DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The elected representatives could not upgrade Tehsil Headquarters Hospital as promised

منتخب نمائندے وعدے کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ نہ کر سکے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 4دسمبر2022)
منتخب نمائندے وعدے کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ تو نہ کر سکے مگر کئی کنالوں پر مشتمل اس بلڈنگ میں لاکھوں کی آبادی والے اس علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ٹراما سنٹرکروٹ ڈیم والوں نے بنایا مگر انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے وہاں نہ عملہ ہے اور نہ سہولیات کلاس فور کے ملازم مریضوں کو انجیکشن اور انکا چیک اپ کرتے ہیں ملازمین کے غیر اخلاقی رویہ کی وجہ سے آئے روز ایمرجنسی میں عملے اور مریضوں کے لوائحقین کے مابین جھگڑا عام بن گیا سٹاف موبائل پر لگا ہوتا ہے جبکہ شدید بیمار مریض رلتے رہتے ہیں تڑپتے رہتے ہیں ہسپتال میں دو بجے کے بعد کوئی سروس مہیا نہیں ہوتی سب سے پرانی اور بڑی تحصیل کے عوام کے لیے ڈیجیٹل ایکسرے مشین بڑا الٹراساؤنڈ اور جدید لیبارٹری کی سہولیات بھی میسر نہ ہے تا کہ وہ مہنگے ٹیسٹ یہاں سے کروا سکیں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور میں ادوویات کے لیے فنڈز کو بڑھایا تھا جنکو واپس کم کر دیا گیا ہے ایک دو گولیاں یا چھوٹی موٹی سیرپ کے علاوہ مریضوں کو باہر کی پرچی تھما دی جاتی ہے کئی سالوں سے ہسپتال کے لیے لاکھوں روپے کے آئیر کنڈیشن پتہ نہیں کہاں لگے ہیں ہسپتال میں یا گھروں میں پارکنگ کے نام پر لاکھوں روپے غریبوں سے وصول کیے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مدر چائلڈ سنٹر میں ڈلیوری والی خواتین کو پورا سال چیک کرنے کے بعد ڈلیوری کے وقت اکثریت کو راولپنڈی ریفر یا اپنے من پسند کلینکوں میں بھیج دیا جاتا ہے اس ہسپتال میں نہ صرف کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی بلکہ آزاد کشمیر کے لوگ بھی یہاں آتے ہیں دل سمیت دیگر بڑے عارضے کے لیے کوئی ابتدائی طبی امداد تک بھی ہسپتال میں موجود نہ ہے نمائندگان دلفریب اور جھوٹے وعدے کر جاتے ہیں پھر نظر نہیں آتے وزیر صحت اور ای ڈی او ہیلتھ فوری نوٹس لیں

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua 4th December 2022)
The elected representatives could not upgrade the tehsil headquarters hospital as promised, but in this building with many canals, the people of this area with a population of millions are not even provided with basic facilities. Because there is no staff and no facilities Class IV employees inject and check up on patients Due to the unethical behavior of the employees, quarrels between the staff and the patient’s families have become common in emergencies every day. While seriously ill patients keep crying and suffering, no service is provided in the hospital after two o’clock. Digital X-ray machines, large ultrasounds, and modern laboratory facilities are not available for the people of the oldest and largest tehsil, so they are expensive. Tests can be done here Former MPA Raja Muhammad Ali increased the funds for medicines during his tenure, which have been reduced back to a couple of tablets or a small syrup given to patients as outpatients for many years. It is not known where the air-conditioners for the hospital have been installed Millions of rupees are collected from the poor in the name of parking in the hospital or at homes. It is said that not only millions of people of Kahuta but also people of Azad Kashmir come here to this hospital. There is no first aid even for heart and other major ailments. The representatives make deceptive and false promises. Health Minister and EDO Health should take immediate notice.

جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بننے پر مبارکباد

Congratulations to General Asim Munir as Army Chief and Lt Gen Sahir Shamshad Mirza for becoming Chairman of Joint Chiefs

File photo of General Sahir Shamshad Mirza

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 4دسمبر2022)
حافظ قرآن کا پاک فوج کا سپہ سالار بننا ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بننے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی آف ٹٹھی سیداں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کو سنبھالا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی ملکی اتحاد و وحدت کا عظیم ذریعہ بنے گی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیف جنرل ندیم رضا کہ ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاک فوج کی نئی قیادت کے آنے سے ملک میں استحکام آئے گا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 4دسمبر2022)
مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور دیگر کا راجہ عبدالخالق جنجوعہ سے اظہار تعزیت،گذشتہ دنوں یونین کونسل بیور، کھلول کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار (ر) راجہ عبدالخالق جنجوعہ کا صاحبزادہ راجہ خالدگذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے گذشتہ روزمستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی راجہ الطاف حسین،سردار رضا،قدیر عباسی،راجہ عبدالمنان مسعود،راجہ فرحت جنجوعہ،راجہ واحد سمندر،راجہ ظفر،راجہ عمر نواز،راجہ شمس جنجوعہ،راجہ رئیس جنجوعہ، ملک عاصم اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان اے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button