DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrest a man with 46,000 Rps fake currency

کلر سیداں پولیس کی کاروائی،جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والا نوسر باز گرفتار، 46 ہزارروپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والا نوسر باز گرفتار، 46 ہزارروپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلرسید اں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے ملزم ارسلان سکنہ رحیم یار خان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 46 ہزارروپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمدہوئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہناتھاکہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، نوسربازی اور جعلسازی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے یاد رہے کہ کافی عرصے سے کلرسیداں کی مارکیٹ میں جعلی کرنسی چلائی جا رہی تھی۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 14, November 2022)- Kallar Syedan ​​police action,  A conman who used fake currency notes was arrested, fake currency notes of 46 thousand rupees were recovered. According to details, Kallar Syedan ​​police took action and arrested Arslan of Rahim yar Khan, the accused who used fake currency notes. SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar said that other facilitators of the accused will also be arrested. The accused involved cannot escape from the grip of the law. It should be remembered that for a long time fake currency was being used in the market of Kallar Syedan.

پوٹھوار کے معروف شاعر باواجمیل قلندر مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پرتعزیتی ریفرنس اورمحفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا

On the occasion of the third anniversary of the late Bawa Jamil Qalandar, a well-known poet of Pothwar, a tribute reference and poetry evening was organized

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2022)—پوٹھوار کے معروف شاعر باواجمیل قلندر مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پرتعزیتی ریفرنس اورمحفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیاتقریب کی صدارت امیر افضل آثم،علی اکبر سیف اورثاقب امام رضوی نے کی جبکہ سید نسیم کوکب،مرزا یاسی کانی،نصیر زندہ،عابد حسین جنجوعہ اور سید منظور رامش مہمانان خصوصی تھے۔نظامت معروف شاعر تیمور جنجوعہ اور مرزا رفاقت تشنہ نیکی۔شعراء کرام اشفاق بادل،جاوید قیصر،باواجان محمد۔محمود کیانی فقیر،منصوف روگی،ناصر رضا بلوچ،امتیاز عالم کھوڑوی،عبدالباسط، خرم حمید ناظم، اللہ دتہ سیٹھی،انور خفتی،تیمور طاہری،ناصر نقاص عباسی عمیر فیضی،وقار ظافر،نذاکت ہادی،غلام رسول بیدم،سیف اللہ ظہور اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ امین کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دعوت ولیمہ گاؤں طوطہ میں ہوئی

Wallima of Raja Amin Kiyani ws celebrated in village Tota

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2022)—آل پاکستان نمبردار ایسویسی ایشن راولپنڈی ڈویثرن کیصدر نمبردار راجہ محمداشفاق کیانی کے فرزند راجہ امین کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دعوت ولیمہ گاؤں طوطہ میں ہوئی جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہا س،راجہ ظفر محمود، شاہدجمیل عباسی،چو ہدر ی سہیل لنگڑیال،قاضی ارشد محمود،راجہ محمد سعید،محمد جاوید اقبال سمیت معز ز ین علاقہ نے شر کت کی۔

راجہ محمد نثار انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک سنگال چوآخالصہ میں ادا کی گئی

Raja M Nisar passed away in Dhok Sangal, Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا کے ماموں زاد بھائی اور راجہ محمد اسرار کے بھائی راجہ محمد نثار انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک سنگال چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں ایس پی راجہ ظہیر ارشد،چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،شاہد اکبر گجر،صوبیدار غلام ربانی، راجہ عاصم صدیق،نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیر اسلم، احسان الحق قریشی،چوہدری حسن اختر،حاجی راجہ اورنگزیب،چوہدری غلام شبیر لنگڑیال،بابو محمد عجائب،راجہ محمد سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

تعذیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2022)—پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کے علاؤہ پیر جابر علی ہمدانی سجادہ نشین دربار عالیہ بھنگالی شریف،الحاج اسلم بانی،حافظ سہیل اشرف ملک،قدیر عباسی،عاقب علی،راجہ عاصم ریاض،راجہ بلال،احسن بٹ،معید شاہ،عبدالرحمٰن،راجہ ساجد جاوید،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے گاؤں منگال جا کر معروف صنعتکار الحاج محمد الیاس کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کے بھائیوں محمد فیاض،محمد اسحاق اور دیگر سے اظہار تعذیت کیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ محمد الیاس سے بھائیوں جیسا رشتہ تھا ان کی کمی محسوس کرتا رہوں گا چیئرمین ائیسکو انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ مرحوم راجہ محمد الیاس بڑی خوبیوں کے مالک تھے وہ انتہائی غریب پرور اور ہمدرد انسان تھے وہ ساری زندگی محروم لوگوں کی بحالی کے لیئے کوشاں رہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button