DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The government should fix the rates of fertilizers at the time of our sowing keeping in mind the difficulties of the Pothohar farmers

حکومت پوٹھوہار کے کاشتکاروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری بجائی کے وقت کھاد کے نرخ مقرر کرے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2022)—کلرسیداں کے معروف کاشتکار چوہدری امتیاز حسین آف بابا گوہر نے کہا کہ پوٹھوہار میں فصلوں کی کاشت پنجاب کے دیگر اضلاع سے قبل ہوتی ہے اس طرح یہاں کے کاشتکار حکومتی اقدامات اور اعلانات سے مستفید نہیں ہوسکتے اور یہ مہنگے داموں بیج اور کھاد خرید کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پوٹھوہار میں شمالی وسطی اور جنوبی پنجاب سے قبل فصل کاشت کی جاتی ہے کاشتکار بیج اور کھاد بلیک مارکیٹ سے مہنگے داموں خرید کرتے ہیں جب پوٹھوہار کے لوگ فصل کاشت کرلیتے ہیں تو اس کے بعد پنجاب کے دیگر علاقوں میں فصل کی کاشت شروع ہوتی ہے اور حکومتی اعلانات اور مراعات سے باقی علاقوں کے کاشتکار تو دائرہ اٹھا لیتے ہیں مگر اس کے ثمرات سے پوٹھوہار کے کاشتکار محروم رہ جاتے ہیں ہم نے تیرہ ہزار پانچ سو روپے میں ڈی اے پی خرید کر استعمال کی جبکہ اب اس کے نرخ گیارہ ہزار مقرر کیئے گئے تو اس سے پوٹھوہار کے کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہے لہذہ حکومت پوٹھوہار کے کاشتکاروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری بجائی کے وقت کھاد کے نرخ مقرر کرے تبھی ہم اس حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 10, November 2022)- Chaudhry Imtiaz Hussain of Baba Gohar, a well-known farmer of Kallar Syedan, said that the crops are cultivated in Pothohar before other districts of Punjab, thus the farmers here are not getting government benefits. They cannot benefit from measures and announcements and buy seeds and fertilizers at high prices. He said in a statement that crops are cultivated in Pothohar before North Central and South Punjab. Farmers buy seeds and fertilizers from the black market at high prices. Cultivation of the crop starts and due to government announcements and concessions, the farmers of the rest of the regions take up the circle, but the farmers of Pothohar are deprived of its fruits. If its rates are set at 11,000, it does not benefit the Potohar farmers, so the government should fix the rates of fertilizer at the time of our sowing keeping in mind the difficulties of the Potohar farmers, then we can benefit from this government facility.

سڑک پر قائم سہولت بازار مہنگا بازار ثابت ہوا

The roadside convenience market turned out to be an expensive market

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2022)—کلرسیداں انتظامیہ کی نگرانی میں سڑک پر قائم سہولت بازار مہنگا بازار ثابت ہوا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بشارت محمود اعوان نے بازار کا دورہ کیا قیصر محمود ٹماٹر 190 روپے فی کلو کی بجائے 240 روپے، محمد آزاد شلغم 35 روپے کی بجائے 140 روپے،محمد زبیر مٹر 245 کی بجائے 300 روپے اور عدنان گاجر 88 روپے کی بجائے 150 روپے فروخت کر رہے تھے۔انہیں وارننگ کے ساتھ ساتھ ایک ایک ہزار روپے جرمانے کیئے گئے اور موقع پر موجود لوگوں سے کہا کہ وہ گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف ثبوت کے ساتھ متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔

سات ماہ قبل کلر سیداں کے قبرستان میں امانتاسپرد خاک ہونے والے 22 سالہ نوجوان کی قبر کشائی کا حکم جاری

The order for exhuming the grave of the 22-year-old youth who was cremated seven months ago in the cemetery of Kallar Syedan has been issued

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2022)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے سات ماہ قبل کلر سیداں کے قبرستان میں امانتاسپرد خاک ہونے والے 22 سالہ نوجوان کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا۔مقتول کی والدہ شبانہ کوثرنے چوہدری اعجازگجر ایڈووکیٹ کے ذریعے مقامی عدالت میں قبر کشائی کی استدعا کی تھی جس کیلئے آج جمعرات کا دن مقرر کیا گیاہے۔یاد رہے کہ سات ماہ قبل پولیس نے کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں زیر تعمیر پلازے کی چھت سے ایک نامعلوم نوجوان کی مسخ شدہ نعش برآمد کی تھی جسے امانتا سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔مقتول کی والدہ نے بعد ازاں تھانے رابطہ کیااور کپڑوں اور جوتوں سے اس کی شناخت کرلی۔والدہ کے مطابق اس کے بیٹے عدنان کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے قتل کیا ہے۔یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کی والدہ سے معلومات حاصل کر کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کر لیا تھا۔

تمام جمہوری قوتیں عمران خان کے طرز سیاست سے سخت نالاں ہیں۔

All the democratic forces are very angry with Imran Khan’s style of politics, Ch Riaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ عمران خان کی نفرت اور گالی کی سیاست کا واحد مقصد قوم کو تقسیم کرکے ملک کو کمزور کرنا اور مارشل لا کے لیئے راستہ ہموار کرنا ہے عدلیہ صورتحال کا نوٹس لے ملکی آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے مگر ٹائر جلا کر شاہراؤں کو بند کرنا غنڈی گردی اور آئین شکنی ہے پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں اس آئین شکنی کے مرتکب عناصر کو کنٹرول کرنے کی بجائے ان کی پشت پر کھڑی ہیں گویا دوصوبوں نے وفاق پر چڑھائی کر رکھی ہے لہذہ عدلیہ اس کا نوٹس لے کیونکہ عمران ملک میں مارشل لا کے لیئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست کا خلاصہ یہی ہے کہ ادارے صرف مجھے اقتدار میں رکھیں میری پشت پر کھڑے ہوں اور اپوزیشن کا جینا حرام کردیں۔عمران خان نے پونے چار برس کی حکومت ملکی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہ دی ان کی نااہل ٹیم نے ملک کو دیوالیہ کے قریب کردیا اگر اتحادی عدم اعتماد کا آئینی حق استعمال کرکے عمران حکومت کا خاتمہ نہ کرتے تو ملک کب کا دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا جس میں ہر روز احتجاجی جلسے جلوس نکلتے رہیں اب عمران خان قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔اس طرز عمل کی قوم کو بھرپور مزاحمت کرنی چاہیئے اور اپنے سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے کیونکہ عمران خان کی احتجاجی سیاست کا مقصد ملک کو کمزور کرنا اور قوم کو جمہوریت سے محروم کرنا ہے تمام جمہوری قوتیں عمران خان کے طرز سیاست سے سخت نالاں ہیں۔

راجہ جاوید اختر لنگڑیال کی خالہ 95 برس میں انتقال کرگئیں نماز جنازہ چوآ خالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی

Raja Javed Akhtar langaryal aunty passed away in Morra Langariyal, Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2022)—کلربار کے سابق صدر راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اختر لنگڑیال کی خالہ 95 برس میں انتقال کرگئیں نماز جنازہ چوآ خالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں سید راحت علی شاہ،چوہدری امتیاز حسین، نور الہی،چوہدری ضمیر حسین، عمیر کیانی،وقاص گجر،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،راجہ عابد ایڈووکیٹ،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،بابو راجہ محمد عجائب اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ محمد الیاس کو کلرسیداں شہر کے قریب منگال میں سپرد خاک کردیا گیا

Raja M Ilyas namaz e janaza held in village Mangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2022)—ملک کے معروف صنعتکار راجہ محمد الیاس کو کلرسیداں شہر کے قریب منگال میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اسد علی شاہ گیلانی،پیر سید رضا علی شاہ گیلانی،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق صوبائی وزیر سید عمران شاہ گیلانی،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی،آر ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیر سید خضر حسین شاہ آف لٹوری سیداں،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،راجہ حمید سلیم،شیخ ساجد الرحمان،شاہد اکبر گجر،راجہ جاوید اشرف،تنویر ناز بھٹی،ماسٹر نجابت حسین،چوہدری ضیارب منہاس، حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،محمد حنیف،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین، تنویر اختر شیرازی،عاقب علی،عابد زاہدی،محمد اعجاز بٹ،مولانا احسان اللہ چکیالوی،اسد عزیز، جاوید اقبال،عبدالرزاق جامی،شیخ خورشید احمد،چوہدری ابرار حسین،چوہدری طارق تاج، راجہ محمد ثقلین،راجہ جاوید اختر کیانی،راجہ عثمان مانی،راجہ عاصم ریاض،خلیفہ ذیشان علی قادری، صوبیدار ظفراقبال،چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن سرائیکی،خرم جہانگیر، راجہ ازرم حمید سیالوی،شیخ ندیم احمد، چوہدری توقیر اسلم،زین العابدین عباس،بابو ظفراقبال،صوفی ارشد،مسعود بھٹی،قاضی زاہد نعیم،شیخ ظفر جاوید،عاطف اعجاز بٹ،شاہد جمیل عباسی، حاجی ریاست حسین،راجہ شاہد پکھڑال،صوبیدار غلام ربانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button