مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2022) آج دن 2 بجے ایک عظیم الشان ریلی کہوٹہ سے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو گی تفصیلات کے مطابق آج شام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں قائد عوام عمران خان کا جلسہ ہو رہا ہے جس میں تحصیل کہوٹہ کی عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہی ہے اس سلسلے میں آج دن ایک بجے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی کہوٹہ کیلئے روانہ ہو گی اور مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کوٹلی لنک روڈ سے ہزاروں لوگوں اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گی اسی طرح یونین کونسل نڑھ پنجاڑ کھڈیوٹ دوبیرن خورد ہوتھلہ دکھالی مواڑہ مٹور نارہ تھوہا سے بھی ہزاروں افراد کہوٹہ ریلی میں شرکت کریں گے راجہ صغیر احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ تحصیل کہوٹہ سے ہزاروں لوگوں کا مجمع یہ ثابت کرے گا کہ عوام قائد محترم عمران خان کے ساتھ ہے ان کی پالیسیوں کا ساتھ دیں گے اس ملک کی آخری امید صرف عمران خان ہے چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ریلی کے حوالے سے تمام یونین کونسلز اور کہوٹہ شہر میں کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے ہیں آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کا جلسہ پاکستان کے نئے راستے کو متعین کرے گا انشااللّہ پاکستانی عوام عمران خان کی قیادت میں خوددار قوم بن کر ابھرے گی آج کی ریلی مخالفین کیلئے یہ پیغام ہے کہ تحصیل کہوٹہ پی ٹی آئی کا گڑھ تھا اور ہے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 March 2022) According to details, a meeting of Quaid-e-Awam Imran Khan is being held at Parade Ground Islamabad this evening in which thousands of people of Kahuta Tehsil are participating In this regard, a grand rally led by MPA Raja Saghir Ahmed will leave for Kahuta at one o’clock today and a rally of thousands of people and hundreds of vehicles from Central Public Secretariat PTI Kotli Link Road, Raja Saghir Ahmed, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza and former President PTI Kahuta will leave for Islamabad under the leadership of Raja Waheed Ahmed Khan. Thousands of people will participate in Kahuta rally Raja Saghir Ahmed said in an exclusive interview with media that the gathering of thousands of people from Kahuta tehsil will prove that the people are with Quaid-e-Azam Imran Khan and will support his policies. The only hope is Imran Khan, Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza and Raja Wahid Ahmed told the media that we have appointed coordinators in all the union councils and Kahuta city regarding the rally. Today’s meeting of Parade Ground Islamabad will determine the new path of Pakistan. Today’s rally is a message to the opponents that Kahuta Tehsil was and is the stronghold of PTI.
سستا بازار تحصیل بھر کے تمام بازاروں سے زیادہ مہنگا ہے اور کوئی ان ناجائز منافع خوروں کو پوچھنے والا نہیں ہے
The sasta bazaar is more expensive than all the bazaars in the tehsil and no one is going to ask these illegitimate profiteers
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2022) کہوٹہ میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو پر لگے۔مہنگائی ساتویں آسمان کوچھونے لگی انتظامیہ بھی ستو پی کر سو گئی کہوٹہ میں جہاں عام حالات میں بھی مہنگائی کو پر لگے ہوئے تھے وہیں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہر شے کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرلیا گیا ناجائز منافع خوروں نے رمضان میں روزے داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے ہیں دوکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں دوکاندار کے باہر انتظامیہ کی جانب سے لگی ہوئی نرخ ناموں کی فہرست پر کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہو رھا بھاری بھرکم نرخ ناموں کے باوجود دوکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں باالخصوص حکومتی چھتری میں لگایا جانے والا سستا سہولت بازار عام بازاروں سے مہنگا ہے وہاں دستیاب سبزیاں فروٹ سمیت ہر شے عام بازاروں کی نسبت بیس سے تیس روپے فی کلو زیادہ داموں فروخت ہو رہی ہے اور انتظامیہ اس لیئے خاموش ہے کہ یہ بازار سستا بازار کی سہولت کو پورا کر رھا ہے جبکہ سستا بازار تحصیل بھر کے تمام بازاروں سے زیادہ مہنگا ہے اور کوئی ان ناجائز منافع خوروں کو پوچھنے والا نہیں ہے۔
موجودہ حکومت کے بعد سوائے استعفیٰ کے کوئی اور راستہ نہیں
For the current government, there is no other way but to resign
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2022) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کے بعد سوائے استعفیٰ کے کوئی اور راستہ نہیں بچہ عمران خان کو ہاتھ پاؤں مارنے سے بہتر ھے فوری طور پر استعفیٰ دیں تاخیری حربے ان کی حکومت کو بچا نہ سکیں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا جانا لازم ھو چکا نااہل کرپٹ اور چوروں سے جان چھڑانے کا وقت آ چکا ھے نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا عوام آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور کو یاد کرتے ھیں عوام مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ دے انشااللہ عمران خان اور اس کا ٹولہ جلد اپنے بدترین انجام کو پہنچے گا۔