DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan ; Armed robbery committed at the residence of ex councillor Master (r) M Nazir in Doberan Kallan

دوبیرن کلاں میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے سابق کونسلر ماسٹر (ر) محمد نذیر کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اورکمروں کی تلاشی کے دوران دس تولے سونا اور ڈیڈھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27مئی2022)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے سابق کونسلر ماسٹر (ر) محمد نذیر کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اورکمروں کی تلاشی کے دوران دس تولے سونا اور ڈیڈھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت کرنے پر پسٹل کے بٹ مار کر ماسٹر محمد نذیر کی اہلیہ اور 35 سالہ رضوان کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کے فورا بعد ماسٹر محمدنذیر نے 15 پر کال کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور معلومات حاصل کیں۔

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 27, 2022) – Three armed robbers climbed over the wall of the house of former Councilor Master (retd) Muhammad Nazir in a robbery incident at Doberan Kallan. During the robbery, they looted gold and Rs 1.5 lakh in cash. When they resisted, they hit Master Muhammad Nazir’s wife and 35-year-old Rizwan with a pistol butt and managed to escape from the scene. Mohammad Nazir called 15 on which SHO Inspector Sardar Zulfiqar Ahmed of Kallar Syedan ​​police station along with a heavy contingent reached the spot while DSP Kahuta Circle Mirza Tahir Sikandar also reached the spot as soon as he got the information.

سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او کلرسیداں سردار ذوالفقار کو معطل کردیا

CPO Rawalpindi suspends SHO Kallar Syedan Sardar Zulfiqar

www.pothwar.com

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27مئی2022)—سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او کلرسیداں سردار ذوالفقار کو معطل کردیا یہ اس سے قبل کلر کی پہلی تعنیاتی میں بھی معطل ہوکر گئے تھے اور گزشتہ برس ان کی کلرسیداں میں دوبارہ تعنیاتی کی گئی اور پھر ان کی معطلی ہی ان کی روانگی کا باعث بنی یہ انتہائی شریف النفس انسان ہیں مگر کلرسیداں میں تعنیات پولیس افسران کا رویہ اور عدم تعاون ایک بار پھر ان کی معطلی کا باعث بنا یہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کے کسی بھی سرگرم کارکن اور مقامی رہنما کو حراست میں لینے میں ناکام رہے اور محض خانہ پری کے لیئے ہوٹلوں اور تندوروں ہر بیٹھے چھ نوجوانوں کو ہی ٹی آئی کے کھاتے میں گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں بھیجا گیا

 راجہ پرویز اشرف نے چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا بھی حکم دیا

Raja Pervez Ashraf ordered the supply of Sui gas in Choa Khalsa

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27مئی2022)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مرکز چوآخالصہ تحصیل کلرسیداں کی نصف آبادی پر مشتمل ہے،چوآخالصہ کی ترقی کے لیئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآخالصہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست بلاامتیاز عوام کی خدمت ہے ان کے مسائل کو حل کرنا پہلی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کی ازسرنو تعمیر کے لیئے پنجاب حکومت سے کہہ دیا ہے آمدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس کے لیئے فنڈز مختص کردیئے جائیں گے یہ سڑک پاکستان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے اضلاع میرپور،کوٹلی،بھمبر سے ملاتی ہے۔انہوں نے چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا بھی حکم دیا جس کے ساتھ ہی محکمہ سوئی گیس نے سروے کا کام شروع کردیا جمعرات کو موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ،صادق آباد میں سروے مکمل کر لیا گیا آئندہ ہفتے میں چوآخالصہ شہر اور اس کی تمام بستیوں میں سوئی گیس کا سروے مکمل کرلیا جائے گا۔آئیسکو کو بھی چوآخالصہ میں بجلی کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ادہر راجہ قمر مسعود نے چوآخالصہ اور ملحقہ علاقوں کے مسائل کے حل کے لیئے اقدامات پر راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے پر ٹریفک وارڈن کی جانب سے روکنے پر اسے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا

Motorcyclist beaten and tortured when he was stopped by a traffic warden for riding a motorbike without number plate

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27مئی2022)—کلر سیداں میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے پر ٹریفک وارڈن کی جانب سے روکنے پر اسے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان دونوں حقیقی بھائی ہیں اور ایک حساس ادارے میں ملازمت کرتے ہیں کلرسیداں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق بیٹ انچارج قاضی بدرالزمان سکنہ قاضی چھوٹا گوجرخان نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ وہ بیٹ انچارج کی حیثیت سے ملازمین کے ہمراہ مین چوک پر موجود تھے کہ چوآروڈ کی جانب سے ایک موٹر سائیکل آیا جس کی فرنٹ نمبر پلیٹ موجود نہ تھی اسے روکا تو موٹر سائیکل پر سوار صدام جہانگیر اور اکرام جہانگیر سکنہ بھلاکھر نے ٹریفک اسسٹنٹ زوہیب علی پر حملہ کردیا اس کی یونیفارم پھاڑ دی اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں واقعہ کے فوری بعد کلرسیداں پولیس موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں صدام جہانگیر اور اکرام جہانگیر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف ذیردفعات 279,186,353,506 ت پ مقدمہ درج کرلیا یاد رہے کہ ملزمان حساس ادارے کے ملازمین تھے اور رخصت پر گھر آئے ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی نے عدالت اور حکومت دونوں کو دھوکہ دیا , حاجی اخلاق حسین

PTI betrayed both the court and the government, Haji Akhlaq Hussain

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27مئی2022)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین اور جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ بلین ٹری کے دعویداروں نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کو جلا کر ثابت کیا ہے کہ شجرکاری کی ان کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں انہوں نے عدالتی فیصلے کی دھجیاں بکھیری ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی حکم پر حکومت نے اسلام آباد کے راستے کھولے مگر پی ٹی آئی نے عدالت اور حکومت دونوں کو دھوکہ دیا اور ڈی چوک شاہراہ دستور پر پہنچ کر درختوں اور سبزے کو آگ لگا کر ثابت کیا کہ یہ لوگ پرامن ہر گز نہ تھے ان کے لیئے اسلام آباد کے راستوں کو کھولنے کی اجازت دینا بھاری نقصان اور تباہی کی موجب بنا ورنہ حکومت نے انہیں اسلام آباد سے دور رکھنے کا زبردست پلان تیار کر رکھا تھا مگر انہوں نے عدالتی احکامات کی آڑ میں اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی اطراف میں آگ لگائی درختوں کو جلانے والے بلین ٹری کے بے بنیاد دعوے کرتے رہے۔انہوں نے وزیرداخلہ کی کامیاب حکمت عملی پر رانا ثنااللہ کو مبارک باد دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نقصان کا معاوضہ بھی اسلام آباد پر حملہ آوروں سے پورا کیا جائے۔

عمران خان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے مشن پر گامزن ہیں، راجہ ساجد جاوید

Imran Khan is on a mission to get rid of corrupt rulers: Raja Sajid Javed

File Photo of Raja Sajid Javed

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27مئی2022)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے مشن پر گامزن ہیں، وہ ملک لوٹنے والوں سے کوئی گنجائش رعایت نہیں برتیں گے۔کرپٹ حکمرانوں کے خلاف وہ جو مشن لے کر آئے تھے وہ اس پر عمل پیرا ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک لوٹنے والے عناصر ایک پیج پر اکٹھے ہو چکے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں سرکس لگائے جا رہے ہیں لیکن عوام ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں وہ اب کھرے کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب سے مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے ملک کا ہر ذی شعور ان کی چیخیں سن رہا ہے۔ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے اب عمران خان کیخلاف ایک محاذ پر اکٹھے ہو چکے ہیں ملکی دفاع میں بھر پور کردار اداکرنے والی پاک فوج کے خلاف بھی زبان درازی کی جا رہی ہے۔۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button