DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Video of aerial firing in Rawat area went viral on social media, 2 accused arrested

تھانہ روات کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،2ملزمان گرفتار

روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—تھانہ روات کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،2ملزمان گرفتار،سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان نعمان اور ماجد کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں،جن کوجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،اے ایس پی صدر سرکل سی پی او راولپنڈی کی جانب سے اے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش،قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او اطہر اسماعیل

Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 December 2021) * Video of aerial firing in the area of ​​Rawat police station went viral on social media, 2 accused arrested, CPO Rawalpindi took notice of the incident and arrested the accused immediately. SHO Rawat and his team led by ASP Sadar Circle arrested two accused Noman and Majid while conducting operations.

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلا ف موثر کاروائی، 04ملزمان گرفتار

Four alcohol Suppliers arrested 04 suspects arrested

روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—تھانہ صدر بیرونی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلا ف موثر کاروائی، 04ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں دلاور، عمر، توقیر اور نثار شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے55لیٹر شراب اور645گرام چر س برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد

Police operation, drug dealer arrested, more than 01 kg of hashish recovered

روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مہدی شاہ کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button