DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Imran Zameer Janjua along with his team collected lakhs of rupees of aid and emergency supplies for the flood victims.

راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداداور ضروت کا سامان اگھٹا گیا کیا

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2022)
صدر دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) وصدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداداور ضروت کا سامان اگھٹا گیا کیا عوام علاقہ کی طرف سے صدر دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) وصدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین، کرنل وسیم جنجوعہ،راجہ ظہور اکبر اور سردار مسعودبھی امدادی مہم میں پیش پیش رہے تفصیل کے مطابق صدر دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) وصدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے کہوٹہ شہر سے دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ)اور پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداداور ضروت کا سامان اگھٹا گیا کیاانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہت بری صورت حال دیکھنے میں آئی ہے لوگ کئی دنوں سے کھلے آسمان تلے دن رات گزارنے پر مجبور ہیں دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ)اور پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا گیاہماری کوشش ہے کہ ان مشکل جگہوں پر امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ان تک کسی بھی قسم کی کوئی امداد نہ پہنچ سکی ہوانہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں میں اشیاء خوردونوش، کپڑے، دوائیاں، خیمہ، چپل اور جو ضروریات زندگی میں چیزیں استعمال ہوتی ہیں وہ لوگوں تک پہنچارہے ہیں لہٰذا مخیر حضرات سے پر زور اپیل ہے کہ اس کارِخیر میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ہم وطنوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کا یونین کونسل بیور کا دورہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی منشی ریاض سے طویل ملاقات

Colonel (Rtd) Waseem Janjua’s visit to Union Council Beaver had a long meeting with well-known political and social figure Haji Manshi Riaz

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5ستمبر2022)
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کا یونین کونسل بیور کا دورہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی منشی ریاض سے طویل ملاقات،علاقے کے مسائل اورسیاست پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ نے ہمراہ معروف صحافی وکالم نگار صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے یونین کونسل بیور کا دورہ اور علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی منشی ریاض سے طویل ملاقات کی انہوں نے حاجی منشی ریاض سے علاقے کے مسائل اورسیاست پر تفصیلی گفتگوکی اس موقع پر دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے کرنل(ر)وسیم جنجوعہ سے اہل علاقہ نے ترقیاتی کاموں اور علاقے کی تعلیم،صحت اور سڑکوں،پانی اور روزگار کی محرومی کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button