DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Strong condemnation of harassment of journalists and giving favours to live coverage

صحافیوں کو ہراساں کرنے اور نجی ٹی وی چینلز کو براہ راست کوریج کرنے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،عمران ضمیر ،28مارچ2022)— صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیرنے کہا ہے کہ کی پی ٹی آئی کے کارکنان کی طرف سے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور نجی ٹی وی چینلز کو براہ راست کوریج کرنے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ نجی چینلز کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ہونے والے جلسے کی براہ راست کوریج سے روکنے اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی طرف سے صحافی مریم نواز خان، کیمرہ مین فہیم قریشی و دیگر صحافیوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے صدر راجہ عمران ضمیر،سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی اوردیگر عہدیداران وممبران نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا یہ اقدام نہ صرف آزادی اظہار رائے پر گرفت کرنے کی کوشش اور آمریت کے ادوار کا عکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویژن کے وسائل کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا یہ اقدام عوام سے حقائق چھپانے کی کوشش ہے لیکن میڈیا کا کام ہی حقائق کو سامنے لانا ہے۔ پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہ فیصلہ فوری واپس لے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہوئے نجی چینلز کو براہ راست کوریج کی اجازت دے۔انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کے حوالے سے میڈیا کی آزادی پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔ پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ نے صحافتی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اپنے رپورٹرز،کیمرہ مین اور دیگر سٹاف کے لیے حفاظتی اقدامات کریں اور بنیادی ضروریات کا خیال رکھیں۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, March 28, 2022) — President Press Club Kahuta registered Raja Imran Zamir has said that harassment of journalists by PTI workers and giving favours to live coverage of private TV channels we condemn in the strongest terms. Press Club Kahuta Registered has also demanded from media houses to take security measures for their reporters, cameramen and other staff and take care of basic necessities.

راجہ صغیر احمد اور راجہ وحید احمد کہوٹہ شہر میں ون وے قانون کی خلاف ورزی

Raja Saghir Ahmed and Raja Waheed Ahmed violate one way law in Kahuta city

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،عمران ضمیر ،28مارچ2022)— تحریک انصاف کے رہنما ؤں،چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ وحید احمد کہوٹہ شہر میں ون وے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کے جلوس کو مٹور چوک سے مین بازار، قدیر بازار داخل کرکے میلاد چوک تک سٹر ک بلاک کیئے رکھی۔ ٹریفک اہلکاروں، ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر، ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق اور انتظا م میہ نے میلاد چوک میں شہر کے اندر داخل ہونے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مین بازار جانے والے مسافروں،مردوخواتین، بچوں، بوڑھوں کی گاڑیوں کو زبردستی روک لیااور یوں کئی خواتین، بچے بوڑھے ذلیل خوار ہوتے رہے ہیں۔جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی بھی سرعام کی گئی۔ جس پر جماعت اسلامی کے رہنما سابق سٹی کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف،تاجروں، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے زبردست احتجاج بھی کیا۔

صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی زیر قیادت ”مٹور“ مسے حلقہ پی پی (7) کے بڑے جلوس کی براستہ کہوٹہ شہر اسلام آباد ”پریڈ گراؤنڈ جلسہ“ میں شرکت

Provincial Parliamentary Secretary Tree and MPA Raja Saghir Ahmed led a large procession of “Mator” Constituency PP (7) to participate in “Parade Ground Meeting” in Kahuta city Islamabad

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،عمران ضمیر ،28مارچ2022)— صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی زیر قیادت ”مٹور“ مسے حلقہ پی پی (7) کے بڑے جلوس کی براستہ کہوٹہ شہر اسلام آباد ”پریڈ گراؤنڈ جلسہ“ میں شرکت۔ نارہ، لہڑی، مٹور اور ملحقہ دیہاتوں سے درجنوں گاڑیوں کے جلوس کی قیادت مٹور سے راجہ صغیر احمد ایم پی اے نے کی۔ جبکہ سابق ناظم مواڑہ الطاف، رہنما تحریک انصاف راجہ سعید، سردار ایم رضا، سردار شاہد بھی جلوس کے کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء چیئر مین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ، رہنما تحریک انصاف راجہ وحید احمد، طاہر ارشاد ستی نے کہوٹہ شہر سے راجہ صغیر کے جلوس میں شمولیت اختیار کی۔ راجہ صغیر نے مٹور سے تقریباََ (55) گاڑیوں کا جلوس کہوٹہ شہر لایا جبکہ کہوٹہ شہر سے راجہ صغیر کے جلوس کو شامل کر کے مجموعی طو ر پر تقریباََ (60) گاڑیوں کا قافلہ راجہ صغیر احمد، طارق مرتضیٰ اور راجہ وحید کی زیر قیادت اسلام آباد روانہ ہو ا۔ اس موقع پر راجہ صغیر، طارق مرتضیٰ اور راجہ وحید نے کہوٹہ شہر مٹور چوک سے میلاد چوک، مین بازار کے راستہ ریلی نکالی اور کہا کہ چوروں اور داکوؤں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ عمران خان ہی ملک کو ترقی دلائے گا۔

پہلا سمی فائنل سٹار فٹابل کلب گوجرخان اور منگال فٹبال کلب کے مابین آج28مارچ شام چار بجے جبکہ دوسرا سمی فائنل لجپال فٹبال کلب تحصیل کہوٹہ اور فرنڈز کلب چک بیلی کے درمیان 29مارچ بروز جمعہ کھیلا جائے گا

Football semi finals to be played today and 29th March

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،عمران ضمیر ،28مارچ2022)— راولپنڈ ی ڈسٹر کٹ انٹر کلب چیمپئن شپ بسلسلہ یوم پاکستان کواٹر فائنل کا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ 31مارچ بروز جمعرات کو ہونے والے فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ہونگے۔ پہلا سمی فائنل سٹار فٹابل کلب گوجرخان اور منگال فٹبال کلب کے مابین آج28مارچ شام چار بجے جبکہ دوسرا سمی فائنل لجپال فٹبال کلب تحصیل کہوٹہ اور فرنڈز کلب چک بیلی کے درمیان 29مارچ بروز جمعہ کھیلا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کی زیر نگرانی اور لجپال فٹبال کلب کہوٹہ کے زیر انتظام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤ نڈ میں گزشتہ روز ہونے کواٹر فائنل مقابلوں میں سٹا ر فٹبال کلب گوجر خان نے بحریہ نیول راولپنڈی کلب کو پانچ،صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائے کیا جبکہ فرینڈز کلب چک بیلی نے جواد کلب چو آخالصہ کو تین،صفر سے شکست دی۔تیسرے کواٹر فائنل مقابلے میں لجپال فٹبال کلب کہوٹہ نے یوتھ پاور کلب راولپنڈی جبکہ منگال فٹبال کلب نے کواٹر فائنل میں لجپال بی فٹبال کلب کہوٹہ کو چار، صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر سمش توحید عباسی، راجہ مہران سعید، عتیق الرحمن عباسی، انیس عباسی، ملک محمد زبیر، واجد عباسی، ہارون کھٹڑ، کنول، ادریس، ذیشان، اویس اوراحمد سعید قریشی، راجہ معراج اسلم ودیگر نے انتظامی امور سنبھال کر تحصیل کہوٹہ میں نوجوانوں کو کھیلوں کے لیئے گزشتہ کئی سالوں سے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ چمپئین شپ میں شمس توحید عباسی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی نے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ راولپنڈی ضلع کی تحصیلوں مری، گوجر خان، کلرسیداں،کہوٹہ، سرصوبہ شاہ، سوہاوا،اسلام آباد کی 16ٹاپ ٹیموں نے اس چمپئین شپ میں حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button