DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Farhan Ali, the accused who gang-raped a woman and escaped from police custody, died during the attack on the police

خاتون سے گینگ ریپ اور پولیس حراست سے فرار ہونے والا ملزم فرحان علی پولیس پارٹی پر حملے کے دوران دم توڑ گیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،12،ستمبر,2022)—خاتون سے گینگ ریپ اور پولیس حراست سے فرار ہونے والا ملزم فرحان علی پولیس پارٹی پر حملے کے دوران شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچتے ہوئے دم توڑ گیا۔ملزم فرحان علی گینگ ریپ ، ڈکیتیوں کے دوران قتل، کم سن بچوں سے بد فعلی جیسے سنگین ایک درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھا ۔ملزم نے کئی ارکان پر مشتمل اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک گینگ بنا رکھا تھا جو کہ دہشت کی علامت گردانے جاتے ہیں۔ اس گروہ کے باقی ارکان پر پولیس کے چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جلد یہ تمام جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں لائے جائیں گے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, September 2022) – Farhan Ali, the accused who gang-raped a woman and escaped from police custody, was seriously injured during the attack on the police party and died on the way to the hospital. Farhan Ali was involved in more than a dozen serious cases like gang rape, murder during robberies, and misbehavior with minor children. Police raids have been launched on the remaining members of this group. Soon all these criminals will be brought to justice according to the police.

Show More

Related Articles

Back to top button