DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Traffic police cracked down on transporters using substandard CNG gas cylinders

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کلرسیداں کے تاجروں سے سالانہ تیس ہزار روپے ٹیکس عائد کرکے انہیں 75 ہزار روپے بقایا کی مدد میں بھی طلب کر لیئے

ٹریفک پولیس نے غیر معیاری سی این جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12نومبر2021ء)— کلر سیداں ٹریفک پولیس نے غیر معیاری سی این جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں میں نصب سلنڈرز اتار کر ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹس جاری کر دہئے۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان نے اپنی مشترکہ کارروائی کے دوران جمعرات کے روز غیر معیاری سی این جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور اس موقع پر 37گاڑیوں میں نصب غیرمعیاری سلنڈرز اتروا کر بحق سرکار ضبط کر لئے۔اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک وارڈنز قاضی سعید رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کیخلاف کارروائی کا یہ سلسلہ بلا تخصیص جاری رہے گا۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت جاری کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے سی این جی سلنڈروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں بصورت دیگر ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دہئے جائیں گے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 12 November 2021) – Kallar Syedan ​​Traffic Police during operation against transporters using substandard CNG gas cylinders removed the cylinders installed in several vehicles and issued challan tickets to the drivers. In-charge City Traffic Police Kallar Syedan ​​Inspector Qazi Saeed Rasool and Imran Nawab Khan during their joint operation on Thursday cracked down on the users of substandard CNG gas cylinders and on this occasion unloaded substandard cylinders installed in 37 vehicles. Talking to media on the occasion, Inspector Traffic Wardens Qazi Saeed Rasool said that the crackdown on substandard CNG cylinders would continue. He directed the transporters to immediately Obtain a certificate for CNG cylinders used in your vehicles, otherwise their route permits will be revoked.

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشہ جاوید اعوان کے خسر (ر) ایئرمارشل خالد چوہدری کو سپرد خاک کردیا گیا

Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan’s father-in-law (retd) Air Marshal Khalid Chaudhry passed away

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12نومبر2021ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشہ جاوید اعوان کے خسر (ر) ایئرمارشل خالد چوہدری کو سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ باالترتیب فضائیہ کالونی اور نورخان ایئربیس میں ادا کی گئی جس میں فضائیہ اور سول حکام کے علاوہ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،قدیر عباسی،راجہ شیر بہادر،قمر ایاز،آصف محمود کیانی،نمبردار انصر محمود،محسن نوید سیٹھی،ریونیو افسران محمود احمد بھٹی،منصور احمد مرزا،جابر عباس کے علاوہ صوفی بشیر خان،چوہدری عبدالقدوس،شاہد محمود،احسن بھٹی،قاضی امجد محبوب،چوہدری تنویر اختر،مصطفی بابر،راجہ احسان اختر،راجہ عنصر شہزاد،اخلاق حسین بھٹی،حاجی امتیاز حسین،جہانزیب احمد،پرویز اختر،ملک خرم شہزاد،راجہ ولید حسین،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

چنگا بنگیال کے قاضی شفیق الرحمان،توصیف الرحمان کی والدہ انتقال کر گئیں

Qazi Shafiq-ur-Rehman of Changa Bangial, mother passed away

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12نومبر2021ء)—چنگا بنگیال کے قاضی شفیق الرحمان،توصیف الرحمان کی والدہ آئیسکو بیول کے سینئر اہلکار قاضی محمد شکیل کی تائی محترمہ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ میں راجہ جہانگیر اختر بھٹی،راجہ انجم وارثی،صاحبزادہ قاضی محمد داؤد،قاضی زاہد نعیم،احسان الحق قریشی،محمد نواز اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button