DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A meeting of heads of all departments was organized in the Municipal Committee Kahuta

میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں تمام محکموں کے سربراہوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2022)
میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں تمام محکموں کے سربراہوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان،،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ شاہد گیلانی،تحصیلدار چوہدری ظفر اقبال،سی او میونسپل کمیٹی کہوٹہ نبیل ریاض،کوآرڈینیٹر قدیر عباسی،میونسپل آفیسر فنانس سعید احمد قریشی،راجہ الطاف حسین، راجہ واحد سمندر، سردار رضاء،راجہ عبدالمنان،حاجی غلام نبی، ملک عاصم، ناصر نذیر،نائب تحصیلدار اور دیگر افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ،میونسپل کمیٹی کہوٹہ اور یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی اس میٹنگ کا مقصد عہدیداران کا تعارف اور تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ شہر میں عمومی مسائل بھی زیرِ بحث رہے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،ایس ایچ او کہوٹہ سمیت تمام اداروں کے افسران نے یہ یقین دلایا کہ عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا اور عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کی کوشش ہو گی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند عہدیداران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو عوامی مسائل کو افسران بالا تک بروقت پہنچا کر مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور ایک ریڑھی بازار قائم کیا جائے تمام ریڑھی والوں کو رجسٹرڈ کیا جائے تا کہ کہوٹہ بازار سے رش بھی ختم ہو اور دوکانداروں کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے جو کہ آئے دن دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کے درمیان جھگڑے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 August 2022)
A meeting of heads of all departments was organized in Municipal Committee Kahuta in which Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmad Khan, SHO Police Station Kahuta Shahid Gillani, Tehsildar Chaudhry Zafar Iqbal, CO Municipal Committee Kahuta Nabeel Riaz, Coordinator Qadeer Abbasi, Municipal Finance Officer Saeed Ahmed Qureshi, Raja Altaf Hussain, Raja Wahid Samudran, Sardar Raza, Raja Abdul Mannan, Haji Ghulam Nabi, Malik Asim, Nasir Nazir, Deputy Tehsildar. and other officials participated in the meeting, the organizational officials of Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta, Municipal Committee Kahuta and Youth Wing Tehsil Kahuta participated in the meeting. Officers of all institutions including Commissioner Kahuta, SHO Kahuta assured that there will be no compromise on public interests and efforts will be made to minimize the problems of the people. Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza expressed his views. While doing this, he said that a committee consisting of few officials will be formed which will be helpful in solving the problems by conveying the public problems to the higher officials in time and a carriage market should be established and all the carriage drivers should be registered so that the rush from the Kahuta Bazaar is also removed and the concerns of the shopkeepers are also removed. which is also causing disputes between the shopkeepers and the drivers.

حالیہ بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بہت تباہ کاریاں ہوئی ہیں

The floods caused by the recent rains have caused a lot of damage

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2022)
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی ساری قوم اپنے متاثرین بھائیوں کے ساتھ ہیں وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے ملک کو ان ناگہانی آفات سے بچانے کے لیے مستقل طور پر منصوبہ بند ی کرنی ہو گئی اور سلسلے میں ملک میں ڈیمز بنانے کی اشد ضرورت ہے حالیہ سیلاب سے محفوظ رہنے والے اللہ پاک کا شکر ادا کریں اور متاثرین کی مدد کریں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی سیون سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجا ب راجہ صغیر احمد نے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بہت تباہ کاریاں ہوئی ہیں لاکھوں افراد گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں سیلابی ریلوں میں جہاں گھروں کے گھربہ گئے ہیں وہاں پر ہی لوگوں کا مال مویشی اور گھریلوں سامان سے بھی محروم ہوگے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں جہاں حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے وہاں پرہمیشہ کی طرح اندرون ملک اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرین بھائیوں کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ اس سال شدید سیلاب سے آدھے سے زیادہ پاکستان کے عوام متاثر ہوئے ہیں وفاقی حکومت ہر ممکن متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اورمشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم نے ہمیشہ اپنے بھائیوں کا ساتھ دیااور قوم اب بھی متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے اپنا کردار ادا کرے گئی۔

مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ،ن لیگی کارکنان، ووٹروں سپورٹروں سے ملاقات

PML-N Punjab Province Vice President Hafiz Usman Abbasi visits Kahuta, meets with PML-N workers, voters and supporters

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2022)
مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ،ن لیگی کارکنان، ووٹروں سپورٹروں سے ملاقات،آئندہ آنے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،عوام کاصیح فیصلہ مثبت قیادت کو اقتدار میں لائے گا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے ساری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہیں بیرون ملک پاکستانی اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے سر گرم رہنماء راجہ نعیم اکبر،معروف ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،سیاسی وسماجی شخصیت خرم عباسی بھی ہمراہ موجود تھے۔حافظ عثمان عباسی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت، صوبوں کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، وسائل کو موبلائز کیا جا رہا ہے تیز بارشوں اور شدید سیلابی ریلوں کی وجہ سے ریلیف کے کاموں میں مشکلات آ رہی ہیں انشاء اللہ متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے عمل کو تیز بنایا جا رہا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول لہڑی کو ہائی کادرجہ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے مشکور ہیں

Govt Girls Elementary School, Lahiri, given Higher status, thanks to MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2022)
گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول لہڑی کو ہائی کادرجہ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے مشکور ہیں۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل لہڑی کے سابق چیئرمین معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ممتاز حسین،صوبیدار میجر پرویز اور دیگر اہلیان علاقہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے یونین کونسل لہڑی کا سکول جو کافی عرصہ سے ایلمنٹری تک تھا ہمارے علاقے کی بچیوں کو میڑک کے لیے نارہ اور مٹورجانا پڑھتا تھا ہماری درخواست پر مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی سیون سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجا ب راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول لہڑی کو ہائی کادرجہ دیلایا جس پر ہم اہلیان علاقہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا تہ دل سے شکر یہ ادا کر تے ہیں۔

ملک کلیم حسین اعوان اور راجہ عمر نے راجہ ندیم احمد کی رہائش گاہ جا کر ان کے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد

Malik Kaleem Hussain Awan and Raja Umar went to the residence of Raja Nadeem Ahmed and congratulated him on the birth of his son.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2022)
گذشتہ روز میں اور چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان اور راجہ عمر نے معروف لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن جا کر ان کے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور ان کے صاحبزادے کو صحت یابی والی دراز عمری کی دعا دی۔ چیئرمین راجہ ندیم احمد نے تمام احباب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button