DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Former President of Pakistan Asif Ali Zardari arrives at the residence of late Raja Anwar Advocate of Kahuta living in Lahore

سابق صدر پاکستان روح رواں پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی لاہور میں رہائش پذیر کہوٹہ کے راجہ انور ایڈووکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ لاہور آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ2022)
سابق صدر پاکستان روح رواں پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی لاہور میں رہائش پذیر کہوٹہ کے راجہ انور ایڈووکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ لاہور آمد پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ اور محترمہ امبرین انور راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائیں مغفرت کی آصف علی زرداری نے اس موقع پر مرحوم راجہ محمد انور ایڈووکیٹ کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ راجہ محمد انور مرحوم کی وفات کے بعد مہرین انور راجہ اور انکے خاندان کی پارٹی کے لیئے خدمات قابل تعریف ہیں مشکل حالات میں پیپلز پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر مہرین انور راجہ کی بھانجی عنبرین انور راجہ ایڈووکیٹ کی نوبہیاتی صاحبزادی عمائمہ راجہ ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی اور اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال لانگ مارچ اور عدم اعتماد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مشکل وقت میں پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے بہترین فیصلے کیئے انشائاللہ چیئرمین بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو اچھے طریقے سے آگے بڑھائیں گے اس موقع پر محترمہ امبرین انور راجہ ایڈووکیٹ نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد ان پر لکھی نظم آصف علی زرداری کو سنائی جس پر انھوں نے امبرین انور راجہ کی نظم کو خوب سراہا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2 March 2022)
Former President of Pakistan Peoples Party Asif Ali Zardari arrives in Lahore at the residence of late Raja Anwar Advocate of Kahuta residing in Lahore. On the occasion, Asif Ali Zardari paid rich tributes to the political and social services of the late Raja Muhammad Anwar Advocate. He said that after the death of the late Raja Muhammad Anwar, Mehreen Anwar Raja and her family’s services to the party are commendable. He played a vital role in organizing and strengthening the PPP in difficult times. Congratulating the Advocate and also discussing the current political situation in the country regarding the Long March, Mehreen Anwar Raja Advocate thanked former President Asif Ali Zardari and prayed for his speedy recovery. That Former President Asif Ali Zardari took over the running of the party in difficult times and made the best decisions for the stability and security of Pakistan. Inshallah Chairman Bilawal Bhutto will carry forward the mission of Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto and Mohtarma Benazir Bhutto On the occasion, Ms. Umbereen Anwar Raja Advocate recited a poem written on her after the death of her mother to Asif Ali Zardari on which she appreciated the poem of Umbereen Anwar Raja.

دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے,معروف مذہبی و سماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال

Helping the suffering humanity is the real worship, well-known religious and social figure Shahid Mughal of Bhura Hayal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ2022)
معروف مذہبی و سماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہدکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورتعاون لیتے ہوئے ہی انسان کو زندگی کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے، جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورحاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے زندگی گزارنے کو اپنا فرض سمجھیں ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی و سماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاتفریق ایک دوسرے کی مدد کرنا تمام معاشروں کا خاصہ ہے دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے ضروت مند کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے اسلام کی حقوق العباد کی تعلیمات معاشرتی ذمے داریوں اور انسانی فلاح وبہبود کی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صدقہ، خیرات، زکوٰۃ، فطرانہ اور وقف یہ تمام عمل مال اور وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے اسلام اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے چار سال گزرنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے,راجہ رفاقت حسین

Four years passed the PTI government failed to solve the problems of the people, Raja Rafaqat Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ2022)
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے چار سال گزرنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے پی ٹی آئی نمائندوں نے الیکشن میں کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہ کیا حلقہ پی پی سیون کے عوام انکو وؤٹ دیکر پچھتا وے کا شکار ہیں نہ سہالہ اوور ہیڈ برج تعمیر کر سکے نہ یونیورسٹی نہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ نارہ میں گرلز کالج نہ بی ایچ یو کی بلڈنگ کہوٹہ شہر جو باب کشمیر بھی کہلاتا ہے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے نہ منتحب نمائندوں اور نہ ہی پی ٹی آئی کی قیادت عوام علاقہ کے درمیان آکر اپنی کارکردگی بتا سکتی ہے ممبران اسمبلی نے اتنے عرصے میں کبھی کھلی کچہری لگا کر عوام کے دکھوں کا مداوہ نہ کیا ادارے کرپشن کا گڑ بن چکے ہیں کروڑوں کی کرپشن اور خرد برد جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کہوٹہ شہر میں ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی سے غریبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے عوام علاقہ نے کہا انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں اپنی ووٹ کی طاقت سے ان احتساب کریں گے۔

شب معراج کے موقع پر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کا خصوصی خطاب۔

Special address of eminent religious scholar Dr. Sajid-ur-Rehman at Central Jamia Masjid Kahuta on the occasion of Shab e Mairaj

کہو ٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر,،2مارچ2022
شب معراج کے موقع پر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کا خصوصی خطاب۔ خطیب مولانا ادریس ہاشمی، عالم دین مولانا ظہور اعوان نقیبی، متولی دربار سخی سبزواری کہوٹہ حافظ انتخاب عالم، مولانا ہاشم ظہور اعوان، ملک منیر اعوان، شیخ فارض اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں، علمائے کرام، صحافیوں، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شب معراج کے حوالے سے علمائے نے بیان کیا۔ جبکہ مہمان خصوصی ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اطمینان و سکون صرف اور صرف سجدے اور نماز و تلاوت میں ہے۔ گھروں میں اس کا باقاعدہ اہتمام ہی راہ نجات ہے۔ جادو اور ٹونے کا توڑ صرف اور صرف نماز،سجدہ اور تلاوت قرآن پاک میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مادیت کا دور اور سائنس کی ترقی ہے۔ مگر مومن کو حیرت میں مبتلا ہونے کی ضرور ت نہیں۔ دریں اثناء صدر مرکزی جامع مسجد کمیٹی کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ محلہ راجگان نزد ہائی وے آفس کہوٹہ میں پر تکلف عشائیے دیا۔ اس موقع پر حافظ انتخاب عالم، ملک منیر اعوان، راجہ خورشید عالم، شیخ فارض، مولاناادریس ہاشمی،عمران ضمیر، راجہ انجم اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button