DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Shahid Khaqan Abbasi will be brought to Kallar Syedan in the form of a rally. Haji Akhlaq Hussain

شاہد خاقان عباسی کی کلرسیداں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کریں گے اور انہیں ریلی کی شکل میں کلرسیداں تک لائیں گے۔ حاجی اخلاق حسین

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،6اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ شاہد عباسی چٹان کی طرح میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں ملک بھر کے لیگی کارکنان ان کی جرآت پر سلام کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاآٹھ اکتوبر بعد نما زجمعہ شاہد خاقان عباسی کی کلرسیداں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کریں گے اور انہیں ریلی کی شکل میں کلرسیداں تک لائیں گے۔اس موقع پر زین العابدین عباس،شیخ حسن فیاض،شیخ ندیم احمد،ارسلان قریشی،شیخ توقیراحمد،عبدالوحید جنجوعہ،راجہ وحید اف میرا،ماسٹر سرفراز اور دیگر بھی موجود تھے۔حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ ملک کے طول وعرض میں تبدیلی کا نشہ مہنگائی نے اتار دیا ہے اب ہر شخص مسلم لیگ ن اور نوازشریف کو ہی نجات دھندہ سمجھتا ہے۔بجلی پٹرول اٹے چینی کے نرخوں میں ائے روز بھاری اضافے نے مہنگائی کا پہاڑ عوام پر گرا دیا ہے عبدالوحید جنجوعہ نے کہا کہ لیگی کارکن ہوا کے دوش پر وفاداریاں نہیں بدلتی ہیں تقریب سے شیخ حسن ریاض،چوہدری رمضان،شیخ توقیر،مولوی الطاف اور دیگر نے خطاب کیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 6 October 2021) * PML-N Kallar City President Haji Akhlaq Hussain said that Shahid Khaqan Abbasi stands with Mian Nawaz Sharif like a rock, League workers across the country salute him for his courage. He expressed his views while addressing a consultative meeting in Kallar Syedan and said that after Friday prayers on October 8, Shahid Khaqan Abbasi would be warmly welcomed in Kallar Syedan and would be brought to Kallar Syedan in the form of a rally. Sheikh Hassan Fayyaz, Sheikh Nadeem Ahmed, Arsalan Qureshi, Sheikh Tauqeer Ahmed, Abdul Waheed Janjua, Raja Waheed of Maira, Master Sarfraz and others were also present. Haji Akhlaq Hussain said everyone considers PML-N and Nawaz Sharif as the savior. The sharp rise in prices of electricity, petrol and sugar has brought down the mountain of inflation on the people. Sheikh Hassan Riaz, Chaudhry Ramzan, Sheikh Tauqeer, Maulvi Altaf and others addressed the gathering too.

تھانہ کلر سیداں پولیس نے سول جج کلر سیداں کی ہدایت پر مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کروانے پر مقدمہ درج کر لیا

Klar Syedan Police Station on the direction of Civil Judge registered a case for filing fake bail

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،6اکتوبر2021)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے سول جج کلر سیداں کی ہدایت پر مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کروانے پر مقدمہ درج کر لیا۔اویس جمیل ریڈر بعدالت محمد عابد اعوان،سول جج درجہ اول کلر سیداں نے بیان کیا کہ درخواست اجرا ڈگری بعنوان مہوش تنویر بنام الطاف حسین، مورخہ 03 جون 2021،دن قریب 12بجے،بیلف محمد شہزاد نے الطاف حسین کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جس پر ملزم کی جانب سے رقم مبلغ پچاس ہزار روپے ادا کی گئی اور بقیہ زر ڈگری کیلئے ضمانت نامہ کروانے کا حکم جاری ہوا۔ ضامن قلب عباس شاہ نے ضمانت نامہ داخل کروایا اور اقرار کیا کہ وہ دو دن کے اندر فرد ملکیت داخل کروا دے گا کیونکہ پٹواری ہڑتال پر ہیں،اس کی یقین دہانی پر اسے وقت دے دیا گیا اور مدیون ڈگری کو رہا کر دیا گیا مگر مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود فرد ملکیت داخل نہ کروایا جا سکا۔عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ ضمامن کی کوئی جائیداد نہ ہے۔ضمامن نے مدیوں کے ساتھ ساز باز کر کے عدالت کی کارروائی کو نقصان پہنچانے اور مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

موہڑہ دھیال میں قائم سب ہیلتھ سنٹر زبوں حالی کا شکار

The sub-health center in Mohra Dhayal is in a dilapidated condition

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،6اکتوبر2021)— ضلعی محکمہ ہیلتھ کے زیر انتظام تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسل کنوہا کے گاؤں موہڑہ دھیال میں قائم سب ہیلتھ سنٹر زبوں حالی کا شکار۔ادویات ہیں نہ میڈیکل آفیسر، ایک عدد بی پی اپریٹس مشین کے علاوہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے کچھ بھی دستیاب نہیں۔سب ہیلتھ سنٹر میں آنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے بعد وہاں تعینات محمد ضمیر نامی وارڈ سرونٹ ایک پرچی میں ادویات کے نسخے لکھ کر انہیں قریب ترین میڈیکل سنٹر میں روانہ کر دیتا ہے۔چھ ماہ قبل ذیشان نامی ڈسپنسر کو سب ہیلتھ سنٹر موہڑہ دھیال میں تعینات کیا گیا تھا جسے ویکسی نیشن ڈیوٹی کیلئے عارضی طور پر راولپنڈی بھیج دیا گیا ہے۔وارڈ سرونٹ محمد ضمیر نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ادویات فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے آنے والے مریضوں کا صرف بلڈ پریشر ہی چیک کیا جاتا ہے یا پھر نسخہ لکھ کر انہیں میڈیکل سٹور سے ادویات خریدنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس میں رورل ہیلتھ ڈسپنسری قائم کی گئی تھی جو گزشتہ کئی برسوں سے تالا بندی کا شکار ہے جبکہ موہڑہ دھیال میں قائم سب ہیلتھ سنٹر بھی ادویات نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہو کر رہ گیا ہے اور صرف بلڈ پریشر چیک کروانے والے مقامی مریض ہی اس ہیلتھ سنٹر سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور سب ہیلتھ سنٹر موہڑہ دھیال میں میڈیکل آفیسر کی تعینات اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

افتخار بی بی دختر راجہ سنگر خان سکنہ سموٹ مرزیاں تھانہ کلر سیداں نے سی پی او راولپنڈی کو تحریری درخواست

Iftikhar Bibi, daughter of Raja Singer Khan, resident of Smot Marzian has submitted a written request to CPO Rawalpindi.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،6اکتوبر2021)—مسماۃ افتخار بی بی دختر راجہ سنگر خان سکنہ سموٹ مرزیاں تھانہ کلر سیداں نے سی پی او راولپنڈی کو تحریری درخواست میں بیان کیا ہے کہ میں غیر شادی شدہ اور اکیلی عورت ہوں اور میری عمر 55 برس ہے۔میرا ساتھ دینے والا کوئی نہیں۔اس سے قبل دو مرتبہ سی پی او کے دفتر میں بھی درخواست دے چکی ہوں مگر میری کوئی داد رسی نہ ہو سکی۔مجھے میرے ہی بھتیجے اپنی طاقت کے بل بوتے پر آئے دن ہراساں کرتے آ رہے ہیں اور میری ذاتی جائیداد پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور کافی رقبہ ان کے قبضہ میں بھی ہے۔ اور مجھے خاموش رہنے کو کہا جاتا ہے۔میں اکیلی اور کمزورعورت ہوں جو اپنے ہی بھتیجوں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہوں۔میں نے اپنے گھر میں ذاتی ضرورت کے تحت ایک عدد کمرہ تعمیر کروایا تھا لیکن کام کرنے والے مزدوروں کو ڈرا دھمکا کر روک دیا گیا۔کمرے کی دیواریں تو بن گئیں مگر گاؤں اور آس پاس کا کوئی بھی مستری ان کے اثر رسوخ اور خوف کی وجہ سے اب میرے کمرے کی چھت ڈالنے کو تیار نہیں۔انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں سے پشتونخواہ عوامی پارٹی کے رہنما گلفراز خان کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے اسلام آباد میں ملاقات

A delegation led by Gulfaraz Khan, a leader of Pashtunkhwa Awami Party, met in Islamabad

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،6اکتوبر2021)—پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اور سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے صاحبزادے خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ ملکی حالات ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں،ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں سے پشتونخواہ عوامی پارٹی کے رہنما گلفراز خان کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں قادر خان،شیر خانی،عبدالصمد،مومن خان اور ابراہیم خان بھی موجود تھے خوشحال خان کاکڑ اپنے والد کے ذکر پر ابدیدہ ہو گئے اور کہا کہ ان کے والد صوبہ بلوچستان کے ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے جن کی رحلت سے بلوچستان کے سیاسی خلاء کو کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی بردباری اور ثابت قدمی سے پارٹی میں اہم مقام حاصل کیا اور اسی بنا پر وہ پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے با اعتماد قریبی ساتھیوں میں شامل رہے۔وہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے علمبردار تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button