DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; SP Saddar, Ahmed Zanir Cheema holds open court session to listen to public grievances

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی کہوٹہ میں کھلی کچہری عوام علاقہ نے مسائل سے آگاہ کیا

کہوٹہ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10فروری2022ء)—ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی کہوٹہ میں کھلی کچہری عوام علاقہ نے مسائل سے آگاہ کیا۔ایس پی صدر نے عوام کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی طاہر سکندر، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر، ایس ایچ او تھانہ کلر سردار ذوا لفقار اور دیگر اہلکار موجود تھے۔حمیدہ بیگم کی شکایات پر موقع پر احکامات جار ی۔ اختر حسین کیانی نے کہا کہ گودام میں ڈکیتی ہوئی ایس ایچ او کی کاوشوں سے ایک ملزم گرفتار ہوا باقی کو بھی گرفتار کر کے مال بر آمد کیا جائے جبکہ دیگر افراد نے جانور چوری اور زمین پر قبضہ کے حوالے سے شکایات کیں۔ اس موقع پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے منشیات فروشوں کے خلاف دیدہ دلیری اور بڑے بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق گجر، ڈی ایس پی طاہر سکندر کی تعریف کی۔ جبکہ اس موقع پر ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی،، صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی، مولانا ظہور اعوان نقیبی و دیگر نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے کہا کہ کہوٹہ میں میری پہلی کھلی کچہری ہے۔ ہمارا مقصد عوام کے درمیان آکر انکے مسائل حل کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں کم ہوں ہماری ٹیم پہلے ہی متحرک ہے اسکے علاوہ میرے آفس کے دروازے 24گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں۔عوام کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرنا ہماری کوشش ہے پی ٹی آئی کے راہنما سردار ارشد مجید نے مزید چوکیاں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پرسنیئر صحافی ساجد جنجوعہ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے ایس پی صدر کو بتایا کہ تھانہ کہوٹہ میں نفری کی کمی ہے مزید گاڑیاں گشت کے لیے موٹر سائیکل نفری مہیا کی جائے۔انھوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں کمی ہوئی ہے مگر دیگر جرائم پیشہ افراد جن میں فحاشی کے اڈے، قبضہ مافیا،ڈکیتوں کے خلاف بھی کاروائی کو بہتر کیا جائے۔ایس پی صدر نے ڈی ایس پی کہوٹہ کو ہدایت کی کہ تھانہ کہوٹہ میں ضروریات کی کمی کہ حوالے سے تفصیلاََ بتایا جائے۔ کھلی کچہری سے ہفتہ قبل میڈیا مساجد و دیگر ذرائع سے عوام کو زیادہ سے زیادہ اطلاع دی جائے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, February 10, 2022) * SP Saddar Ahmed Zanir Cheema held open court in Kahuta. The SP Saddar after hearing the complaints of the people issued orders on the spot. DSP Tahir Sikandar, SHO Kahuta Police Station Omar Siddique Gujjar, SHO Kallar Police Station Sardar Zulfiqar and other officials were present. Akhtar Hussain Kayani said that one accused was arrested due to the efforts of SHO who was robbing the warehouse. On the occasion, Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi praised SHO Kahuta Omar Siddique Gujjar, DSP Tahir Sikandar for his bravery against drug dealers and arrest of big drug dealers. On the occasion, members of Peace Committee Rawalpindi District Qari Usman Usmani, Sahibzada Makhdoom Idrees Hashmi, Maulana Zahoor Awan Naqibi and others praised the performance of Kahuta Police Station. ۔ Our goal is to come to the people and solve their problems. We try to reduce the distance between the people and the police. Our team is already active. Besides, the doors of my office are open to the public 24 hours a day. To solve the problems of the people at their doorstep. PTI leader Sardar Arshad Majeed demanded to set up more check posts. On this occasion, senior journalist Sajid Janjua, Patron General of Press Club Kahuta Saeed Afzal Chauhan, General Secretary Asghar Hussain Kayani informed SP He said that there was a shortage of personnel and more motorbikes should be provided for patrolling the area.

Show More

Related Articles

Back to top button