DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Shahid Khaqan Abbasi along with Raja Sagheer Ahmad toured the various union councils and inaugurated the electricity works

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا ہمراہ عبدالقدوس عباسی کے کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز کادورہ۔بجلی کے کاموں کا افتتاح کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2022)
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا ہمراہ عبدالقدوس عباسی کے کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز کادورہ۔بجلی کے کاموں کا افتتاح کیا تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،عبدالقدوس عباسی کا کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کے گاؤ ں بھگون کادورہ اس دورے کے دوران بھگون میں ایک جلسہ سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ساڑھے تین سال اپوزیشن میں رہے جیل میں سختیاں برداشت کیں جھوٹے کیسز کا سامنا کیا مگر حق پر ڈٹے رہے صبر اور استقامت کے ساتھ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے جب اقتدار ملا تو ملک کے حالات اس قدر خراب تھے کہ مشکل فیصلے کرنا پڑے عمران خان کی حکومت سے بڑی مشکل سے جا ن چھوٹی ہے عمران خان بتائیں ساڑھے تین سال میں ملک میں کون سے میگا پراجیکٹس لگائے اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس، آفتاب کیانی، محمود چوہان، سابق چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض،چوہدری معروف، صوفی عبدالرحیم، اسد عزیز مغل کنوہا، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سجاد اور کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکر اور کارکنان نے شرکت کی دریں اثناء شاہد خاقا ن عباسی نے مواڑہ میں وفات پا جانے والے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری ٹھکیدار اجہ حسن محمد گھر جاکر ان کے لوحقین سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لیئے دعا بھی کی۔ دریں اثنا ء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں سہالی فیروز ووال میں 30بجلی کے کھمبے اور 2ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرسابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت، سابق سید نجم الحسن نقوی،چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی، سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی اور بڑی تعداد میں مسلم لیگی ورکر اور کارکنا ن موجود تھے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 2 November 2022)
The central leader of Muslim League (N) Shahid Khaqan Abbasi, along with MPA Raja Sagheer Ahmed, visited the various Union Councils of Kahuta with Abdul Qadoos Abbasi. The electricity works were inaugurated by the central senior vice president of Muslim League (N), former prime minister Shahid Khaqan Abbasi, Member Provincial Assembly Punjab Constituency PP7 Raja Sagheer Ahmad, Abdul Qudus Abbasi, Union Council of Kahuta visited Bhagwan village of Nara during this visit, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi in his address from a meeting in Bhagwan, a large number of Muslim League workers and activists were present.

جامع مسجد گوئی میں محفل میلاد النبی ﷺ

Millad celebrated at jammia masjid Goe

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2022)
جامع مسجد گوئی میں محفل میلاد النبی ﷺمیں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گوئی کی طرف سے صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت 4افراد کو عمرئے کے ٹکٹ دیے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے راجہ خالد پرویز آف گوئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل جامع مسجد گوئی میں محفل میلاد النبی ﷺکا انعقاد کیا گیا جس میں پیر غلام محی الدین سلطان،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،علامہ سراج الدین صدیقی، خطیب مسجد ہذا حافظ افضال نقشبندی،پیر سید سجاد حیدر،علامہ اقبال قریشی، حافظ اجمل قادری، احسان الحق قریشی، راجہ ظفر آف گوئی،راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام،راجہ بابو ظفر آف ممیام،راجہ عبا س پپو،سمیت دیگر علمائے کرام نے شر کت کی میلاد کے اختتام پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گوئی نے 4خوش نصیبوں کو عمرئے کے ٹکٹ دیے اس میں ایک ٹکٹ خطیب مسجد ہذا حافظ افضال نقشبندی کے والد محترم کو، دوسراراجہ راشد، تیسراراجہ اخلاق کو دیا جبکہ چوتھا ٹکٹ پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیراحمد جنجوعہ کو دیا تمام افراد نے راجہ خالد پرویز آف گوئی کا شکر یہ ادا کیا آخر میں تمام عالم اسلام اور راجہ خالد پرویز آف گوئی کے والدین مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اہل علاقہ کو کھانا بھی کھیلایا۔

عوام عمران خان کے ساتھ ہے, راجہ کاشف الطاف جنجوعہ

People are with Imran Khan, Raja Kashif Altaf Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2022)
وزیراعلی پنجاب کے کمپلین سیل کے ضلعی وائس چیئرمین راجہ کاشف الطاف جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے امپورٹڈ اور کرپٹ ٹولے کی نیندیں حرام ہو گیں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی دلانے کے لئے لانگ مارچ اپنی آب و تاب کے ساتھ رواں دواں ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء میں اضافہ ہو رہا ہے عمران خان کی مقبولیت کم کرنے کے لئے پورا نظام ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے مگر ناکامی و نا مرادی ان کا مقدر بن رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کو ایک نیا موڑ دے گا پاکستان کی باگ ڈور اب انہیں کے ہاتھوں میں ہو گی جو اس کے اہل ہونگے۔

حلقہ این اے ستاون اور پی پی سیون کے مسائل غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل شبیر اعوان ہی حل کر سکتے ہیں

Only Ghulam Murtaza Satti and Col Shabbir Awan can solve the problems of Constituency NA57 and PP7

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2022)
حلقہ این اے ستاون اور پی پی سیون کے مسائل غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل شبیر اعوان ہی حل کر سکتے ہیں حلقے کے مسائل حل کرنے میں کسی نے بھی کوئی توجہ نہیں دی ہے مخلص قیادت کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہارنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عر بی المعروف انتی راجہ رہنماء پی ٹی آئی سویزئر لینڈ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے آئندہ جنرل الیکشن میں حلقے کی غیور عوام غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل شبیر اعوان کا ساتھ دیں انشاء اللہ حلقے میں بہتری آئے گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا تحریک پاکستان کے بعد اتنا بڑا پیدل مارچ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، اب ظلم نہیں کیا جا سکتاملک کی عوام عمران خان کی جرات اور نظریے کو ووٹ دیتے ہیں، اداروں کو چاہیے وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button