DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Shortage of graveyard in Kahuta causing serious problems

کہوٹہ شہر میں بڑ ھتی ہوئی آبادی قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،18مارچ2022)— کہوٹہ شہر میں بڑ ھتی ہوئی آبادی قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا آزاد کشمیر و دیگر علاقوں سے آئے ہوئے آباد لوگ ستر فیصد آبادی کے لیے مرنے کے بعد دفنانے کے لیے کوئی سرکاری قبرستان نہیں ہے۔ چند قبرستان جو مختلف برادریوں کے ہیں اب وہاں اُن لوگوں کے لیے بھی جگہ کم پڑ گئی ہے اور باہر سے آ کر آباد ہونے والے لوگوں کے لیے جینا بھی مشکل اور مرنا بھی مشکل اپنے طور پر بھی جگہ خریدنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کروٹ پراجیکٹ،آزاد پتن پراجیکٹ کے آر ایل پراجیکٹ کی وجہ سے زمین کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ قبرستان کی خریداری کے لیے کروڑوں روپے درکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محمد اسماعیل، فدا حسین و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن میں وؤٹیں تو لے لیتے ہیں مگر بنیادی سہولیات نہیں دیتے۔ کہوٹہ شہر میں پینے کے لیے صاف پانی، سٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات جبکہ مرنے والوں کے لیے کفن دفن کا انتظام انتہائی ضروری ہے۔ انھوں نے منتخب نمائندوں بلدیاتی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے فوری طور پر قبرستان مہیا کریں اور آئندہ وؤٹ اُسی کو دیں گے جو ہمارے مطالبات پورے کریں گے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 18 March 2022) — Growing population in Kahuta city faces severe difficulties due to lack of cemeteries. Residents from Azad Kashmir and other areas are 70% of the population with no graveyard. There is no official cemetery for burial. Some cemeteries which belong to different communities now have less space for them and it is very difficult for those who have come from outside. It is very difficult to buy a place on their own because of the growing population. Land prices have gone up so much due to the Krot project, Azad Pattan project that crores of rupees are required for the purchase of the cemetery. These views were expressed by Muhammad Ismail, Fida Hussain, and others in a joint statement. They said that political parties take votes in elections but do not provide basic facilities. Clean drinking water, street lights, and other facilities are essential in Kahuta city while arrangements for coffin burial are essential for the deceased. He demanded that the elected representatives should immediately provide graveyards for the growing population and would give the next vote to those who would meet our demands.

ایم سی کہوٹہ اور ٹھیکدار کی غفلت اور لاپروائی

MC Kahuta negligence and carelessness of the contractor

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،18مارچ2022)— ایم سی کہوٹہ اور ٹھیکدار کی غفلت اور لاپروائی کہوٹہ مین بازار کی سڑک اکھاڑ کر کام بند کر دیا۔ پری مکس کے بجائے ٹف ٹائل لگانا شروع کیا۔ مگر اُسکو بھی مکمل نہ کر سکے جسکی وجہ سے تاجر برادری اور شہری پریشان ہو گے۔ لوگوں کی دکانوں میں گردوغبار سے کروڑوں کا سامان خراب ہوگیا جبکہ راہ چلنے والے لوگوں کو بھی اسکی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ان خیا لات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، ممبر بیت الما ل ضلع راولپنڈی راجہ اظہر مامون، سابق امید وار برائے ایم این اے راجہ طارق عظیم و دیگر تاجروں نے کہا کہ سی او ایم سی اور ٹھیکدار کو بتانے کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا۔ انھوں نے کہا کہ اس سڑک کو فوری طور پر مکمل کیا جائے کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ادارے کرپشن،رشوت کا گڑھ بن چکے ہیں۔واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ عوامی نمائندوں کو فکر ہے اور نہ انتظامیہ کو کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ ہے کہ رمضان سے قبل اس منصوبے کو بھی مکمل کیا جائے۔ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرانے ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردنوش دودھ، دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

آج کی رات اپنے گناہوں سے معافی مانگنے اور رب کو راضی کر نے کی رات ہے,راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں

Tonight is the night to ask forgiveness, Raja Imran Waheed of Loona Syedan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2022)
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کی رات اپنے گناہوں سے معافی مانگنے اور رب کو راضی کر نے کی رات ہے شب برات کو عام بخشش ہوتی ہے اس رات جو لوگ اللہ تعالٰی سے مانگتے ہیں اور اس سے بخشش طلب کرتے ہیں ان کی مرادیں پوری کی جاتی ہیں ان کے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ان کی خطاؤں کو درگزر کیا جاتا ہے ان کے جائز مقاصد کی تکمیل ہوتی ہیانہوں نے کہا کہ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر نہ پایا تو میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت البقیع میں پایا کہ آسمان کی طرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا ہوا تھا مجھے دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نصف شعبان کو آسمان دنیا پر جلوہ گر ہوتا ہے اور قبیلہ کلب کی بکریوں کے جس قدر بال ہیں اُن سے زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہیراجہ عمران وحید نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے بعد ماہِ شعبان میں روزں کا زیادہ اہتمام فرمایا کرتے تھے اس لیے ہمیں چاہے کہ دنیا اور آخرت کامیابی حاصل کر نے کے لیے اللہ اور اس کے پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تاکہ ہمار ی دنیا بھی آسان ہو اور آخرت میں بھی آسانی ہو۔

اس رات اللہ تعالٰی اپنے بندوں کے متعلق فیصلے فرماتے ہیں۔حمد شاہد اقبال مغل آف بھورہ حیال

On this night Allah Almighty decides about His servants,

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد شاہد اقبال مغل آف بھورہ حیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شعبان کی 15 ویں رات کو شب برات قرار دیا گیا ہے اس رات کو براۃ سے اس وجہ سے تعبیر کیا جاتا ہے کہ اس رات عبادت کرنے سے اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی رحمت سے دوزخ کے عذاب سے چھٹکارا اور نجات عطا کر دیتا ہیانہوں نے کہا کہ یہ رات توبہ اور استغفار کی رات اس رات کو مسلمانوں کے لئے آہ و گریہ و زاری کی رات ہے، رب کریم سے تجدید عہد کی رات ہے، شیطانی خواہشات اور نفس کے خلاف جہاد کی رات ہیشاہد اقبال مغل نے مزید کہا کہ یہ رات اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات ہے اسی رات نیک اعمال کرنے کا عہد اور برائیوں سے دور رہنے کا عہد دل پر موجود گناہوں سے زنگ کو ختم کرنے کا موجب بن سکتا ہیانہوں نے کہا کہ شب برات میں اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر خصوصی رحمت کی نظر فرماتے ہیں اور سائلین کی حاجت روائی کرتے ہیں دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ شب قدر کے بعد سب سے افضل ترین رات یہی ہے اور اس رات اللہ تعالٰی اپنے بندوں کے متعلق فیصلے فرماتے ہیں۔

یہ شب بڑھی عظمت والی ہے,محمد زرین بھٹی آف ٹیالہ

This night is very glorious, Mohammad Zarin Bhatti of Tiyala

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2022)
معروف سماجی ومذہبی شخصیت محمد زرین بھٹی آف ٹیالہ نے شب برات کی اہمیت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شب بڑھی عظمت والی ہے مسلمان اس رات نوافل ادا کرتے ہیں اور رب کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے اس رات مبارک کی عظمت و شان کے حوالے سے ارشاد فرمایا کہ رب تعالی اپنی شان و شیان کے مطابق پہلے آسمان پر جلوہ گر ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ ہے کوئی آج کی رات جو مجھ سے مغفرت طلب کر ے،ہے کوئی آج کی رات جو مجھ سے رزق طلب کر ے،آج جو بھی کوئی مجھ سے جو کچھ بھی مانگے گا میں رب اسے عطا کر وں گا انہوں نے مزید کہا کہ اس شب کے بارے میں نبی پاک ﷺ نے ایک اور احادیث شریف میں فرمایا اللہ رب ذوالجلال آج کی رات یہ پکاراتا ہے کہ میں اپنے حبیب کی ساری امت کی مغفرت کر نے والا ہوں انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے ایک اوراحادیث میں فرمایا کہ اللہ پا ک قبیلہ بنو قلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ اپنے محبوب بندوں کی بخشش فرماتا ہے اور بنو قلب کی بکریاں جزیدہ عرب کے تمام بکریوں سے زیادہ گھنے بالوں والی بکر یاں تھیں اور ان کے ریوڑوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ تھیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنے آپ سے مغفرت طلب کرنے کی توفیق دے۔

کثیر تعداد میں افراد نے مسلم لیگ ن عر ب امارات میں شمولیت کا اعلان

A large number of people announced to join PML-N in UAE

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2022)
صدر مسلم لیگ ن غلام مصطفی مغل کی کوششیں رنگ لے آہیں،کثیر تعداد میں افراد نے مسلم لیگ ن عر ب امارات میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہزارہ کے پاکستان مسلم لیگ ن کے درینہ ساتھیوں کی کثیر تعداد کی پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارت میں شمولیت ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہزارہ کے پاکستان مسلم لیگ ن کے درینہ ساتھیوں کی کثیر تعداد کی پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارت کے صدر غلام مصطفی مغل سے ملاقات اور انکی کثیر تعداد نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارت میں شمولیت کا اعلان اور پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارت کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ اور پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں بھرپور قردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیااس موقع پرصدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غلام مصطفی مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست مدینہ میں غریب طبقہ گزشتہ تین برسوں سے فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی کے علاوہ اور کچھ نہ کیا،نااہل حکمران عوام کیلئے سر درد بن چکے ہیں جن کا جانا اب ٹھہر چکا ہے عوام کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں انشا اللہ آنے والے حکومت ن لیگ ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button