DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Assistant Commissioner Ramsha Javed Awan fined three shopkeepers

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشاجاوید اعوان نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران تین دکانداروں کو جرمانہ عائد کر دیا

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،اپریل،2022ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشاجاوید اعوان نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران تین دکانداروں کو مجموعی طور پر ساڑھے تین ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔پرائس مجسٹریٹ مرزامنصور احمد نے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر گیارہ ہزار جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے کلر سیداں،چوکپنڈوری اور سرصوبہ شاہ میں پرائس چیکنگ کے دوران مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو 14 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی ہے۔

Kallar Syedan؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 15, 2022) – Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan imposed a fine against 3 traders over price. During the operation, The money has been collected as a penalty and deposited in the public treasury.

منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم محمد علی رمضانی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کردیا۔

Muhammad Ali Ramzani, a named accused in the drug case, was acquitted

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،اپریل،2022ء)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بینچ نے تھانہ کلرسیداں کے منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم محمد علی رمضانی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کردیا۔ محمد علی رمضانی کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے چار سال چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی ملزم کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے روبرو دلائل دیئے جس پر عدالت عالیہ کے ڈویژنل بینچ نے ملزم کی سزا کالعدم کرتے ہوے ملزم کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button