DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Case registered against Deputy Commissioner’s Office secretary for alleged theft of Judicial Records

جوڈیشل ریکارڈ کے مبینہ طور پر چوری ہونے پر ڈپٹی کمشنر دفتر کے محرر شاملات جاوید کے خلاف مقدمہ درج

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21،مارچ،2022ء)—کلرسیداں پولیس نے ملک مختاراکبرسول جج کلرسیداں کی ہدایت پرجوڈیشل ریکارڈ کے مبینہ طور پر چوری ہونے پر ڈپٹی کمشنر دفتر کے محرر شاملات جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ملک مختار اکبر سول جج کلر سیداں کی عدالت میں ”عنوان مقدمہ غلام مرتضی بنام محمد شفیق” جوعدالت ہذا میں زیر سماعت ہے کی فائل سے کلیہ نمبر 2405پلیڈنگ آرڈر شیٹ اور 16 نمبور 1989 کو جاری ہونے والے فیصلے کے ریکارڈ میں صرف 8صفحات پائے گئے جبکہ دوسرے کیس میں گوشوارہ نمبر 1426کلیہ نمبر 1223نامکمل اورکیس کے فیصلے کا صفحہ نمبر 13(اصل)کی بجائے اس کی فوٹو کاپی پائی گئی ہیں جس پر معزز جج نے تھانہ کلر سیداں کو معاملہ کی تفتیش کرنے اور 15 یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ادہر ڈی سی دفتر کے محرر شاملات جاوید کی تلاش کے لیئے بیلف بھی متعدد بار ڈی سی آفس جا چکا مگر اسے جاوید تک رسائی نہ ملی جبکہ عدالت نے کیس کے دونوں فریقین کو طلب کرکے ان کے پاس دستیاب ریکارڈ وصول کرکے اسے فائل کا حصہ بنانے کا بھی کہا ہے۔

Kallar Syedan – ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 21, 2022) * Kallar Syedan police on the instructions of Malik Mukhtar Akbar Civil Judge on the alleged theft of judicial records. In the case of Ghulam Murtaza v. Muhammad Shafiq, which is being heard in this court, Only 8 pages were found in the record whereas in the second case it was found that instead of page number 13 (Original) of the decision of case number 1426, number 1223, incomplete or case. The police have registered a case.

سوتیلی ماں اور باپ کے تشدد کا ڈرامہ رچا کر لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں آنے والی14 سالہ لڑکی 10 دن کی دلہن نکلی

Runaway girl blaming stepmother turns out to be a runaway bride

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21،مارچ،2022ء)— سوتیلی ماں اور باپ کے تشدد کا ڈرامہ رچا کر لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں آنے والی14 سالہ لڑکی 10 دن کی دلہن نکلی۔پولیس کے مطابق 14 سالہ ثناء کی سیالکوٹ میں اپنے کزن علی رضا کیساتھ زبردستی شادی کر دی گئی تھی اور جو شادی کے دس ایام بعد اس وقت گھر سے بھاگ نکلی جب پولیس نے اس کے خاوند کو جو کہ ڈکیتی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم تھا کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے دوشیزہ کو ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اسے والدہ کے حوالے کر دیا۔دوشیزہ کی والدہ نذیراں بی بی نے پولیس کو بتایا کہ میرے خاوند نے چار برس قبل میری مرضی کے بغیر دوسی شادی کر لی جس کے بعد میں اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ اسی دوران میری 14 سالہ بیٹی ثناء کی شادی سیالکوٹ میں اس کے کزن کیساتھ کر دی گئی جہاں وہ خوش نہ تھی اور وہ دس دن بعد ہی اس وقت اپنے گھر سے بھاگ گئی جب پولیس نے ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا۔

عمران کہیں نہیں جا رہا نظام بدلے گا,ریٹائرڈ بریگیڈئیر شازالحق جنجوعہ

Imran is not going anywhere, the system will change, retired Brigadier Shazul Haq Janjua

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21،مارچ،2022ء)—پی ٹی آئی کے رہنما ریٹائرڈ بریگیڈئیر شازالحق جنجوعہ نے کہا ہے کہ عمران کہیں نہیں جا رہا نظام بدلے گا صدارتی نظام آئے یا ایمرجنسی عمران خان اس نظام کی قیادت کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید سجاد حسین شاہ، سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ، راجہ اظہر اقبال، علی اصغر بھٹی، عاصم مختار مغل،شیخ محمد فیاض،میجر شبیر بھی موجود تھے۔ بریگیڈئیر شازالحق جنجوعہ نے کہا کہ منحرف ارکان اسمبلی وطن فروش ہیں انہیں اگر عمران خان سے اختلاف تھا تو مستعفی ہو کر اپنی پسند کی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے،ان وطن فروشوں نے قوم کو مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بعد کونسا نظام درست کیا جاسکا۔عمران خان آخری آپشن ہے یہ کہیں نہیں جا رھا فوج نیوٹرل نہیں ہے عمران خان کو ہٹایا نہیں جا سکتا اگر نظام بدلا تو عمران خان نئے نظام کی بھی سربراہی کرے گا۔ہم نے عمران خان کے لیئے نہیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیئے 27 مارچ کو گھروں سے باہر نکلنا ہے۔ہم کل کی طرح آج بھی بھلائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن 27مارچ کو ریلی میں چوروں کے ساتھ نہیں اپنی الگ شناخت کے طور پر جائیں گے،عمران خان کو آج جن حالات کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار یہی چوراچکے ہیں۔

مقامی صحافی ارشد محمود چوہدری کی دختر کی شادی چوہدری رضوان کے ساتھ سرانجام پائی

The marriage of the daughter of local journalist Arshad Mahmood Chaudhry to Chaudhry Rizwan took place

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21،مارچ،2022ء)—مقامی صحافی ارشد محمود چوہدری کی دختر کی شادی چوہدری رضوان کے ساتھ سرانجام پائی۔رخصتی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود، حا فظ ملک سہیل اشرف،شیخ قمر الاسلام، راجہ محمد سعید، جاوید اقبال، چوہدری رضوان کلیال،ماسٹر ارشد محمود،عبدالعزیز پاشا،سردار محمد تاج،ملک ریاض احمد، چوہدری محمد اشفاق،نوید اختر مغل،یاسر ملک،ملک طاہر محمود، عابد حسین زاہدی،شیخ ثاقب شبیر شانی،ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

حاجی ظہور انتقال کر گئے نماز جنازہ گا ؤ ں منگا ل میں ا د ا کی گئی

Haji Zahoor passed away. Funeral prayers were offered in Mangal village

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21،مارچ،2022ء)— کراچی کے معروف صنعتکار راجہ محمد الیاس ،بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن حاجی محمد اسحاق کے ماموں کے حاجی ظہور انتقال کر گئے نماز جنازہ گا ؤ ں منگا ل میں ا د ا کی گئی جس میں سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف، ر ا جہ ند یم، شیخ حسن ر یاض،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،ر ا جہ ظفر محمو د،چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،عا طف ا عجا ز بٹ،سیٹھ ضا بر،حا جی ر یا ست حسین،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،شیخ حسن سر ا ئیکی،مسعو د ا حمد بھٹی،ٹھیکید ار شا ہد صر ا ف،نو ید ا ختر مغل،محمد فیا ض کیا نی،نمبردار اسد عزیز ،چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے شر کت کی۔ ۔

Show More

Related Articles

Back to top button