DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Liaquat Baloch addressed a family convention of Jamaat-e-Islami in Kahuta

نائب امیر جما عت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہوٹہ شہرمیں امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے فیملی کنونشن سے خطاب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،07فروری2022)
مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ بن چکی ہے۔ سول،ملٹری اسٹیبلشمنٹ حاوی ہے۔ 2018کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ریاست مدینہ کانعرہ لگا کر ملک میں بے حیائی، بد تہذیبی کو فروغ دیا۔ سیکولر ازم مسلط کیا۔ عمران خان کا کوئی ویژن اور ٹیم نہ ہے۔ آئی ایم ایف اور ولڈ بنک کے سامنے عمران خان نے کشکول اٹھا کر ملکی معیشت درست کرینکی بجائے تباہ کرکے ساڑھے تین سالوں میں سیاست کا شیرازہ بکھیر ا گیا۔ اپوزیشن کی PDMچند قدم کے بعد بکھر گئی۔ یہ سیاسی اتحاد عوامی حقوق کی بجائے اپنے اپنے اقتدار اور مفاد کی جنگ لڑ ہے۔زرداری اور شہباز شریف بھی آج کھانے کے ٹیبل پر اگھٹے اور بغلگیر ہیں۔ شہباز شریف کہا کرتے تھے زرداری کو ٹانگوں سے پکڑ کر گھسیٹوں گا۔ جبکہ دوسری طرف حکومتی اتحاد وزارتوں، فنڈز،پیسے اور منصوبوں کا جاری کھیل اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی، بلوچستان کے بعد ملک بھر کے ہر ضلع اور وارڈ لیول تک بلاک کوڈ، پولنگ اسکیم کے تحت ہر ووٹر کے گھرگھر جاکر بیداری کی لہر پیدا کرے گی۔ دھرنے اور احتجاج سے جماعت اسلامی نئی تاریخ رقم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب امیر جما عت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہوٹہ شہرمیں امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے فیملی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع راولپنڈی عارف شیرازی، قیم ضلع و معروف مذہبی سکالر عثمان آکاش، امیر تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی، سٹی امیر راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان کارکن مبشر ستی نے سر انجام دیئے۔ نوجوان کارکن ملک عبدالقیوم نے زبردست اسلامی و انقلابی نعرے لگا کر ماحوم کو گرما دیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دین اسلام غالب ہوگا۔ ظلم وجبر ختم ہو گا۔ ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے اچھے اور نیک لوگوں کو متحد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اپنے انتخانی نشان ”ترازو“ کے ساتھ امانت،دیانت اور انقلابی منشور کے ساتھ عوام سے رابطہ کرکے (50) لاکھ ووٹرز بنائیں گے۔ گھر گھر جماعت اسلامی کے کارکن اور ورکر جائیں۔ سماج اور حالات کو بدلنا ہو گا۔ کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں جماعت اسلامی کی خواتین، ورکروں عہدیداران کے ساتھ ساتھ سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، سابق کونسلر بابا ئے بلدیات قاضی عبدالقیوم، سردار امین ثاقب، ملک عبدالقدیر اعوان، ملک عبدالقیوم اعوان، ملک عبدالباسط اعوان، ملک عبدالوہاب اعوان، ملک عبدالسلام اعوان، ابرار عباسی، سردار مسعود، چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، ملک شوکت مہان اور دیگر بڑی تعدا دمیں شہریوں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ تنویر احمد امیر تحصیل کہوٹہ اور حاجی ملک عبد الرؤف سابق سٹی کونسلر نے اپنے خطاب میں تحصیل و سٹی کہوٹہ کے مسائل تفصیلی بیان کیئے اور کہا کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی عدم توجہ، لاپرواہی اور توجہ نہ دینے کی وجہ سے کہوٹہ پنڈی روڈ،سہالہ فلائی اوور ہیڈ برج، سٹی بائی پاس،،شہر کی سڑکیں، واٹر سپلائی، سیوریج،عوامی بیت الخلاء کی بندش، سٹریٹ لائٹس کرپشن 26لاکھ، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے،علاقہ مسائلستان بن چکا ہے۔ 1926سے بنا بوائز ہائی سکول کہوٹہ اپ گریڈ نہ ہوسکا۔ آخر میں ملکی سلامتی اور وفات پانے والوں کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مہما ن خصوصی لیاقت بلوچ نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر امیر تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر احمد، حاجی ملک عبدالرؤف، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ امیر سٹی، مبشر ستی، ابرار عباسی، ملک عبد القیوم، ملک عبدالباسط، ملک وہاب، ملک قدیر اور ملک عبدالسلام کو مبارک باددی۔

Mator, Kahuta; (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 07 February 2022)
Central Deputy Amir of Jamaat-e-Islami Liaquat Baloch has said that Parliament has become a rubber stamp. Civil, military establishment dominates. The 2018 elections were rigged. In three and a half years, Imran Khan promoted immorality and vulgarity in the country under the banner of Madina State. Imran Khan has no vision and no team. In front of the IMF and the World Bank, Imran Khan raised the stakes and instead of fixing the country’s economy, he destroyed it and in three and a half years, the head of politics was shattered. The opposition PDM disintegrated after a few steps. This political alliance is fighting for its own power and interests instead of people’s rights. Zardari and Shahbaz Sharif are also at the dinner table today. Shahbaz Sharif used to say that he would grab Zardari by the legs and drag him. On the other hand, the ongoing game of government coalition ministries, funds, money and projects is coming to an end. Jamaat-e-Islami will create a wave of awareness by going to every voter’s house under block code, polling scheme up to every district and ward level across the country after Karachi and Balochistan. Jamaat-e-Islami will make a new history with sit-ins and protests. These views were expressed by Central Deputy Ameer of Jamaat-e-Islami Liaquat Baloch while addressing a family convention of Jamaat-e-Islami in Kahuta organized by Ameer of Jamaat-e-Islami Tehsil Kahuta Raja Tanveer Ahmed candidate for Provincial Assembly. Ameer of Rawalpindi District Arif Shirazi, Qaim District and renowned religious scholar Usman Akash, Ameer of Tehsil Kahuta Raja Tanveer candidate for Provincial Assembly, City Ameer Raja Ghulam Haider Advocate, Leader Jamaat-e-Islami Haji Malik Abdul Rauf also addressed on the occasion. Mubashir Satti, a young activist, performed the duties of stage secretary. Malik Abdul Qayyum, a young activist, warmed the atmosphere by chanting strong Islamic and revolutionary slogans. The convention was attended by hundreds of Jamaat-e-Islami women, workers and officials as well as former Chairman Municipal Committee Kahuta Raja Zahoor Akbar, former Vice Chairman Malik Ghulam Murtaza, former Councillor Baba A Local Government Qazi Abdul Qayyum, Sardar Amin Saqib, Malik Abdul Qadir Awan, Malik. Abdul Qayyum Awan, Malik Abdul Basit Awan, Malik Abdul Wahab Awan, Malik Abdul Salam Awan, Abrar Abbasi, Sardar Masood, Chairman Zakat Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Satti, Malik Shaukat Mahan and a large number of other citizens participated. Jamaat-e-Islami candidate for Provincial Assembly Raja Tanveer Ahmed Ameer of Tehsil Kahuta and Haji Malik Abdul Rauf former City Councillor in their speeches elaborated on the issues of Tehsil and City of Kahuta and said that the elected members of National and Provincial Assembly were inattentive, careless Due to non-payment Kahuta Pindi Road, Sihala Flyover Head Bridge, City Bypass, City Roads, Water Supply, Sewerage, Closure of Public Toilets, Street Lights Corruption 2.6 Million, Illegal Transport Base ۔ Boys High School Kahuta has not been upgraded since 1926. Finally, special prayers were offered for the security of the country and for the victims. Special guest Liaquat Baloch on the successful program organized by Amir Tehsil Kahuta Raja Tanveer Ahmed, Haji Malik Abdul Rauf, Raja Ghulam Haider Advocate Amir City, Mubashir Satti, Abrar Abbasi, Malik Abdul Qayyum, Malik Abdul Basit, Malik Wahab, Malik Qadeer and Malik Abdul Salam.

فروری 5 یوم یک جہتی کشمیر پورے جوش و جذبے سے منایا گیا

February 5 Kashmir Solidarity Day was celebrated with full enthusiasm

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،07فروری2022)
فروری 5 یوم یک جہتی کشمیر پورے جوش و جذبے سے منایا گیا یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب آزاد پتن پل پر کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سینئر راہنما پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان سردار مظہر طاہر ارشاد ستی مظہر قریشی کہوٹہ سے گئے ہوئے سینکڑوں لوگوں سمیت ڈپٹی کمشنر سدھنوتی اسسٹنٹ کمشنر سدھنوتی اور مختلف جماعتوں کے سیاسی قائدین اور عام عوام نے بھرپور شرکت کی آزاد پتن پل پر ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان راجہ وحید احمد خان سردار مظہر اور کشمیری قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی فوج اور عوام کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان اقوامِ متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں پاکستان کی پوری قوم کشمیریوں کی حمایت ہر فورم پر کر رہی ہے اور ایک دن بھارتی تسلط سے مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button