Norway; The real gift of millad is to expose children to the Prophet’s life. Allama Hafiz Abdul Rasool Tahir
ناروے۔میلادالنبیﷺ کا حقیقی تحفہ اولاد کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرانا ہے۔ علامہ حافظ عبدالرسول طاہر
Aqil QadirOctober 21, 2022
اوسلو؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، عقیل قادر، 22, اکتوبر 2022)— دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ناروے میں بھی ماہ میلادالنبی ﷺ کو جوش و خروش اور جذبہ ایمانی کے ساتھ منایا جاتا ہے، مساجد اور گھروں میں چراغاں کر کے محافل ذکر رسول ﷺ منعقد کی جاتی ہیں۔مسلم سینٹر فیورست اوسلومیں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن لندن سے تشریف لائے علامہ حافظ عبدالرسول طاہر نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل کا آغاز سید بلال شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ قاری اسرار احمد قادری نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔ پاکستان سے تشریف لائے معروف نعت خواں وحید بٹ نوری نے خصوصی نعت شریف پیش کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مسجد ہذا کے امام و خطیب علامہ قاری نور علی سیالوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج عظمت رسول ﷺ کا ذکر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذکر مصطفی ﷺ ہی ذکر خدا ہے۔ حافظ عبدالرسول طاہر نے تربیتی و فکری خطاب کیا اور یورپ میں اولا دکی بہترین تربیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیم و تربیت نوجوانوں کو عشق رسول اور سیرت رسول سے روشناس کرانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ نے اچھی اور نیک اولاد کو صدقہ جاریہ میں شمار فرمایا ہے۔مسلم سینٹر فیورست کے مرکزی رہنما و بانی عبدالقیوم کیانی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا محفل میلاد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ قاری اسرار احمد نے درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا، آخر میں میلاد کا کیک کاٹاگیا اور امت مسلمہ کے امن اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
Oslo; (Pothwar.com, Aqil Qadir, 22, October 2022)- Like other countries of the world, in Norway, the month of Milad al-Nabi ﷺ is celebrated with enthusiasm and spirit of faith.
A grand Milad celebration was organized in Muslim Center First Oslo, in which Allama Hafiz Abdul Rasool Tahir, who came from Minhaj Al-Quran London, gave a special address.
Syed Bilal Shah started the gathering by reciting the Holy Quran while Qari Israr Ahmad Qadri presented Naat of Rasool ﷺ.
Well-known Naat-Khawan Waheed Butt Noori, who came from Pakistan, presented a special Naat Sharif and received great applause from the audience.
The imam and khateeb of Huza mosque, Allama Qari Noor Ali Sialvi, while talking, said that it is our good fortune that the greatness of the Prophet ﷺ is being mentioned today.
Hafiz Abdul Rasool Tahir gave a training and intellectual speech and emphasized on the best training of families in Europe. He said that the best education and training is to expose the youth to the love of the Prophet and the character of the Prophet.
Abdul Qayyum, the main leader and founder of Muslim Center First. Kayani thanked all the guests and participants for attending the Mahfil Milad and presented flower bouquets to all the guests. Qari Israr Ahmed offered Durood Salam, at the end the Milad cake was cut and prayers were prayed for the peace and security of the Muslim Ummah.