DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Madina Cash & Carry Opening Ceremony at ORCZY Mall Kallar Syedan

کلرسیداں میں پوٹھوہار کے نو تعمیر بڑے کاروباری مرکز مال میں مدینہ کیش اینڈ کیری کیافتتاحی تقریب

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،اپریل،2022ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ کلرسیداں میں پوٹھوہار کے نو تعمیر بڑے کاروباری مرکز ORCZYمال میں مدینہ کیش اینڈ کیری کیافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروباری مرکز علاقہ بھر کی ترقی کا زینہ ثابت ہو گا۔تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چیف افیسر صاحبزادہ عمران اختر، چوہدری شفقت محمود،سید سجاد حیدرشاہ،راجہ ظفر محمود،تنویر شیرازی، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،چوہدری محمد صدیق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ یہ کاروباری مرکز تیزی سے ترقی کی منازل طے کر ے گا جس سے علاقہ بھر میں خوشحالی جنم لے گی۔ معروف ہسپتا ل اسلام آباد کے چیئر مین چوہدری نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں ایک بڑے کاروباری مرکز کے قیام کا مقصد یہاں کی ترقی کو نہ صرف تیز تر کرنا ہے بلکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہمارے ہاں تمام ادارے مقامی لوگوں کو ہی ملازمت فراہم کریں۔ORCZYگروپ کے سی ای او چوہدری عثمان خاور نے کہا کہ ہم نے کلر سیداں میں سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ہے ہم یہاں پر سٹاف ڈیولپ پروگرام بھی شروع کریں گے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے،ہمارا ادارہ کلر سیداں اور گردونواح کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔مال کے سی سی او تیمور عادل نے کہا کہ کراچی لاہور فیصل آباد ملتان اور اسلام آباد کی بجائے کلر سیداں کا انتخاب ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا تھا ہم نے یہاں ایسا کاروباری مرکز قائم کیا ہے جس کی ارد گرد کی تحصیلوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔مدینہ کیش اینڈ کیری کے چیئر مین چوہدری عبدالشان نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے 18سٹور ہیں مگر ہم نے کلر سیداں میں عالمی معیار کے عین مطابق اپنا سٹور قائم کیا ہے،معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔برطانیہ کے معروف بزنس مین راجہ محمد زرین اورمدینہ کیش اینڈ کیری کے سی ای او کامران حیات اور مال کے سی او او سید سجاد حیدر شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 02, April, 2022) * Assistant Commissioner Ramsha Javed Awan while addressing the inaugural function of Madina Cash & Carry at ORCZY Mall, a newly constructed large business center of Pothwar region in Kallar Syedan. Former Punjab Assembly member Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi, former Tehsil Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik, Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar, Chaudhry Shafqat Mehmood, Syed Sajjad Haider Shah, and Raja Zafar Mehmood were present on the occasion. , Tanveer Shirazi, Chaudhry Asad-ur-Rehman Advocate, Chaudhry Muhammad Siddique and others also participated. Speaking on the occasion, Chaudhry Naseer Ahmed, Chairman, Islamabad Hospital, said that the purpose of establishing a large business center in Kallar Syedan ​​is not only to accelerate the development here but also to make every effort to ensure that all our institutions are run by local people. ORCZY Group CEO Chaudhry Usman Khawar said that we have invested heavily in providing employment to hundreds of educated youth in Kallar Syedan. We will also start staff development program here so that the educated To help the youth to stand on their own feet, our organization will play an important role in the development of Kallar Syedan ​​and its environs. The selection of Kallar Syedan ​​was a challenge for us. We have set up a business center here which is unprecedented in the surrounding tehsils. Chairman of Madina Cash & Carry, Chaudhry Abdul Shan Yes, but we have set up our store in Kallar Syedan ​​according to world-class standards We will not compromise. Leading British businessmen Raja Muhammad Zareen, Kamran Hayat, CEO of Madina Cash & Carry and Syed Sajjad Haider Shah, CEO of Mall also addressed the function.

طارق بٹ سکنہ کلر سیداں کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ پھانسی کی سزا

Tariq Butt, a resident of Kallar Syedan, was sentenced to death twice

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،اپریل،2022ء)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے کلر سیداں کے معروف دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم طارق بٹ سکنہ کلر سیداں کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ پھانسی کی سزا اور دیت ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔استغاثہ کی جانب سے معروف قانون دان راجہ شہزاد انوراور راجہ عدنان اظہر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔06اکتوبر 2018کومجرم طارق بٹ نے رشتے کے تنازع پراپنی بیوی کو قتل جبکہ دیگر دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجرم طارق بٹ کے بہنوئی محمد نعیم کی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس میں مدعی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میری ہمشیرہ (ر) نے 32 برس قبل طارق محمود بٹ سکنہ محلہ نوشاہی کلر سیداں سے شادی کی تھی جس کے بطن سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔مجرم اپنی مقتولہ بیوی کیساتھ رشتہ کے تنازع پر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔وقوعہ کے روز،مجرم اور اس کا بھائی موجود تھے کہ طارق بٹ نے اپنی مقتولہ بیوی کیساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور اس دوران اس نے پسٹل نکال لیا اور پہلے اپنی بیوی پر یکے بعد دیگرے فائر کئے پھر اپنی بیٹیوں،17 سالہ (ن)،20 سالہ (ا) اور 22 سالہ (د) پر فائرنگ شروع کر دی جو زخمی ہو کر گر پڑیں۔زخمیوں کو اٹھا کر ہسپتال لے جا رہے تھے کہ بھانجی (ا)اور ہمشیرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی تھیں۔

چوکپنڈوری میں موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کی نوک پر خاتون کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا

In Chauk Pindori, a motorcyclist deprived a woman of gold jewelery worth lakhs of rupees at gunpoint

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،اپریل،2022ء)—کلر سیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کی نوک پر خاتون کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔حاجی مسعود علی اپنی گاڑی کھڑی کر کے نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے قریبی مسجد گئے تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار جس نے چہرے پر فیس ماسک لگایا ہوا تھا اور ہاتھ میں پسٹل تھا نے گاڑی میں موجود ان کی فیملی کو ہراساں کر کے اس کی بیوی سے طلائی زیورات اتروا لئے اور دس ہزار روپے کی رقم بھی چھین لی جبکہ اہلیہ کا موبائل فون،دو عدد پرس اور چار کے قریب نادرا کے شناختی کارڈ بھی ہمراہ لے گیا۔تھانہ کلرسیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔

اپوزیشن جماعتیں بیرونی طاقتوں کی غلام ہیں، راجہ ساجد جاوید

Opposition parties are slaves of external forces: Raja Sajid Javed

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،اپریل،2022ء)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بیرونی طاقتوں کی غلام ہیں،عوام چوروں لٹیروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کیساتھ نہیں،انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان سرخرو ہونگے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے تاریخی جلسے سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر عبرتناک شکست ہو گی اور عمران خان آنے والے الیکشن میں بھی مخالفین کوعبرتناک شکست سے دو چار کر کے ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں کی غلام ہے اور بیرون قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن این آر او نہ ملنے پر وزیر اعظم کیخلاف جمع ہوئی ہے،یہ وہ لوگ ہیں جن کا پیسہ باہر ہے اور لوٹ مار کا دوبارہ پروگرام بنارہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button