DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The accused, who was arrested for biting the noses of two persons, escaped from custody at the court premises.

دو افراد کی ناک کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم احاطہ کچہری کہوٹہ سے فرار ہو گیا۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،15فروری2022ء)— دو افراد کی ناک کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم احاطہ کچہری کہوٹہ سے فرار ہو گیا۔ ہتھکڑی کھول کر ملزم یاسر حبیب ساکن ملوٹ ستیاں (کوٹلی ستیاں) بھاگ گیا۔ جبکہ احاطہ کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات اور نصب کیمرے بھی عرصہ سے خراب ہیں۔ دو سال قبل مورخہ 10-02-2020کے مقدمہ نمبر ی 75،زیر دفعہ 147,148,149,336,337AI,379,411ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ جس میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نرڑ کے گاؤں (سونا) میں دو افراد کے ناک کاٹنے کے الزام مین گرفتار ملزم یاسر حبیب کو آج سول جج کہوٹہ سید شجاع علی حیدری کی عدالت میں پیشی کے لیئے لا یا گیا تھا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 15 February 2022) After removing the handcuffs, the accused Yasir Habib, a resident of Malot Sattian (Kotli Sattian) ran away from the police at court premises. The security arrangements in the court premises and the cameras installed have been bad for a long time. Case No. 75 dated 10-02-2020, two years ago, was registered under Section 147,148,149,336,337AI, 379,411 TPP. Accused Yasir Habib, who was arrested for cutting the noses of two persons in the village (Sona) of Union Council Nahr of Kahuta Tehsil, was brought before the court of Civil Judge Kahuta Syed Shuja Ali Haideri when he fled.

کہوٹہ شہر کا علاقہ ”دھپری“ بنیادی سہولیات اور ضروریات سے محروم

The Dhapri area of Kahuta city lacks basic amenities and necessities

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،15فروری2022ء)— کہوٹہ شہر کا علاقہ ”دھپری“ بنیادی سہولیات اور ضروریات سے محروم ہے۔ گٹروں اور نالے کا گندا پانی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کے اندر داخل ہونے لگا۔ شہری اور رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت برتنوں سے نالی کا پانی نکالنے لگے۔ بد بو،تعفن سے بر احال۔ ایک ہفتہ سے نالیاں بند اہلیان محلہ کا جینا محال سٹریٹ لائٹس، واٹر سپلائی، پختہ گلیوں اور نالوں سے محروم کہوٹہ شہر کا علاقہ دھپری موجودہ دور حکومت میں بری طرح نظر انداز کر دیا گیا۔ سابق تحصیل صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ خورشید ستی نے دوسال قبل سوئی گیس پائپ لائن کی سہولت فراہم کی۔ ٹھکیدار نے سوئی گیس پائپ لائن کھدائی کرکے کام ادھورا چھوڑ دیا اور گلیاں پختہ نہ کیں جبکہ نکاسی آب کا مسلۂ بھی شد اختیار کر گیا۔ جسکی وجہ سے گٹروں اور نالوں کا گندا پانی نالے اور گلی میں آنے سے طلبا، طالبات، بزرگوں، بچوں اور اہلیان محلہ کو گزرنے میں دشواری ہے۔ اہلیاں محلہ ظفر اقبال، اشتیاق، منظور، اسد،عمر، عثمان اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سی او کہوٹہ اور انتظامیہ کو تحریری درخواست بھی دی مگر معاملہ تاحال حل نہ ہوا ہے۔

چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی اور صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے کالج کے غریب بچوں کے لیے1لاکھ 60ہزار کا چیک پرنسپل شبیر راجہ کے حوالے کر دیا

Chairman Zakat Ushr Committee Inayatullah Satti and President press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua handed over a check of Rs. 160,000 for the poor children of the college to Principal Shabir Raja.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2022)
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی اور صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے کالج کے غریب بچوں کے لیے1لاکھ 60ہزار کا چیک پرنسپل شبیر راجہ کے حوالے کر دیا۔ پرنسپل کالج ہذا اور تمام سٹاف کی طرف سے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی اور صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے ہمراہ صدر پر یس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے زکوۃ فنڈز سے کالج کے مستحق طلباء وطالبات کے لیے1لاکھ60ہزار کا امدادی چیک کالج ہذا کے پرنسپل محمد شبیر راجہ کے حوالے کیا اس موقع پر پروفیسر حافظ عبد الصبور اور پروفیسر محمد آصف کھٹڑ بھی موجود تھے پرنسپل کالج ہذا اور تمام سٹاف کی طرف سے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی اور صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button