چک بیلی خان ,گوجرخان ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،02،اگست,2022)— میڈیا اور عوام کی نظروں سے اوجھل رہنے کیلئے آئیسکو سب ڈویژنل دفتر چک بیلی خان کو شہر سے دور کسی قصبے میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آئے روز کی عوامی شکایات اورپبلک مانیٹرنگ سے نالاں رشوت خور اہلکاروں اور سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے فیصلہ کیا ہے کہ بلڈنگ مناسب نہ ہونے کا بہانہ بنا کر دفتر کو کسی مضافاتی قصبہ میں شفٹ کر دیا جائے جو عوامی دسترس سے باہر ہو اس ضمن میں ایس ڈی او سمیت دیگر اہلکاروں نے علاقے کے کئی قصبات میں دستیاب عمارتوں کا معائنہ بھی کیا ہے حالانکہ شہر میں زیر استعمال بلڈنگ کے علاوہ کئی معیاری بلڈنگز دستیاب بھی ہیں عوامی حلقوں میں بات آتے ہی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اگرمرکزی شہر سے دفتر کسی قصبے میں شفٹ کر دیا گیا تو علاقے کی اکثریتی آبادی کی پہنچ سے بہت دور ہو جائے گا جس سے ادارے کی جانب سے سب ڈویژنل دفتر قائم کرنے کا مقصد ہی ختم ہو کر رہ جائے گا عوامی حلقوں نے سرکل آفیسر اور بالخصوص آئیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ دفتر کو چک بیلی خان شہر سے باہر شفٹ نہ کیا جائے
Chak Bailey Khan, Gujar Khan ; (Pothwar.com, 02, August, 2022)- It has been decided to shift IESCO sub-divisional office Chak Beli Khan to a town away from the city. According to the sources, the corrupt officials and the SDO of the subdivision, who are not aware of the daily public complaints and public monitoring, have decided to shift the office to a suburban town, which is out of public reach, on the pretext that the building is not suitable. In this context, SDO and other officials have also inspected the buildings available in many towns of the area, although there are many standard buildings available in the city apart from the buildings in use, as soon as it was discussed in the public sphere, there was a wave of concern among the people. If the office is shifted from the central city to a town, it will be far away from the reach of the majority population of the area, which will defeat the purpose of establishing a sub-divisional office on behalf of the institution. Public have appealed to the officer and especially the IESCO chief that the office should not be shifted out of Chak Beli Khan.