DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza re-elected Chairman RDA

چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ دوبارہ چیئرمین آر ڈی اے منتخب

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اگست2022)
چیئرمین مرید اعوان دیلفیئر سوسائٹی (رجسٹر ڈ) ملک کلیم حسین اعوان کی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ سے ملاقات دوبارہ چیئرمین آر ڈی اے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ان کا شکر یہ ادا کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین مرید اعوان دیلفیئر سوسائٹی (رجسٹر ڈ) ملک کلیم حسین اعوان نے تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ سے ان کے آفس میں جا کر ملاقات کی اور ان کو دوبارہ چیئرمین آر ڈی اے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آپ ہمارے علاقے کا فخر ہیں آپ نے اپنے دور میں کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں جس کو اہلیان علاقہ آج بھی یاد کر رہے ہیں ملک کلیم حسین اعوان نے چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ سے کہا کہ کہوٹہ کی عوام کا پانی کو بہت مسلہ ہے اور ترکھیاں سے کہوٹہ پنجاڑ چوک تک سڑ ک بہت خراب اس کے لیے آپ کچھ جلد از جلد حل نکالیں جس پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ان سے کہا کہ مجھے اپنے علاقے کی عوام کے اس مسلے کا علم ہے اور انشاء اللہ میں اور ایم این اے صداقت علی عباسی آج اسی سلسلے میں لاہور جارے ہیں اوربہت جلد واٹر سپلائی کا منصوبہ 37کروڑ سے مکمل ہو گااور سڑک کا کام بھی ہو گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحصیل کہوٹہ کے عوام کے تمام مسائل حل ہونگے اس موقع پر ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

Mator, Kahuta (Pothwar com Kabir Ahmad Janjua, 31 August 2022)
Chairman Mureed Awan Delfair Society (Register D) Malik Kaleem Hussain Awan met Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza and congratulated him on being re-elected as Chairman RDA. Raja Tariq Mahmood Murtaza thanked him. He congratulated and said that you are the pride of our region. Malik Kaleem Hussain Awan said You have done works worth crores of rupees during your term, which the people of the region are still remembering. There is a lot of water problem for the people of Tarkhian and the road from Tarkhian to Kahuta Panjar Chowk is very bad, so you should find a solution as soon as possible. We are aware of this issue and inshallah, MNA Sadaqat Ali Abbasi will visit Lahore today in this regard very soon the water supply project will be completed with 37 crores and the road work will also be done. He said that God willing, all the problems of the people of Tehsil Kahuta will be solved.

وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے, آغا سید مشتاق نقوی

Time is not for politics, but for service, Agha Syed Mushtaq Naqvi

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اگست2022)
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کو مل کر کام کرنا ہوگاسیلاب زدگان مصیبت کی اس گھڑی میں بے یارومددگار ہیں ایسے میں ان کی مدداللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کا سبب بنے گی اجتماعی طورپر اللہ سے معافی مانگی جائے تا کہ جو پریشانی سیلاب کی صورت میں وطن عزیز پر آئی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ اس سے ہمیں نجات عطاء فرمائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کو دیکھ کر روناآتا ہے،متاثرین سیلاب کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،قوم مل جل کراس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مددکرکے انہیں مشکل حالات سے نجات دلاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں حکومت ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کے لئے اقدامات کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری داد رسائی ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم بالخصوص حکمران اپنی ان نافرمانیوں کو نچوڑ کر اللہ کی بارگاہ میں سچے دل سے تو بہ کرے، اس کا وعدہ ہے کہ تو بہ کرنے والوں کی مشکلیں آسان کر دیتا ہے اور اپنے عذاب کو ان سے اٹھالیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سچے دل سے توبہ وقت کی ضرورت ہے، قوم عملی طورپر متاثرین کی بحالی کے لئے میدان عمل میں آئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button