DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Col (retd) Wasim Ahmed Janjua had an important meeting with the delegation of Tehreek-e-Kahutin Youth.

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد سے اہم ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 13جون2022)
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد سے اہم ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال انکے منشور و دیگر امور پر گفتگو تحریک کہوٹین یوتھ نے کرنل (ر)وسیم احمد جنجوعہ کے منشور کو سراہا اور انکے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد کی تعارفی میٹنگ تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد میں امیر راجہ ناصر، نائب امیر سعد ستی، جہانزیب راجپوت،فرحا ن فارس، فیصل ندیم ستی، نعمان، عقیل ستی ودیگر موجود تھے اس موقع پرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنا منشور بتایا انھوں نے کہا کہ اس سے قبل سپورٹس کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دیں اور پاکستانی کی نمائندگی پوری دنیا میں کی جبکہ کہوٹہ میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام میری خواہش تھی جس کو عملی جامعہ پہنایا میری خواہش ہے کہ میں اپنے اس پسماندہ حلقے کے لیے کچھ کروں میرا منشور اس علاقے کو صحت، تعلیم، سڑکوں کی سہولیات مہیا کرنا روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ہمارے حلقے کو نظر انداز کیا گیا سیاست میں آ چکا ہوں انشااللہ اب پیچھے نہیں ہٹوں گا اپنے حلقے کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا اس موقع پر تحریک کہوٹین یوتھ کے امیر راجہ ناصر و دیگر نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے منشور کو سراہتے ہوئے انکے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا انھوں نے کہا کہ پڑھا لکھا با شعور نمائندہ ہی اس حلقے کے بہتر انداز میں مسائل حل کر سکتا ہے ہمیشہ چہرہ ہی بدلتا رہا لیکن نظام جوں کا توں اس حلقے بلخصوص کہوٹہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا راجہ ناصر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اس حلقے کے عوام اور یہاں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے انھوں نے کہا کہ کہوٹین یوتھ تحریک کے ممبران عہدیداران سے مشاورت کر کے ختمی فیصلہ کریں گے اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ اظہر مامون و دیگر بھی موجود تھے

Mator, Kahuta ( Pothward.com Kabir Ahmed Janjua, 13 June 2022)
Candidate for Provincial Assembly Constituency PP-7 Col (retd) Waseem Ahmed Janjua’s important meeting with the delegation of Tehreek-e-Kahutin Youth discussed the current political situation, their manifesto and other issues. Welcoming his decision to contest the election. According to details, Independent candidate for Provincial Assembly constituency PP-7 Col. (retd) Wasim Ahmed Janjua and introductory meeting of the delegation of Tehreek-e-Kahutin Youth. Saad Satti, Jahanzeb Rajput, Farhan Faris, Faisal Nadeem Satti, Noman, Aqeel Satti and others were present on the occasion. Representing Pakistanis all over the world, I wanted to set up a sports complex in Kahuta which I put into practice. I want to do something for my backward constituency. My manifesto is to provide health, education, roads and employment to this area To provide opportunities to our constituency has been neglected in politics, Amir Raja Nasir of Tehreek-e-Kahutin Youth and others appreciated the manifesto of Col (retd) Wasim Janjua and welcomed his decision to contest the election

پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں منشیات فروشی کا دھند ہ عروج پر

Negligence of Kahuta Police Station Drug trafficking is on the rise in Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 13جون2022)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں منشیات فروشی کا دھند ہ عروج پر چرس،شراب، پوڈرکے ساتھ نشے کے ٹیکوں کی خروخت کا دھندہ عروج پراعلی حکام کو”سب اچھا”کی رپورٹ کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ پوڈری بھکاریوں اور کچرا اٹھانے والے روپ میں ملتے ہیں نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر آئی جی پنجاب پولیس، ڈی آئی جی، آر پی اواور سی پی او راولپنڈی سے از معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے کہوٹہ شہر میں منشیات کے استعمال والے افراد ” پوڈری “کی بھر مار ہے یہ افراد مساجد کے باہر بھکاریوں اور کچرا اٹھانے والے افراد کی صورت میں موجود رہتے ہیں جبکہ ڈرگ انسپکٹر کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ نشے کے ٹیکوں کی فروخت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اکثر نوجوان نشے کا بے دریغ استعمال کر کے تبائی کے دہانے پر پہنچ گے ہیں عوام کاکوئی بھی پر سان حال نہیں ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

حکومت پاکستان انڈین سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اور انڈیا سے سخت احتجاج کرے

The government of Pakistan should immediately deport the Indian ambassador and protest strongly against India

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 13جون2022)
ڈیرہ مشتاق شاہ مین بازار سٹی کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہیں مسلمان شان رسالت میں کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا،بھارتی پارٹی بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپور شرما کی طرف سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں بدترین گستاخی ناقابل برداشت ہیشان رسالت میں گستاخی کی سزا صرف موت ہے،حکومت پاکستان انڈین سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اور انڈیا سے سخت احتجاج کرے انہوں نے کہا کہ حضورؐ کا نزول انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام ہے۔ آپؐ کی شخصیت سے زندگی کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے مکمل راہنمائی ملتی ہے، انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ اس نے حضورؐ کو ہماری راہنمائی کے لیے دنیا میں بھیجاہے انہوں نے کہا کہ رسول پاکؐ کی ذات اقدس نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام عالمین میں بسنے والی مخلوقات کے لئے سراپا رحمت ہے حضورؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی کے والدمحترم کو سپردخاک کر دیا گیا

The prominent political and social figure of Kahuta Syed Nizabat Naqvi’s father passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 13جون2022)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی کے والدمحترم کو سپردخاک کر دیا گیا ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹٹھی سیداں میں ادا کیا گیاان کی نمازے جنازہ معروف مذہبی و سماجی شخصیت پیر سید منیر حسین شاہ نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت سردار منیب سندزوئی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا مسعود، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمو د،سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار اسد آف کنوہا،کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، ن لیگی کارکنان راشد مبارک عباسی، خرم عباسی، عمران عباسی،جابر کیانی آف کلیال،راجہ مددآف عثمان پور،سید نجم الحسن نقوی، سید زوار شاہ، سید ظہیر شاہ، خالد ستی محکمہ ہائی وئے،بابو عابد ستی محکمہ ہائی وئے، راجہ عابد کلانہ، راجہ تنویر بنارس، حاجی محمد سلیم، راجہ ثقلین، انجینئر راجہ بلال بنگیال،شمس اخلاق بنڈھیا،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button