DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat; Pirwadhai Police’s major action, wanted criminal Zahir Khan Jadoon arrested in the case of the murder of Mahira Zulfiqar, a British-born woman.
پیرودھائی پولیس کی اہم کارروائی,برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار کےقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظاہر خان جدون گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اگست,2022)—پیرودھائی پولیس کی اہم کارروائی،2019 کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظاہر خان جدون گرفتار، اشتہاری ظاہر جدون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2019 میں خالد خان جدون کو قتل کیا تھا، ملزم ظاہر جدون نے 2021 لاہور میں شادی سے انکار پر برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار کو بھی قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2019 کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظاہر خان جدون کو گرفتار کرلیا، اشتہاری ظاہر جدون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2019 میں خالد خان جدون کو قتل کیا تھا،مقتول خالد خان جدون ہزارہ کالونی کا رہائشی تھا، ملزم ظاہر جدون نے 2021 لاہور میں شادی سے انکار پر برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار کو بھی قتل کر دیا تھا، مجرم اشتہاری سے تفتیش کی جا رہی ہے، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں، سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔




