کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—پاکستان تحریک کے رہنما ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ہمارے ورکروں اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر موجودہ حکومت نے نہتے افراد پر آنسو گیس کے شل برسائے اور حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کی اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہم کسی صورت بھی امپورٹیڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران گرفتار کارکنان اور بعد میں رہائی پر انکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،سابق تحصیل صدر آصف محمود کیانی،سید جنید عباس شاہ نے بھی خطاب کیا۔ ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ ہم اگلی بار اس سے بھی زیادہ جذبے اور جوش کے ساتھ نکلیں گے سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف نے کہا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سابق تحصیل صدر آصف محمود کیانی نے کہا کہ ہماری حکومت نے بے شمار عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا مگر غیر ملکی سازش نے حکومت کو ختم کر دیا۔گرفتار ہونے والے کارکن گلفراز بٹ نے کہا کہ ہمارے ارادے مضبوط ہیں اور میرے بچے بھی عمران خان پر قربان اس موقع پر رہائی پانے والے کارکنوں کو ہار پہنائے گئے۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 29, 2022) * Pakistan Tehreek leader Haroon Kamal Hashmi has said that all the best tactics of the government can not demoralize our workers and the people, peaceful protest is everyone’s right but the current government Tear gas shells were fired on unarmed people and attempts were made to stop the real freedom march and arrests were made. We will not recognize the imported government under any circumstances. He did so while addressing a function in honor of the workers arrested during the Real Freedom March and their subsequent release. Former Town Nazim Hafiz Malik Sohail Ashraf, former Tehsil President Asif Mehmood Kayani and Syed Junaid Abbas Shah also addressed the function. Haroon Kamal Hashmi said that next time we will come out with more enthusiasm and enthusiasm. Former Town Nazim Hafiz Malik Sohail Ashraf said that Imran Khan is fighting for the rights of the people in real sense. Former Tehsil President Asif Mehmood Kayani said that our government worked on numerous public welfare projects but foreign conspiracy toppled the government. Arrested activist Gulfraz Butt said that our intentions are strong as he was praised.
مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین کے زیراہتمام منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب
Youm e Takbir ceremony held under the auspices of General Secretary PML-N Chaudhry Zainul Abidin
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے جدوجہد کے ذریعے پاکستان حاصل کیا تو اسی مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے اینٹی دھماکوں کے ذریعے نہ صرف پاکستان کی بقا سالمیت کو لاحق خطرات ہمیشہ کے لیئے ختم کردیئے بلکہ پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی نیوکلیر اسٹیٹ کا بھی درجہ دلوایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین کے زیراہتمام منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبیدار غلام ربانی،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،شیخ ندیم احمد،عبدالجلیل،شاید جمیل عباسی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری طارق تاج،مسعود بھٹی،تنویرشیرازی،ملک محمد فیاض سندھو،ناصر منہاس،راجہ راجہ محمود،جہانگیر منہاس اور دیگر نے بھی شرکت کی۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ نفرت اور تشدد پر مبنی ہے انہوں نے نہ کسی نے اڈے مانگے نہ ہی انہوں نے ایٹمی دھماکے کیئے صرف امریکی صدر کی اک کال کے منتظر رہے۔انہوں نے کہا آج پھر ملک میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی حکومت قائم ہو چکی ہے جنہوں نے کسی سازش کے تحت نہیں بلکہ عدم اعتماد کے اپنے آئینی جمہوری حق کا استعمال کرکے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا اگر عمران خان کی حکومت برقرار رہتی تو ملک کو ناقابل نقصان پہنچ سکتا تھا انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں جنہوں نے انتہائی سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معائدہ کیا اس موقع پر کارکنوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔
دیہی مرکز مال چوآخالصہ اور منیاندہ گزشتہ تین ماہ سے بند پڑے ہیں
The rural centers Choa Khalsa and Maniyanda have been closed for the last three months
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—دیہی مرکز مال چوآخالصہ اور منیاندہ گزشتہ تین ماہ سے بند پڑے ہیں، کاشتکاروں اور زمینداروں کو اپنے گھروں کے قریب محکمہ مال کی دی جانے والی سہولیات محض ایک خواب بن گئیں۔گزشتہ حکومت نے چند ماہ قبل ان کا افتتاح کیا تھا مگر گزشتہ تین ماہ سے دیہی مراکز مال چوآخالصہ اور منیاندہ کے ذمہ دار اسٹاف کی آئی ڈیز بلاک ہیں جنہیں بار ہا مرتبہ کی نشاندھی کے باوجود ری اوپن نہیں کیا جا رہا جس کا مقصد کاشتکاروں زمینداروں کی مشکلات میں اضافہ کرنا اور انہیں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے چکر لگانا مقصود ہیں۔آراضی ریکارڈ سنٹرز بھی یہ نہیں چاہتے کہ دیہی مراکز مال کامیاب ہوں یہی وجہ ہے کہ تین ماہ سے دونوں دیہی مراکز مال بند ہیں اور کاشتکار اراضی ریکارڈ سنٹر کلرسیداں میں روزانہ دھکے کھاتے ہیں جہاں سے انہیں پھر آنے کا مشورہ دے کر واپس کردیا جاتاہے۔کاشتکاروں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کاشتکاروں زمینداروں کے خلاف گہری سازش قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر دیہی مراکز مال چوآخالصہ اور منیاندہ کو نہ کھولا گیا تو کاشتکار احتجاج کا حق ہرصورت استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف اس سازش کو بے نقاب کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی کلر دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی اندرون شہر کی فہرستیں متعلقہ آبادیوں سے سات سات کلومیٹر دور کے مدارس میں رکھوا دی گئیں
The Election Commission’s criticised for the inner city lists were kept in madrassas seven kilometers away from the respective populations
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—الیکشن کمیشن کی کلر دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی اندرون شہر کی فہرستیں متعلقہ آبادیوں سے سات سات کلومیٹر دور کے مدارس میں رکھوا دی گئیں،شہری اپنی ووٹ کے اندراج کے لیئے کلرسیداں شہر کر ایلمنٹری سکول جاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ شہر کے شرقی علاقوں کی فہرستیں جوچھہ ممدوٹ اور غربی آبادی کی فہرستیں پھلینہ سکول میں رکھی گئی ہیں جو متعلقہ آبادیوں سے سات سات کلومیٹر دور ہیں جس کا مقصد لوگوں کی مشکلات میں دانستہ اضافہ کرنا ہے۔قبل ازیں بھی الیکشن کمیشن نے بلدیہ کلرسیداں کی انتہائی شرقی غربی آبادیوں پر مشتمل یونٹ بنائے تھے اور ان کا درمیانی فاضلہ اٹھارہ کلومیٹر سے بھی زائد تھا ہر بار الیکشن کمیشن نے کلرسیداں کو تختہ مشق بنایا ہے۔کلرسیداں کے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی نے الیکشن کمیشن کے عوام دشمن رویئے کے باعث آئندہ کبھی بھی اپنی ووٹ پول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو ملک کے ایٹمی پروگرام کے خالق تھے,پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ
Zulfiqar Ali Bhutto was the creator of the country’s nuclear program, PPP Tehsil Kallar Syedan President Muhammad Ijaz Butt
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ملک کے ایٹمی پروگرام کے خالق تھے ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے کی بڑی قیمت ادا کی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو بھارتی عزائم سے محفوظ بنانے کے لیئے قوم اپنے سیاستدانوں کی بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے بھاری قیمت ادا کی مگر ایٹم بم پر ڈکٹیشن قبول نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی دے دی گئی اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیئے اسے جلاوطن کیا گیا بے نظیر نے میزائل پروگرام شروع کیا انہیں بھی شہید کردیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان آج جس سازش کا رونا روتے ہیں وہ قوم کو بتائیں کہ انہوں نے کون سا کام امریکی مخالفت میں کیا ہے؟انہوں نے نہ ایٹم بم بنایا نہ دھماکے کئے نہ کسی دوسری جنگ میں حصہ لیا ان کی حکومت عدم اعتماد کے ذریعے ختم کردی گئی اور یہ اپنی ناکام کو چھپانے کے لیئے سازش کا راگ الاپ رہے ہیں عمران خان کے تمام بیانیئے ایک ایک کرکے ناکام ہو چکے ہیں۔
پٹرول کے نرخوں میں ریکارڈ اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے, شفیق بھٹی
Record rise in petrol prices is causing a storm of inflation, says Shafiq Bhatti
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں شفیق بھٹی نے کہا ہے کہ پٹرول کے نرخوں میں ریکارڈ اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے لہذہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 اضافہ کیا جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے لہذہ سکیل ریوائز کیے جائیں کنونسں میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت 8 جون تک مطالبات تسلیم کرے ورنہ تادم نوٹیفیکشن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
ریسکیو 1122 کلرسیداں نے موک ڈرل کا اہتمام کیا
Rescue 1122 set up a mock drill
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—ریسکیو 1122 کلرسیداں نے موک ڈرل کا اہتمام کیا تحصیل ہیڈ کوارٹر کلرسیداں کے عملے کے ساتھ مل کر موک ڈرل کی گئی جس میں ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف ایڈمن اور دیگر عملہ شامل تھا اس موقع پر فرضی مشقیں کی گئی اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند عملے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کیں جس میں بڑے حادثات جیسے روڈ ٹریفک حادثات ہنگامی انخلا کی مشق اور آگ جیسے واقعات سے نمٹنے کی مشقیں کی تاکہ کوئی بھی ناگہانی آفات اور ڈزاسٹر کی صورت میں بہترین کورڈینیشن اور حکمت عملی سے زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں اس موقع تحصیل انچارج ریسکیو 1122 حارث فاروق صاحب کا کہنا تھا تحصیل بھر میں تمام اداروں کو یہ مشقیں کرنی چاہیے تاکہ سانحات میں بہتر طور پر کام کیا جاسکے۔
تعزیت
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29مئی2022)—سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،ملک فیاض،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی کے ہمراہ مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کے گھر جا کر ان کے کزن خاور لیاقت کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔