DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; AC Ramisha Javed Awan Addresses Revenue Public Service Open Court At Land Record Center

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے اراضی ریکارڈ سنٹر کلر سیداں میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری سے خطاب

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02دسمبر2021)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے بدھ کے روز اراضی ریکارڈ سنٹر کلر سیداں میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش اور ریونیو عوامی خدمت کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے کے موقع پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا مقصد عوام کو ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کہ حقیقی معنوں میں ریلیف اور انصاف فراہم کرنا ہے۔ان ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ایک ہی چھت تلے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے فردات کا اجراء،اراضی کے انتقال،ریکارڈ کی درستگی،ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلق دیگر معاملات کو حل کر نا ہے۔اس موقع پرکھلی کچہری میں آنے والے سائلین نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مسائل اور شکایات پر مبنی درخواستیں پیش کیں جن پر اے سی نے موقع پر احکامات جاری کئے۔تحصیلدار کلر سیداں محمود احمد بھٹی،نائب تحصیلدار منصور احمد مرزا سمیت محکمہ مال کے دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 02 December 2021) – Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramisha Javed Awan while addressing a public meeting of Revenue Public Service at Land Record Center Kallar Syedan on Wednesday said that Presenting and conducting public service is not only solving the problems of the people but also increasing their confidence. The aim is to provide real relief and justice to the people by resolving the issues related to revenue on a priority basis. Other issues related to revenue, including the issuance of domicile, have to be resolved. On this occasion, the sailans who came to the open court submitted petitions to the Assistant Commissioner based on their problems and complaints on which the AC issued orders on the spot. Tehsildar Kallar Syedan ​​Mehmood Ahmed Bhatti, Deputy Tehsildar Mansoor Ahmed Mirza, and other officials of the Finance Department and staff were also present.

صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی مریدین کی دعوت پر دبئی روانہ

Sahibzada Imran Akhtar Noshahi left for Dubai at the invitation of Noshahi disciples

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02دسمبر2021)—چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی مریدین کی دعوت پر دبئی روانہ ہو گئے جہاں وہ دو ہفتوں کے قیام کے دوران مختلف روحانی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button