روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،28،ستمبر,2022)— سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن مسرور زمان نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں ملوث سابق سینٹر چوہدری تنویر خان اور ان کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے لگائے گئے الزامات تسلیم کرنے سے انکارکر دیا جس کے بعد عدالت نے سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں۔دوسری طرف چوہدری تنویر کے وکلاء نے بریت درخواست بھی دائر کر دی۔انٹی کرپشن پولیس نے آر ڈی اے کی سابق ڈی جی عمارہ خان کی درخواست پر رواں برس آٹھ مارچ کو چوہدری تنویر اور بیٹے سمیت آر ڈی اے کے متعدد ملازمین کیخلاف سرکاری زمین پر قبضہ کرنے اور کروانے کے الزامات کے تحت مقدمہ نمبر 9درج کیا تھا۔چوہدری تنویر کو 12مارچ کو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا تھا، 29مارچ کوعدالت نے طبی بنیادوں پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی تھی۔گزشتہ روز عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 28, September 2022)- Special Judge Anti-Corruption Rawalpindi Division Masroor Zaman has indicted former center Chaudhry Tanveer Khan and his son along with other accused in the case of grabbing government land.
Charged with the crime, but the accused refused to accept the charges, after which the court adjourned the hearing till October 8 and called for evidence from the prosecution.
On the other hand, the lawyers of Chaudhry Tanveer also filed an acquittal petition. On March 8 this year, on the request of former RDA DG Amara Khan, Case No. 9 was registered against Chaudhry Tanveer and several RDA employees, including his son, on the charges of occupying government land.
Chaudhry Tanveer was taken into custody from Karachi on March 12, On March 29, the court granted bail to the accused on medical grounds. On the last day, the court indicted the accused.