DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; The two robbers who were shot on Dr. Abdul Qadeer Khan Road belong to Gujar Khan

ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر شہریوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے دونوں ڈکیتوں کا تعلق گوجر خان سے ہے

روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07دسمبر2021)—تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والاڈاکو ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ہلاک جب کہ دوسراڈاکو اورشہری زخمی ہوگئے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر شہریوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے دونوں ڈکیتوں کا تعلق گوجر خان سے ہے.ذرائع کے مطابق پیر کو دن پونے دو بجے محمد سہیل مارکیٹ کے کرایہ داروں سے کرایہ وصول کرنے کے بعد تقریباً پندرہ لاکھ روپے لے کرجارہاتھاکہ اس دوران دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ڈاکٹر عبدالقدیرخان روڈپراس سے رقم والا بیگ چھیننے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سہیل کی بائیں ٹانگ پر گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ ہاتھاپائی کے دوران سہیل نے ایک ملزم کوپکڑلیا تودوسرے ملزم نے اپنے ساتھی کوچھڑوانے کے لئے فائرنگ کی،فائراس کے اپنے ساتھی شکیل شاہ کولگے جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا اس دوران زخمی سہیل نے شکیل شاہ سے پسٹل چھین کراپنے دفاع میں دوسرے ڈاکوپرفائرنگ کی جس سے ملزم امریز شاہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا دونوں زخمیوں کو بے نظیربھٹوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ صادق آباد طاہر ریحان نے بتایاکہ ہلاک ہونے والا ڈاکو شکیل شاہ سابقہ ریکارڈیافتہ ہے جوپہلے بھی مقدمات میں چالان ہوچکاہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والاڈاکو اسلام آبادمیں 6معصوم شہریوں کوڈکیتی کے دوران قتل کرنے سمیت دیگرسنگین جرائم کے مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے۔

Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 07 December 2021) * A robber who was trying to commit robbery in Sadiqabad area of ​​the police station was shot dead by accident by his own accomplice, While another robber and civilians were injured.

According to sources, the two robbers were from Gujar Khan on Abdul Qadeer Khan road tried to snatch a bag of money from Mohammad Sohail who had 15 Lakh Rps on him.

During the resistance, the robbers shot Sohail in the left leg, injuring him. During the altercation, Sohail grabbed one of the accused and the other accused opened fire to rescue his accomplice, in the incident robbers accomplice Shakeel Shah was shot dead on the spot.

Accused Amreez Shah was critically injured in the firing. Both the injured were shifted to Benazir Bhutto Hospital. According to a Rawalpindi police spokesman, the armed robber who was killed, has a record of other serious crimes, including murder of six innocent civilians.

Show More

Related Articles

Back to top button