک عمران خان نے عوام کو ”ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا“ میاں نوا ز شریف ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالیں گے۔ کہوٹہ میں تحریک انصا ف کی حکومت نے جعلی اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو گمراہ کیا۔ اور ایک پائی کی ترقی نہ کی۔جعلی افتتاح کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کے منصوبوں پر جعلی تختیاں لگانے والے ناکام ہونگے۔ واٹر سپلائی، یونیورسٹی کیمپس، سہالہ فلائی اوور،پنڈ ی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کے منصوبوں کو تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے صداقت عباسی نے روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔ جس کا حساب آئندہ الیکشن میں عوام لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ بائی پاس کا کام سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تین سال بند رہنے کے بعد دوبارہ کا م شروع کرا کر عوام کے دل جیت لیئے۔ ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جان بوجھ کر کہوٹہ کے میگا پراجیکٹس کو روکے رکھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button