DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The Election Commission has announced Choa Khalsa Constituency of Kallar Syedan has been separated from Gujar Khan in the National Assembly and included in Murree

الیکشن کمیشن نے سنادیا کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو قومی اسمبلی میں گوجرخان سے الگ کرکے مری میں شامل کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2022)— ہائی کورٹ کے ہدایت پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سنادیا کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو قومی اسمبلی میں گوجرخان سے الگ کرکے مری میں شامل کردیا گیا صوبائی اسمبلی میں اسے پہلی بار صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں تقسیم کرکے اس کی مرکزیت کو سرے سے ختم کردیا گیا۔ عدالت عالیہ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں شاہ محمد جتوئی اور ریٹائرڈ جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی تھی نوجوان لیگی رہنما راجہ طلال خلیل کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیئے نوجوان وکیل چوہدری اسدالرحمان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے موقف اختیار کیا تھا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ قیام پاکستان کے بعد سے قومی اسمبلی کے حلقہ مری سے منسلک رہا اسے گزشتہ الیکشن میں گوجرخان سے منسلک کرکے اس سے ذیادتی کی گئی لہذہ اسے واپس مری سے منسلک کیا جائے۔سابق انجنیئر قمراسلام راجہ نے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی تمام یوسیز کو صوبائی حلقے میں بھی کلرسیداں کہوٹہ سے منسلک کرنے پر زور دیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب سنا دیا گیا ہے جس میں قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی تمام یوسیز سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں،چوآخالصہ اور کنوہا کو قومی اسمبلی کے حلقہ گوجرخان سے الگ کرکے مری میں شامل کردیا گیا۔ اس طرح این اے 51 اب تحصیل ہائے مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اور کلرسیداں تحصیلوں پر مشتمل ہو گا جبکہ راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری کی یوسیز ساگری،مغل،لوہدرہ،تخت پڑی،بگا شیخاں کو مری سے الگ کرکے گوجرخان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 میں شامل کردیا گیا جبکہ سب سے دلچسپ فیصلہ صوبائی نشست پر قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کے لیئے سامنے آیا جس کے سات پٹوار سرکل کو کلرسیداں کہوٹہ سے الگ کرکے پی پی 8 گوجرخان اور پانچ پٹوار سرکل کو پی پی 7 کہوٹہ میں شامل کردیا گیا۔گوجرخان میں شامل کیئے جانے والوں میں پٹوار سرکل سموٹ، پنڈورہ ہردو،منیاندہ،ٹکال،چوآ خالصہ،کنوہا اور دھمالی شامل ہیں جبکہ پٹوار سرکل بناہل،ممیام،دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں شامل ہیں اس طرح قانون گو چوآخالصہ کو نہ صرف صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں تقسیم کردیا گیا بلکہ یوسیز منیاندہ اور بھلاکھر کو بھی پی پی سات اور آٹھ میں تقسیم کرکے ہیجانی صورتحال پیدا کردی گئی۔بھلاکھر یوسی کا پٹوار سرکل بھلاکھر پی پی سات اور دھمالی پی پی آٹھ میں شامل کردیا گیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 25, November 2022)— After the hearing on the direction of the High Court, the Election Commission announced the reserved decision to separate the Legislative Constituency of Choa Khalsa, Kallar Syedan in the National Assembly is moved from Gujar Khan into Murree. On the direction of the Supreme Court, the Election Commission, headed by Chairman Sikandar Sultan Raja, a bench consisting of Shah Muhammad Jatoi and retired Justice Ikramullah, heard the petitions of the youth league leader Raja Talal Khalil, a young lawyer for the National Assembly, Chaudhry Asdal Rehman Advocate, had taken a stand arguing that since the creation of Pakistan, the Constituency of Choa Khalsa has been attached to Murree National Assembly Constituency, it was increased by attaching it to Gujar Khan in the last election, so it should be attached back to Murree. After listening to the arguments of the lawyers of all the parties, the Election Commission had reserved the decision which has now been pronounced, in which all the uc of Choa Khalsa, Smot, Manianda, Nala Muslimana, Doberan Kallan, and Kanoha were transferred to National Assembly Constituency Gujarkhan. Thus, NA-51 will now consist of Murri, Kotli Sattian, Kahuta and Kallar Syedan tehsil.

مشہور قتل کیس کا ملزم عاشر بٹ ناجائز اسلحہ کے مقدمہ سے بھی بری

Asher Butt, the accused in the famous murder case, was also acquitted of the illegal arms case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2022)— تھانہ کلرسیداں مشہور قتل کیس کا ملزم عاشر بٹ ناجائز اسلحہ کے مقدمہ سے بھی بری، جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ کلرسیداں محمد عابد اعوان نے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔ ملزم کی جانب سے معروف قانون دان جاوید چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ جب ملزم کے خلاف استغاثہ قتل کا مرکزی کیس ثابت کرنے میں ناکام رھا تو ملزم کو ناجائز اسلحہ کے اس ذیلی کیس میں کیسے سزا دی جا سکتی ھے؟ ٹرائل کورٹ نے ریکوری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ھے اس لئے ملزم کا اس ذیلی مقدمہ میں ٹرائل وقت کا ضیائع ھو گا۔ ملزم کے کونسل کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے معزز عدالت نے بریت کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رھے کہ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 17نومبر2017 کو چوکپنڈوڑی میں میرا سنگال کے جوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی تقرری کا زبردست خیرمقدم

The appointment of Chief of Army Staff General Asim Munir is welcomed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2022)— مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی تقرری کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں جاری ابہام کا خاتمہ جمہوری مفاد میں ہے افواہیں پھیلانے والوں کے عزائم ناکام بنادیئے گئے۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے میرٹ پر تقرریاں کرکے افواہوں اور پروپیگنڈے کی فیکٹریاں چلانے والوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا کر ثابت کردیا کہ اتحادی حکومت مشکل حالات میں بھی احسن فیصلے کر رہی ہے اور یہ لوگ بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور سازشی عناصر کے عزائم ناکام بنانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم مطمئن رہے اتحادی حکومت قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

ارشد محمود بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Arshad Mahmood Bhatti returned home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،نومبر,2022)— مسلم لیگ ن نلہ کے رہنما ارشد محمود بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے ہیں سابق چیئرمین یوسیز چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری شاہد گجر،تنویر ناز بھٹی، نمبردار اسد عزیز،چوہدری محمد جمیل اور دیگر نے ملاقات کی اور عمرے کی سعادت حاصل کرکے پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button