DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Former Councillor Ch Khan Alam, father of Chairman UC Nara Ch M Younis, passed away

چیئرمین یو سی نارہ چوہدری محمد یونس کے والد سابقہ کونسلر چوہدری خان عالم وفات پا گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19دسمبر2021)
چیئرمین یو سی نارہ چوہدری محمد یونس کے والد سابقہ کونسلر چوہدری خان عالم وفات پا گئے نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کے چیئرمین چوہدری محمدیونس کے والد محترم گذشتہ روز وفات پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بگھون میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، چیئرمین یو سی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین، مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، امیدوار برائے چیئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ جاویداحمدآف سکوٹ،جنرل کونسلر دوبیرن خورد خان طاہر خان،جنرل کونسلر یو سی نارہ ندیم چوہان،راجہ احمد صغیر،وائس چیئرمین مٹورراجہ توقیر احمد، نمبردار اسد عزیز، طاہر مغل آف دوبیرن کلاں سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 19 December 2021)
Former Councillor Chaudhry Khan Alam, father of Chairman UC Nara Chaudhry Muhammad Younis, passed away. Hundreds of people attended the funeral prayers. Former MPA Raja Muhammad Ali, Chairman Union Council Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed Candidate for Provincial Assembly Constituency PP-7, Chairman Union Council Bior Raja Fayyaz Ahmed Candidate for Tehsil Nazim Kahuta, Chairman UC Doberan Khurd Raja Zafar Bagharvi, Chairman Union Council Khadyot Sajjad Satti, Chairman Union Council Dakhali Raja Shaukat Hussain, PML-N leader Dr Muhammad Arif Qureshi, President Pothwar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan, Candidate for Chairman UC Doberan Kallan, A large number of residents of the area including Javed Ahmed of Skot, General Counsel Doberan Khurd Khan Tahir Khan, General Counsel UC Nara Nadeem Chauhan, Raja Ahmed Saghir, Vice Chairman Mator Raja Tauqeer Ahmed, Namberdar Asad Aziz, Tahir Mughal of Doberan Kallan participated.

 محمد زرین بھٹی کی والدہ محتر مہ کی دعائے چہلم۔آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی نے خصوصی شر کت کی

Pir Syed Moin-ul-Haq Gillani, Sajjada Nasheen of Astana Alia Golra Sharif, specially attended dua e Qul of late mother of Zareen Bhatti

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19دسمبر2021)
معروف مذہبی شخصیت محمد زرین بھٹی کی والدہ محتر مہ کی دعائے چہلم۔آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی نے خصوصی شر کت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا مانگی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ٹیالہ(دوبیرن کلاں)کی معروف مذہبی شخصیت محمد زرین بھٹی،محمد یٰسین بھٹی، محمد آمین بھٹی اور الیاس بھٹی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتما م کیا گیا جس میں آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی نے خصوصی شر کت کی جبکہ اس موقع پر ممتاز عالم دین سید امتیاز حسین شاہ کاظمی اورنے خصوصی خطاب کیا جبکہ سید الطاف حسین کاظمی نے نبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ نقابت کے فرائض حافظ خالد نقشبندی نے سر انجام دیے جبکہ دعا ئے چہلم میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون، امیدوار برائے چیئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ جاویداحمدآف سکوٹ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت جاوید کیانی،سوشل میڈ یا ایکٹیومرزا طاہر مغل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی جبکہ اس موقع پر مقررنین نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی جبکہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی نے مرحومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور تمام شر کاء نے آمین کہا آخر میں تمام حاضرین کو کھانا بھی کھلایا گیا۔

جامع مسجد مکی کہوٹہ میں سالہ سیر النبی ﷺ عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس

Annual Sir-ul-Nabi Conference of Great Companions and Ahl-e-Bayt at Jamia Masjid Makki Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19دسمبر2021)
حضور ﷺ کی سیرت صورتاور فضیلت سب سے نڑالی ہے اُن جیسا کوئی حسین نظر نہیں آتا حضور ﷺ ہرادا میں لاجواب ہیں سب نبیوں کے بعد آء سب سے افضل رہے اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ حضور ﷺ کا ذخر کیا تورات زبور انجییل دیگر نبیوں پر اُتاری مگر اُن پر بھی تعریف اپنے محبوب ہم سب کے آقا کریم ﷺ کی کی ہر چیز ذکر اللہ کرتی ہے اور رب تعالیٰ ذکر رسول ﷺ میں مصروف کائنات کی روشنی کا نام محمد مصطفیٰ ﷺ ہے کوئی اُنکی سیرت محفوظ نہیں کر سکا انکی سیرت اُمت کو سیکھانے کے لیے ہے اس لیے اللہ نے اُنکی سیرت کو محفوظ کیا ان خیالات کا اظہار مولانا اورنگزیب فاروقی نے جامع مسجد مکی کہوٹہ میں سالہ سیر النبی ﷺ عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی و خطیب جامع مسجد مکی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن قاری عثمان عثمانی کی نگرانی میں انعقاد پذیر تھی اس موقع پر کلر سیداں، کوٹلی ستیاں راولپنڈی اور تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام او عوام علاقہ سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر قاری عثمان عثمانی نے کہا ہمیں اپنے اکابرین پر فخر ہے ہم اُنکی عظمتوں کے آمین ہیں مسلمان کا مطلب اللہ کی توحید رسول ﷺ کی رسالت پر ایمان ہے ہم اسوقت تک کام مسلمان نہیں ہو سکتے جب تک صحابہ کرام سے محبت نہ ہوگی اللہ نے دین کی تکمیل حضور ﷺ کی نبوت پر فرمائی جو حضور ﷺ کا طریقہ وہی صحابہ کا طریقہ صحابہ کرام نے حضور ﷺ کے بعد دین کو پھیلانے میں کردار ادا کیا مولانا عتیق الرحمٰن نے کہا کہ یہ وہ مرکز ہے جس نے ہر دور میں حق بات کی قاری عثمان عثمانی اسکو آگے لیکر چل رہے ہیں جو دین نبی ﷺ اور صحابہ نے بتایا اُس پر عمل کر کے انسان نجات حاصل کر سکتا ہے کانفرنس میں قاری حفظ الرحمٰن عثمانی (رح) کی دینی خدمات کو خراج عیقدت پیش کیا گیا اور انکے لیے درجات بلندی کی دعا بھی کی گئی اخر میں فارغ ہونے والے بچوں کی دستار بندی بھی کی گئی کانفرنس میں دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور شان صحابہ و اہلبیت پر گفتگو کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں منعقدہ بیک اینڈ سیلز ڈے میں بچوں، والدین اور اساتذہ سے گفتگو

Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan talks to children, parents and teachers at Bake & Sales Day held at Iram Model School & College Kahuta.

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،19دسمبر2021) تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا ہونا ضروری ہے۔ ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے جہاں تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا وہاں غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کرونا کے بعد بچوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کرنے سے جہاں بچوں کو تفریح کا موقع فراہم ہوتا ہے وہاں ایسے سٹالز لگانے سے انکو کاروبار کے حوالے سے بھی معلومات اور تجربہ ہوتا ہے۔ بیک اینڈ سیلز ڈے سے سینکڑوں طلبا و طلبات میں ایک ایسا دوستانہ ماحول پیدا ہوتا ہے جو کلاسز میں ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں منعقدہ بیک اینڈ سیلز ڈے میں بچوں، والدین اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کہا کہ بچوں کو کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لیے کتاب میلے کا انعقاد ضروری ہے بہترین پروگرام کے انعقاد پر اے سی کہوٹہ یاسر رضوان نے ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی پرنسپل میڈم ارم سکندر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ اس موقع پر چیئر مین راولپنڈی بورڈ، سیکرٹری بورڈ، صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سید عون شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں والدین و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اے سی کہوٹہ یاسر رضوان، کرنل (ر) وسیم جنجوعہ و دیگر نے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء بھی خریدیں۔بچوں نے بڑے خوبصورت انداز میں سٹالز سجائے تھے جن میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء موجود تھیں۔ پرنسپل میڈم ارم سکندر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سپورٹس کے علاوہ ایسی غیر نصابی سر گرمیاں بھی ہوں جہاں بچوں کو کاروبار، لین دین اور نفع نقصان کا علم ہو سکے تا کہ بڑے ہو کر اگر انکو نوکری نہ بھی ملے تو وہ اپنا چھوٹا موٹا کاروبار کر کے نہ صرف زندگی بسر کریں بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط کریں۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد دیگر غیر نصابی سرگرمیاں جن میں سپورٹس، سائنس اینڈ کتاب میلہ بھی لگایا جائے گا۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،راجہ عمران ضمیر، اصغر حسین کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بہترین سٹالز لگانے پر بچوں کی حوصلہ آفزائی کی اور سکول انتظامیہ کو سراہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button