DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A 16-year-old boy was gang-raped by three men

تین اوباش نوجوانوں نے 16 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04دسمبر2021)— تین اوباش نوجوانوں نے 16 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔محمد فیصل سکنہ پرانا سروہا نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں درجہ چہارم کا ملازم ہوں،میرا 16 سالہ بیٹا ابراہیم یکم دسمبر کو گھر سے کلر سیداں گیا اور پھر اچانک لا پتہ ہو گیا جس کو میں سارا دن تلاش کرتا رہا اور جمعرات دن گیارہ بجے کے قریب جب گھرواپس آیا تو پریشانی کے حالت میں تھا اور مجھے دیکھ کر رونا شروع کر دیاوجہ پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ مجھے محمد لطیف سکنہ پرانا سروہا لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر روات میں ایک زیر تعمیر مکان میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود دو نامعلوم افراد نے پسٹل کی نوک پر مجھے تمام رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور صبح چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03 December 2021) – Three obscene youths gang-raped a 16-year-old boy Ibrahim. Police registered a case at the request of the father Faisal, a resident of Parana Saroha and started raids for arrests. , while filing a case, stated that he was a fourth class employee of Government Boys High School, Kallar Syedan. He kept searching for his son all day and when he came back home at about eleven o’clock on Thursday, he was in a state of anxiety and when he saw me, he started crying. My son told me he was taken to a house under construction where two unidentified persons who were already present at the point of a pistol kept torturing me all night and left the place in the morning and fled the scene.

شاہ باغ کے قریب جھاڑیوں کو آگ لگانے پر ذمہ داران کے خلاف دس ہزار روپے کا جرمانہ

A fine of Rs 10,000 was imposed on those responsible for setting fire to bushes near Shah Bagh

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04دسمبر2021)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے شاہ باغ کے قریب جھاڑیوں کو آگ لگانے پر ذمہ داران کے خلاف دس ہزار روپے کا جرمانہ کیا اور خبردار کیا کہ پنجاب میں بڑتی ہوئی سموگ کے پیش نظر انتظامیہ نے انتہائی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیاہ دھواں دینے والے اور آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فصل کی باقیات کو نذر آتش کرنے پر پابندی ہے لہذا زمین دار باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں ورنہ انتظامیہ سخت اقدامات کرے گی۔

پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں خلیل سے 200 گرام چرس برآمد کر لی

Police recovered 200 grams of hashish from Khalil in two separate operations

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04دسمبر2021)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں خلیل سے 200 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ مکان میں چھاپہ مار کر شہروز کے کمرے میں پڑے بیڈ کے گدے کے نیچے سے رائفل 12 بور سنگل بیرل بدون نمبر اور تین کارتوس اور ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ دو روند برآمد کر لئے۔

جوجوز فاسٹ فوڈ اینڈ گرل کی نئی برانچ کلر سیداں کا افتتاح بروز اتوار کو ہو رہا ہے۔

Jojo’s Fast Food and Grill’s new branch, opening in Kallar Syedan on Sunday

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،04دسمبر2021)— جوجوز فاسٹ فوڈ اینڈ گرل کی تیسری بڑی برانچ کا افتتاح بروز اتوار دن گیارہ بجے کلر سیداں میں ہو رہا ہے۔ جوجوز فاسٹ فوڈ کے مالک چوہدری صفدر حسین کے مطابق جوجوز کی تیسری برانچ کلر سیداں میں تیار ہو گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح بروز اتوار کو ہونے جارہا ہے جس میں موجودہ اور سابقہ ایم این ایز، ایم پی ایز کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گے ۔ جوجوز فاسٹ فوڈ کی اس سے پہلے بیول اور حبیب چوک میں برانچ موجود ہیں۔

معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Leading lawyer Chaudhry Asad-ur-Rehman Advocate’s mother passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04دسمبر2021)—معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب رحمان آباد میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پی ٹی ائی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قمر ایاز،محمد ظرہف راجا،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد ذاھدی،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،صسفی ضابر حسین،سید وقاص حیدر،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،محسن نوید سیٹھی،مسعود بھٹی،صغیر بھولا،شیخ ندیم احمد،شیخ سلیمان شمشی،شیخ اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،حسن سرائیکی،نمبردار اسد عزیز،جاوید چشتی کے علاوہ وکلا اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

بلدیہ کلر کے جونیئر کلرک عمران مظہر کی خالہ اور راجہ وسیم کی والدہ محترمہ کو کلرسیداں کے قریب منڈھار میں سپرد خاک کر دیا گیا

The mother of Raja Waseem passed away in Mandhaar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04دسمبر2021)—بلدیہ کلر کے جونیئر کلرک عمران مظہر کی خالہ اور راجہ وسیم کی والدہ محترمہ کو کلرسیداں کے قریب منڈھار میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز۔جنازہ میں حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر احمد،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز،چوہدری محمد ایوب،قمر ایاز،جنید بھٹی،محمد فیاض کیانی،نوید مغل،نصیر اختر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی

مقامی صحافی چوہدری عامر کمبوہ کے والد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Local journalist Chaudhry Amir Kamboh’s father passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04دسمبر2021)—مقامی صحافی چوہدری عامر کمبوہ کے والد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button