اوسلو:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر,31جنوری2022)—ہر سال دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی اور سفارتی حمایت کے لیے تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کووڈ 19 اور ایس ا و پیز کے ساتھ سیمینار کا انعقاد کیا جس میں اوسلو سے معروف شخصیات نے شرکت کی۔۔عزیز الرحمن چشتی نے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا، قاری رحمت علی نے نعت رسول مقبولﷺپیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان بابر امین تھے جبکہ تقریب کی صدارت پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری عبدالحمید نے کی۔ سفیر پاکستان بابر امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی اپنے حقوق کی جنگ کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں اور ان حقوق کو حاصل کرنے کے لیے کشمیری قوم اب تک قربانیوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی سات لاکھ فوج بھی کشمیریوں کے جذبے اور حوصلے کو ختم نہیں کر سکی۔و یلفیئر اتاشی خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی حمایت کے لیے ضروری ہے کہ ہم یورپ بھر میں منظم انداز میں کشمیر کے ایشو پر کام کریں اور انڈین فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں۔ راجہ مقبول حسین صدر جموں کشمیر یکجہتی موومنٹ نے کہا کہ کشمیر ی اپنے حقوق کی جنگ میں ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ ہندوستان نے ظلم و بربریت کے تمام حربے استعمال کر لیے مگر کشمیریوں کے سینوں سے آزادی کی شمع بجھا نہیں سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ہندوستان کو مذاکرات کی میز پرکشمیر کا حل نکالنا پڑے گا۔پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر راجہ عاشق حسین نے کشمیر کے حوالے سے خوبصورت شاعری کے ساتھ خطاب کر کے جذبوں کو گرمایا اور حاضرین نے اپنی تالیوں سے بھرپور داد پیش کی۔ پوٹھوہار ویلفیر سوسائٹی کے انفارمیشن سیکریٹری چوہدری اسماعیل سرور نے سوسائٹی کا تعارف پیش کیااور بتایا کہ عرصہ دو سال میں سوسا ئٹی کے ممبران کی تعداد تین سوہو گئی ہے جو کہ ایک نئی تنظیم کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ چوہدری عبدالحمید نے سفیر پاکستان اور تقریب میں شرکت کرنے پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض جوائنٹ سیکریٹری شاہد سعید نے احسن انداز میں سر انجام دیئے اور مفتی محمد زبیر تبسم نے کشمیر اور پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
Oslo: (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 31 January 2022) * Every year, Pakistanis around the world hold celebrations on February 5 for moral and diplomatic support with Kashmiris.
Pothohar Welfare Society Norway organized a seminar on Kashmir Solidarity Day with Code 19 and SOPs in which eminent personalities from Oslo participated.
Aziz-ur-Rehman Chishti started the event with recitation from Holy Quran, Qari Rahmat. Ali delivered the Naat Rasool Maqbool. The special guest of the function was Ambassador of Pakistan Babar Amin while the function was presided over by the President of Pothohar Welfare Society Chaudhry Abdul Hameed.
Addressing the function, Ambassador of Pakistan Babar Amin said that Kashmiris have been fighting for their rights for decades and the Kashmiri nation is still making sacrifices to achieve these rights. He said that even the 700,000 troops of India could not dampen the spirits and spirit of Kashmiris.
Work on the issue and expose the human rights violations of Indian forces. Raja Maqbool Hussain, President Jammu and Kashmir Solidarity Movement, said that Kashmiris have sacrificed thousands of lives in the fight for their rights. India used all the tactics of oppression and barbarism but could not extinguish the candle of freedom from the hearts of Kashmiris. He said that one day India will have to find a solution to Kashmir at the negotiating table.
Chaudhry Ismail Sarwar, Information Secretary, Pothohar Welfare Society, introduced the society and said that in the last two years, the number of members of the society has increased to three hundred, which is a great achievement for a new organization.
Chaudhry Abdul Hameed thanked the Ambassador of Pakistan and all those present for attending the event and expressed solidarity with the Kashmiris. Joint Secretary Shahid Saeed graced the occasion and Mufti Muhammad Zubair Tabassum offered special prayers for peace and security of Kashmir and Pakistan.