AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Kotli, AJK; Dr. Palitha Mahipala, WHO Representative in Pakistan visited Kotli Azad Kashmir

پاکستان میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے کوٹلی آزاد کشمیر کا دورہ کیا

کوٹلی آزاد کشمیر؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,01،مارچ ،2022ء)— پاکستان میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے کوٹلی آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔ اقوام متحدہ کے زیلی ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مُلک پاکستان میں تعینات نمائندے جناب پلیتھا گنارتھنا مہیپالا نے 27 فروری 2022 ء بروز اتوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی آزاد کشمیر منسوب نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) مساوی نشان حیدر (پاکستان) کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یو۔کے) کے زیر اہتمام ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت بنائے جانے والے گارڈن پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم 2022 ء کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر صحت جناب ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور ایم ایس ڈاکٹر سردار محمد نصراللہ خان کے علاوہ داکٹر صاحبان، سٹاف، سول سوسائٹی، معززین شہر اور فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کوٹلی ڈویژن کے ممبران، رضاکاران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ چیئرمین فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) جناب عبدالحلیم جنجوعہ کی زیر نگرانی، راہنمائی اور سرپرستی کے مطابق تمام امور بخیر و خوبی سرانجام پائے۔ ڈی ایچ کیو کوٹلی اے کے گارڈن پارک کے کوآرڈینیٹر فیصل منیر،عثمان اعظم جنجوعہ، سفیان ادریس جنجوعہ اور انکی ٹیم نے بڑی محنت کی۔ ماحول دوست پودے گارڈن میں لگائے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی آزاد کشمیر کے ایم ایس ڈاکٹر سردار نصراللہ خان کی خصوصی توجہ، ذاتی دلچسپی اور خصوصی توجہ سے ہسپتال میں گارڈن پارک بنا۔

Kotli Azad Kashmir ( Pothwar.com, March 01, 2022) – Dr. Palitha Mahipala, WHO Representative in Pakistan visited Kotli Azad Kashmir. Mr. Palitha Ganarathana Mahipala, Representative of the World Health Organization (WHO) in Pakistan to the United Nations, visited at the District Headquarters Hospital, Kotli, Azad Kashmir Visited He inaugurated the 2022 Tree Planting Campaign in the Garden Park under the Million Tree Project organized by Fatima Trust Northampton (UK) at the hospital. On this occasion, Dr. Nisar Ansar Abdali, Minister of Health, Independent Government of Jammu and Kashmir, and Dr. Sardar Muhammad Nasrullah Khan, MS, besides the members, staff, civil society, esteemed city, and members of Fatima Trust North Hampton (UK) Kotli Division Volunteers and workers were also present. Under the supervision, guidance, and patronage of Mr. Abdul Haleem Janjua, Chairman, Fatima Trust Northampton (UK), all matters went smoothly. DHQ Kotli AK Garden Park Coordinator Faisal Munir, Usman Azam Janjua, Sufyan Idrees Janjua, and their team worked hard to Plant eco-friendly plants in the garden. With the special attention, personal interest, and special attention of Dr. Sardar Nasrullah Khan, MS of District Headquarters Hospital Kotli Azad Kashmir, a garden park was built in the hospital.

Show More

Related Articles

Back to top button