DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Khurram Pervez Ashraf public address in Union Council Kanoha, Mohra Vaince

راجہ خرم پرویز اشرف کا یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس میں ماسٹر شبیر احمد اور شاہین اختر کی رہائش گاہ پر خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،12،ستمبر,2022)— پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے نظریے پر عمل پیرا ہیں۔علاقے کی تعمیر و ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔عمران خان سیاست شوق سے کریں مگر سیاست کی آڑ میں ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیں۔ہماری سیاست کا منشور ریاست کا تحفظ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس میں ماسٹر شبیر احمد اور شاہین اختر کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، سابق ناظم حاجی غلام ظہیر بھٹی،سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس،سابق ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،راجہ کامران حسین اور نمبردار اسد مغل اور ملک ضمیر احمد بھی موجود تھے۔راجہ خرم پرویز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں بجلی کے مسائل کو برجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروئے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور پابندی اٹھنے پر پائپ لائنوں کی بچھائی کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے حلقہ میں ہماری خدمت کے نشانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں گلیوں کی تعمیر جیسے چھوٹے منصوبوں کا بھی جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ کلر سیداں دانگلی روڈ کی بحالی کے منصوبے پر سروئے مکمل ہونے کے بعد اس پر فنڈز بھی مختص ہو گئے ہیں جس پر جلد کام کا آغاز بھی ہو جائے گا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے کرنل (ر) شبیر اعوان کو مشورہ دیا کہ وہ کلر سیداں دانگلی روڈ کی بحالی کے منصوبے پر روڑے اٹکانے اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے باز رہیں،انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے ساڑھے تین برسوں میں اس اہم شاہراہ کی بحالی و مرمتی پر توجہ کیوں نہ دی اب اگر اس پر کام ہونے جا رہا ہے تو ہمارے ترقی کے کاموں میں رکاوٹ پیدا نہ کریں وگرنہ حلقہ کی عوام انہیں معاف نہیں کرے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 12, 2022)- Divisional General Secretary of Pakistan People’s Party, Raja Khurram Pervez Ashraf, has said that the People’s Party believes in democracy and public service. They follow the ideology of Benazir Bhutto, Asif Ali Zardari and Bilawal Bhutto. The construction and development of the region is one of our priorities. The People’s Party believes in serving the people regardless of race and color. The manifesto of our politics is the protection of the state. He expressed these views yesterday while addressing a lunch held at the residence of Master Shabbir Ahmed and Shaheen Akhtar in Union Council Kanoha Mohra Vanice. President of People’s Party Tehsil Kallar Syedan, Muhammad Ejaz Butt, ex-nazim Haji Ghulam Zaheer Bhatti, former deputy nazim Raja Tariq Vaince, ex-municipal member Atif Ejaz Butt, Yasir Bashir Raja Advocate, Raja Kamran Hussain and numberdar Asad Mughal and Malik Zameer.

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی راجن پور کے متاثر ین سیلاب میں راشن کی تقسیم

Distribution of rations to the flood victims of Rajanpur by Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،12،ستمبر,2022)— الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی راجن پور کے متاثر ین سیلاب میں راشن کی تقسیم کے علاؤہ مختلف مقامات میں میڈیکل کیمپس میں سینکڑوں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کے نواح میں الہ آباد میں اڑھائی سو افراد میں راشن تقسیم کیا جبکہ نسیم ہسپتال کے تعاون سے الہ آباد،ونگ،تراچھوڑی میں میڈیکل کیمپ لگائے جس میں لیڈی ڈاکٹر میجر ریحانہ خورشید،لیڈی ڈاکٹر شکرانہ راؤ، ڈاکٹر راجہ رب نوازنے چھ سو سے زائد مریضوں کے چیک اپ کے علاؤہ انہیں ادویات فراہم کیں،جبکہ کلرسیداں کے معروف تاجر شیخ دانش لیاقت صراف کی جانب سے راجن پور میں الخدمت فاؤنڈیشن کی الخدمت خیمہ بستی کے اڑھائی سو افراد میں دس ایام تک ناشتہ دوپہر اور رات کے کھانے کی فراہمی بھی شروع کردی ہے جبکہ کلرسیداں کی ٹیم آج بروز منگل کوٹ مٹھن میں بھی میڈیکل کیمپ لگائے گی جبکہ راجن پور میں الخدمت کے میڈیا کوآرڈینیٹر میاں عرفان بھی اس موقع پر موجود تھے

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول زنیرہ اظفر اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر کارروائی

Action on the direction of SP Punjab Highway Patrol Zanira Azfar and DSP Sardar Babar Mumtaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،12،ستمبر,2022)—ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول زنیرہ اظفر اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر کیانی اور خرم شہزادنے ناکہ بندی کے دوران ملزم فیضان احمد سے ایک عدد میگزین اور 17روند پسٹل 30 بور اور مناظر حسین کے قبضہ سے پسٹل 30بور بمعہ 05زندہ روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،12،ستمبر,2022)—دربار مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین معروف دانشور ڈاکٹر صاحب زادہ ساجد الرحمان نے گاؤں سہوٹ کلیال جا کر چوہدری الفت حسین اور دیگر سے ملاقات کی اور ایک واقعہ میں ان کی ہمشیرہ اور خالہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button