DailyNewsHeadlinePothwar.com
Mirpur, AJK; OPD remained closed in all hospitals of Azad Kashmir even today on the call of Doctors Joint Action Committee.
ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر آج بھی آزاد کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی بند رہی۔

میرپور , آزاد کشمیر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،،03جولائی,2022)— وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی طرف سے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے اور ڈاکٹرز اور مریضوں کے حقوق وفاق کے برابر کرنے کے حوالے سے ڈی ایچ کیو میرپور میں ایک پر امن اجتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری طور پر آزاد کشمیر کی ڈاکٹرز کمیونٹی سے معافی مانگیں ورنہ کوئی بھی مزاکرات نہ ہوں گے ,آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کی عزت اور وقار اولین ترجیح ھے۔آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز اور مریضوں کے حقوق چھین کر لیں گےمتحد رھیں مضبوط رھیں۔




