دولتالہ،گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, محمد نجیب جرال،26نومبر2021)—دولتالہ مکان کی کھدائی کے دوران انسانی لاش کی باقیات برآمد علاقے میں سنسنی پھیل گئی،انگوٹھی اور دانت کی مدد سے شناخت ہوئی کہ یہ چار سال قبل لاپتہ ہوجانے والے عاشق علی کی لاش کی ہڈیاں ہیں، پولیس تھانہ جاتلی کیس فائلوں میں دبا چکی تھی، گونگے کے غائب ہونیکے چند ماہ بعد اس کی بہن گونگی کو قتل کردیا گیاتھا، دونوں بہن بھائیوں کا قتل پولیس کی غفلت اور انسانی بے حسی کی دردناک مثال ہے، مکان کے کرائے دار ندیم کولواحقین نے پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق اب وہ مکان شیخ سجاد نامی شخص نے خریدا اور تہہ خانہ تعمیر کرانے کی غرض سے اس کی کھدائی شروع کی تو مزدوروں کو بوسیدہ ہڈیاں ملیں، جب پتہ چلا کہ یہ انسانی لاش کی باقیات ہیں تو شہر بھر میں سنسنی پھیل گئی، چوہدری شناخت علی نے آکروہاں سے ملنے والے دانت اورانگوٹھی شناخت کرلیا کہ یہ اس کے چھوٹے گونگے بھائی چوہدری عاشق علی کی لاش کی ہڈیاں ہیں، لوگوں نے فوراً مکان کے سابق کرایہ دار ندیم کو پکڑ لیا جسے پولیس نے آکر اپنی تحویل میں لے لیا، پولیس تھانہ جاتلی نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاش کی باقیات بھجوا دیں،واضح رہے کہ 17 جنوری 2017میں عاشق علی جو گونگا اور بہرہ تھا اچانک گھر سے غائب ہوگیا، نہ ملنے پر گونگے کے بھائی چوہدری شناخت علی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف 14فروری 2017 کو مقدمہ درج کرادیا گیا، اس وقت گونگے کے گھر سے ملحقہ مکان میں ندیم نامی شخص کرایہ دار تھا، ندیم کو شامل تفتیش کیا گیا لیکن پولیس نے اسے بے گناہ قرار دیکر چھوڑ دیا تھا، گونگا اپنی جس بہن کے ساتھ رہتا تھا اور وہ بھی گونگی اور بہری تھی، گونگے کے غائب ہونے کے چند ماہ بعدگونگی کو بھی بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اس کے قاتل بھی تاحال نامعلوم ہیں پولیس نے اس کیس کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا چار سال میں کئی ایس ایچ اوز تبدیل ہوئے اور ہر آنے والے نے گونگے کے لواحقین سے لاکھوں روپے کمائے، واضح رہے کہ گونگے اور گونگی کے نام دولتالہ میں کروڑوں کی جائداد تھی، بہن اور بھائی دونوں کا قتل پولیس کی غفلت اور اانسانی بے حسی کی دردناک مثال ہے، ندیم نامی شخص کی گرفتاری سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے اور امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گونگی کے قتل کا بھی سراغ مل جائے گا۔
Daultalah, Gujar Khan: (Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, November 26, 2021) * During the excavation of Daultalah house, the remains of a human body were found in the area. Fear spread in the area.
According to the details, the house was now bought by a man named Sheikh Sajjad and he started digging it to build a basement. When the workers found rotten bones If these are the remains of a human corpse, then the fear spread all over the city.
Man named Nadeem a lodger was taken into police custody. The body is identified of Ashiq Ali, who was deaf and dumb, suddenly disappeared from the house on January 17, 2017. At the time, a man named Nadeem was a tenant in a house adjacent to the house of a deaf man. Nadeem was interrogated but the police acquitted him and released him. A few months after his disappearance, Ashiq Ali’ sister who was also dumb also was brutally murdered. It should be noted that in the name of deaf and dumb, there was property worth crores in Daultalah. And it is being speculated that the murder of the both was cause of the property.