DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; five people charged of stealing a CCTV camera and attempting to kill by firing on a house dispute in village Chabootra

مکان کے تنازع پر سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کرنے اور فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اگست,2022)—مکان کے تنازع پر سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کرنے اور فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ثاقب یعقوب سکنہ چبوترہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میرا مکان راجہ مارکیٹ میں واقع ہیں۔گزشتہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب ذکی شاہ نے میرے گھر کی فرنٹ والی سائیڈ پر نصب کیمرہ چوری کر لیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہمارے پاس موجودہے۔اس موقع پر میں اپنے دوست محمد اعجاز کے ہمراہ اپنی گاڑی پر کلر سیداں سے موقع پر آ رہا تھا کہ گھر کے سامنے ایکس ایل آئی کار جس میں خرم شہزاد،جواد،ذکی شاہ اور دو نامعلوم افراد سوار تھے نے میری گاڑی روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے اپنی گاڑی ہماری گاڑی کے ساتھ لگا دی اور اپنے اپنے پسٹل 30 بور سے سیدھے فائر کئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔قبل ازیں 03 اگست کو بھی جواد اور ذکی شاہ نے میرا سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کیا تھا جس کی درخواست تھانہ میں موجود ہے۔وجہ عناد مکان کا تنازع ہے میں نے جواد کی ممانی اور خرم کی بھابھی سے خریدا تھا اور اب وہ میرے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, August 2022) – A case has been registered against five persons for stealing a CCTV camera and attempting to kill by firing on a house dispute. Saqib Yaqub of Chabootra villge, while registering the case stated that my house is located in Raja Market, Yesterday around 3:30 Zaki Shah stole the CCTV footage of the camera installed on the front side of my house, Myself along with my friend Mohammad Ijaz were coming to home from Kallar Syedan ​​in my car, when an XLI car in front of the house in which Khurram Shehzad, Jawad, Zaki Shah and two unknown persons were in the car, They tried to stop my car and when they could not stop the car, the accused put their car next to our car and fired directly from their 30 bore pistols and also threatened to kill me. Earlier on 03 August, Jawad and Zaki Shah, had stolen my cctv camera which application is in the police station. The reason is a dispute over the house I bought from Jawad’s mother-in-law and Khurram’s sister-in-law and now they want to take over my house.

حالیہ بارشوں کے کھنڈرات نما کلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ کو مزید شکست و ریخت کا شکار کردیا

The recent rains have further damaged the ruined Kallar Syedan Dhangali Dadyal Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اگست,2022)—حالیہ بارشوں کے کھنڈرات نما کلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ کو مزید شکست و ریخت کا شکار کردیا جا بجا موجود گڑھے نہ صرف گاڑیوں کی روانی میں مسلسل رکاوٹ ہیں بلکہ ان سے حادثات جنم لے رہے ہیں ازادکشمیر کے اضلاع میرپور اور کوٹلی کے برطانیہ اور یورپ میں مقیم سمندر پار پاکستانی جب بھی اسلام آباد ایئرپورٹ سے ازادکشمیر کے لیئے روانہ ہوتے ہیں تو کلر سیداں سے دریائے جہلم تک موجود سڑک کے کھنڈرات انہیں منزل پر پہنچتے ہی کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑتا ہے تین سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف،شاہد خاقان عباسی اور سید یوسف رضا گیلانی کے اعلانات کے باوجود اس بین الصوبائی شاہراہ کی تعمیر و مرمت نہ ہوسکی پی ٹی آئی کے دور میں اس کی ریسرفیسنگ کے لیئے ساڑھے پانچ کروڑ کی رقم مختص کی گئی اور یہ رقم پی ٹی آئی کے پونے چار برس کے دور اقتدار میں مکمل خرچ نہ ہو سکی پہلے کہا گیا کہ سڑک کی تعمیر میں کرپشن کی گئی انکوائری جاری ہے حکومت ختم ہو گئی اس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آئی نہ ہی سڑک کی ریسرفیسنگ مکمل ہو سکی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اس سڑک کی تیس فٹ چوڑی کارپٹ روڈ کی تعمیر کے لیئے پنجاب حکومت سے ڈیڑھ ارب کی منظوری حاصل کی اس کا ٹینڈر جاری ہونا بھی ابھی باقی ہے۔

سی او راولپنڈی کا تبادلہ اساتذہ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے

The transfer of CO Rawalpindi is the result of teachers’ struggle

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اگست,2022)—صدر پنجاب ایجوکیٹرز کلرسیداں محمد شفیق بھٹی نے کہاہے کہ سی او راولپنڈی کا تبادلہ اساتذہ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اعظم کاشف جیسے کرپٹ اور بد زبان شخص کو تیسری بار راولپنڈی کا سی سی او تعلیم مقرر کرنے کا موصد کرپشن اور بداخلاقی کو فروغ دینا تھا راولپنڈی ضلع کے جمہور اساتزہ نے اس فتنہ سے نجات کے لیئے بھاری قربانی دی اور کئی ایام سے ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ سی ای او کے خلاف نو دن سے احتجاج بالآخر رنگ لے آیا اور سی سی او کو گوجرانولہ تبدیل کرکے اساتذہ اور کلرکوں کی جدوجہد کو درست تسلیم کیا گیا جس پر ضلع بھر کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

محمد فیاض کیانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں سموٹ میں ادا کی گئی

Muhammad Fayyaz Kayani’s sister passed away, funeral prayer was offered in Smot village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اگست,2022)—پیپلز پارٹی کلرسیداں کے سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں سموٹ میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان،چوہدری زین العابدین عباس،محمد شریف بھٹو،صغیر بھولا،،راجہ ظفر محمود،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز،راجہ ظفر اقبال,شیخ حسن سرائیکی،نمبردار سلیمان چوہدری کلیم رسول،ماسٹر غالب حسین،حاجی شوکت علی،عاطف اعجاز بٹ،نوید اختر مغل،لالہ محمد رسول،عماد کیانی،چوہدری محمد فاروق،چوہدری مسعو، تنویر اختر چوہدری،امتیاز حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button